RTEUrdu

RTEUrdu In the first hand Urdu news

🛑 نیوز الرٹ ‏🔴 اسرائیل کی نیوز ویب سائٹ Ynet کے مطابق:▪️ غزہ بھیجی جانے والی بین الاقوامی استحکام فورس میں انڈونیشیا، پا...
27/10/2025

🛑 نیوز الرٹ

‏🔴 اسرائیل کی نیوز ویب سائٹ Ynet کے مطابق:

▪️ غزہ بھیجی جانے والی بین الاقوامی استحکام فورس میں انڈونیشیا، پاکستان اور آذربائیجان کی افواج شامل ہونے کی توقع ہے جو اسرائیل کو حماس کے حملوں سے بچانے میں اپنا کردار ادا کرے گی ،اور اسرائیل کے مقابلے میں حماس کو غیر مسلح کرنے میں اسرائیل کی مدد کرے گی

🛑 نیوز الرٹ پیرس کے لوور میوزیم سے قیمتی جواہرات کی چوری کے سلسلے میں دو مشتبہ افراد گرفتارپیرس ہی کے مشہور زمانہ لوور م...
27/10/2025

🛑 نیوز الرٹ

پیرس کے لوور میوزیم سے قیمتی جواہرات کی چوری کے سلسلے میں دو مشتبہ افراد گرفتار

پیرس ہی کے مشہور زمانہ لوور میوزیم سے انتہائی قیمتی زیورات اور جواہرات کی چوری کے واقعے کی چھان بین کے دوران پولیس نے دو مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

حکام کے مطابق ان چوروں نے مجموعی طور پر ایسے آٹھ مختلف زیورات چرائے، جو ماضی میں فرانسیسی ملکاؤں کی ملکیت تھے۔ ان چوری شدہ زیورات اور جواہرات کی مالیت کا تخمینہ 88 ملین یورو یا تقریباﹰ 102 ملین ڈالر کے برابر لگایا گیا ہے۔

مکمل اسٹوری کے ليے کمينٹس ميں ديے لنک پر کلک کيجيے۔

🛑 نیوز الرٹ امريکہ کے جنوب مشرقی ايشيائی رياستوں کے ساتھ تجارتی معاہدےصدر ٹرمپ نے تھائی لينڈ اور ملائيشيا کے ساتھ دو مخت...
27/10/2025

🛑 نیوز الرٹ

امريکہ کے جنوب مشرقی ايشيائی رياستوں کے ساتھ تجارتی معاہدے

صدر ٹرمپ نے تھائی لينڈ اور ملائيشيا کے ساتھ دو مختلف ڈيلز پر بھی دستخط کيے، جن کے تحت انتہائی اہم معدنیات کی سپلائی چين کو زيادہ متنوع بنانے کے ليے تعاون بڑھايا جائے گا۔

يہ امر اہم ہے کہ امريکہ کا تجارتی حريف ملک چين بھی اس سلسلے ميں ملائيشيا کے ساتھ مذاکرات جاری رکھے ہوئے ہے۔ چين انتہائی اہم معدنيات کی کان کنی اور پروسيسنگ کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ تاہم بيجنگ حکومت نے اپنے ہاں اس سيکٹر پر انتہائی سخت ايکسپورٹ قوانين لاگو کر رکھے ہيں، جس کی وجہ سے عالمی سطح پر مينوفيکچررز کو متبادل ذرائع ڈھونڈنا پڑتے ہيں۔

انتہائی اہم معدنیات سيمی کنڈکٹر چپس، بجلی سے چلنے والی گاڑيوں اور عسکری ساز و سامان کی تياری ميں استعمال ہوتی ہیں۔

مکمل اسٹوری کے ليے کمينٹس ميں ديے لنک پر کلک کيجيے۔

27/10/2025

🛑 اے آئ

کیا اے آئ پاکستان میں نئے مسائل کا باعث بن سکتا ہے ؟

27/10/2025

🛑 الاسکا

الاسکا کے برفیلے نیلے تالاب کا خوبصورت منظر

27/10/2025

🛑 نیوز الرٹ

چین نے امریکہ کے لیے معدنیات حاصل کرنا مزید مشکل
بنا دیا ،کیسے ؟ ویڈیو دیکھیں

26/10/2025

🛑 ٹوائلٹ پیپر یا پانی

مغربی ممالک میں نئی بحث چھڑ گئی ہے کہ ٹوائلٹ پیپر بہتر ہے یا پانی

26/10/2025

🛑 چپ میکر اور کار ساز ادارے

ایک چپ میکر، تین حکومتیں اور یورپ کے کارساز ادارے ایک رستہ کشی کا شکار ہیں۔

26/10/2025

🛑 نیوز الرٹ

دبئی سمیت کئی ممالک اب مصنوعی ذہانت کی مدد سے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کا خودکار طور پر پتہ لگا رہے ہیں۔

26/10/2025

🛑 نیوز الرٹ

یورپی یونین میں داخلے اور رخصتی کا نگران ایک نیا الیکٹرانک نظام اکتوبر سے فعال کر دیا گیا ہے۔ اس بارڈر
چیکنگ سسٹم کا فائدہ کیا ہو گا؟
اور اس سے آپ کیسے فایدہ اٹھا سکتے ہیں ویڈیو دیکھیں

26/10/2025

🛑 جرمنی

جرمنی نے اسرائیل کی حمایت کا اعلان کیا
جرمنی کے اعلان کے بعد جرمن شہریوں کی بڑی تعداد نے
حکومت کے اس اقدام کے خلاف احتجاج کیا

🛑 نیوز الرٹ ‏پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول مذاکرات آج سے: ’دراندازی روکنے کے لیے طریقہ کار بنانے کی اُمید‘، پا...
26/10/2025

🛑 نیوز الرٹ

‏پاکستان اور افغانستان کے درمیان استنبول مذاکرات آج سے: ’دراندازی روکنے کے لیے طریقہ کار بنانے کی اُمید‘، پاکستانی دفتر خارجہ
ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مذاکرات تین دن تک جاری رہ سکتے ہیں اور اس میں جنگ بندی، سکیورٹی میں تعاون، تجارت کے علاوہ سرحد پر شدت پسندوں کی دراندازی روکنے پر بات ہو گی۔

اس ملاقات میں دونوں ممالک جنگ بندی میں توسیع، سکیورٹی میں تعاون، دو طرفہ تجارت اور افغان مہاجرین کی روانگی پر بات کریں گے۔

استنبول میں ہونے والے مذاکرات کا مقصد دونوں ممالک میں جنگ بندی سمیت مسائل کے طویل مدتی حل پر بات چیت ہو گی

Address

A Street
Lond
07550

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when RTEUrdu posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share