Lodhran City News

Lodhran City News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Lodhran City News, News & Media Website, Gala Mandi Road Lodhran, Lodhran.

✨ Taj Electronics Pvt. Ltd. ✨Rao Asif (Sales Officer)تمام الیکٹرانکس، موبائل فونز، فریج، اے سی، ڈیپ فریزر اور دیگر پروڈک...
09/07/2026

✨ Taj Electronics Pvt. Ltd. ✨
Rao Asif (Sales Officer)
تمام الیکٹرانکس، موبائل فونز، فریج، اے سی، ڈیپ فریزر اور دیگر پروڈکٹس آسان اقساط پر دستیاب۔
📞 Contact: 03019137040
100% Original Products | Easy Installments | Fast Delivery
Hashtags:

24/01/2026

پیرا فورس کی "فُل بدمعاشی"
آج قصور میں پیرا فورس کے اتھرے اہلکار نے ایک پرچون دوکاندار کو 30 روپے کا انڈہ بیچنے پر انڈوں سمیت دوکان سے اٹھایا او غریب کو سرِعام تھپڑوں ،ٹھڈوں سے پیٹا گیا اور انڈے بھی توڑ ڈالے ۔تاجروں کے زبردست احتجاج کے بعد اہلکار معطل کیا جاچکا ہے ۔
تاہم پنجاب بھر میں اس فورس کی یہ "ہتھ چُھٹ" کارروائیاں ہر دوسرے روز سامنے آرہی ہیں اور چھوٹے چھوٹے غریب ان کی اسی بدمعاشی کا سامنا کرنے پر مجبور ہیں
سوال یہ ہے کہ اس فورس کو بدتمیزی اور بدمعاشی کی اجازت کیوں اور کس نے دی ہے ؟

24/01/2026

Canal view park Lodhran


الیکٹرانک سگریٹ: میٹھا دھواں اور کڑوا انجام17 سالہ نوجوان کے ڈیمیج پھیپھڑے، والدین اور نوجوانوں کے لیے وارننگ۔ الیکٹرانک...
24/01/2026

الیکٹرانک سگریٹ: میٹھا دھواں اور کڑوا انجام
17 سالہ نوجوان کے ڈیمیج پھیپھڑے، والدین اور نوجوانوں کے لیے وارننگ۔ الیکٹرانک سگریٹ یا ویپنگ کو عام طور پر عام سگریٹ سے کم نقصان دہ سمجھا جاتا ہے، لیکن کینیڈا کے 17 سالہ نوجوان کی کہانی نے اس غلط فہمی کو خطرناک حد تک بے نقاب کر دیا ہے۔
لی رائے کنگ نامی یہ نوجوان صرف 14 برس کی عمر میں خفیہ طور پر الیکٹرانک سگریٹ پینے لگا۔ ابتدا محض تجسس اور شوق کی تھی، پھر آہستہ آہستہ یہ عادت بن گئی اور آخرکار شدید نشے میں تبدیل۔ وہ یہ سمجھتا رہا کہ ویپنگ عام سگریٹ کے مقابلے میں محفوظ ہے، اس لیے اس نے کبھی خطرے کا اندازہ ہی نہیں لگایا۔
کچھ ہی عرصے میں اس کی حالت یہ ہو گئی کہ وہ ہر ہفتے چار مکمل الیکٹرانک سگریٹ استعمال کرنے لگا اور تقریباً پورا دن دھواں پیتا رہتا تھا۔
ایک رات اچانک اس کے سینے کے بائیں حصے میں شدید درد اٹھا، سانس لینے میں شدید دشواری ہوئی اور حالت بگڑنے لگی۔ والدہ فوراً اسے اسپتال لے گئی، جہاں ڈاکٹروں نے تشویشناک انکشاف کیا کہ اس کا بایاں پھیپھڑا ڈیمیج ہو چکا ہے۔
آخرکار ڈاکٹروں کو ہنگامی آپریشن کرنا پڑا اور پھیپھڑوں کے خراب حصے نکالنے پڑے۔ ڈاکٹروں نے واضح طور پر بتایا کہ اس خطرناک بیماری کی بنیادی وجہ الیکٹرانک سگریٹ کا مسلسل استعمال ہے۔
اس نوجوان کے لیے سب سے ہولناک لمحہ وہ تھا جب اسے ایک پلاسٹک کے تھیلے میں اپنے ہی پھیپھڑوں کے نکالے گئے حصے دکھائے گئے۔ وہ حصے سیاہ ہو چکے تھے، جیسے جل کر راکھ بن گئے ہوں۔
یہ تمام نوجوانوں اور والدین کے لیے سخت تنبیہ ہے۔ الیکٹرانک سگریٹ چاہے ذائقے دار ہوں یا خوشبو دار، یہ پھیپھڑوں کو شدید اور ناقابلِ تلافی نقصان پہنچا سکتی ہیں، خاص طور پر کم عمر بچوں میں۔
طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ ویپنگ نہ صرف نکوٹین کی شدید لت پیدا کرتی ہے بلکہ سانس کے خطرناک امراض، پھیپھڑوں کے بیٹھ جانے اور وقت سے پہلے موت تک کا سبب بن سکتی ہے۔
والدین کو چاہئے کہ اپنے بچوں پر نظر رکھیں اور نوجوان اس غلط فہمی سے باہر آئیں کہ الیکٹرانک سگریٹ محفوظ ہے۔ میٹھا دھواں، حقیقت میں جان لیوا ثابت ہو سکتا ہے۔
اللہ تعالیٰ سب کی حفاظت فرمائے۔ آمین

22/01/2026

ملک کے مختلف علاقوں میں بارش کا سلسلہ جاری ھے
رات کو مزید طاقتور ھو گا
رہتے علاقوں میں بھی انشااللہ بارش ھو گی...!!!

Address

Gala Mandi Road Lodhran
Lodhran
59320

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Lodhran City News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share