07/10/2024
قلعہ سیف اللہ کے شہدا و زخمی ہونے والی کی مالی مدد پر محسن بلوچستان کو زبردست خراج تحسین۔
تحریر : محمد حنیف کاکڑ راحت زئی
پاکستان بھر میں 8 فروری 2024 کو جنرل الیکشن سے ایک دن قبل ضلع قلعہ سیف اللہ میں جمعیت علماء اسلام کے ضلعی دفتر میں بم دھماکہ ہوا۔ جسمیں تقریباً 10 افراد شہید اور درجنوں زخمی ہوئے۔اس سلسلے میں جمیعت علمائے اسلام کے صوبائی امیر و محسن جمیعت بلوچستان اور سینیٹر حضرت مولانا عبد الواسع صاحب نے متاثرہ خانذانوں کی مالی مدد کیلیے ہر فورم پر اواز بلند کی اور ان کی نمائندگی کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیں دیا۔جس کے نتیجے میں اللہ نے مولانا صاحب کو اس کارخیر میں مدد عطا فرمائی اور ان کاوشوں کی بدولت اج حکومت کی جانب سے شہدا کے خاندانوں کو 15 لاکھ اور دھماکے میں زخمی ہونے والوں کو 5, 5 لاکھ روپے کے چیک دئیے گئے۔جمیعت علماء اسلام کے علماء کرام , تمام کارکنان اور سوشل میڈیا ایکٹوسٹس حضرت مولانا عبد الواسع صاحب کو اس قابل فخر کارکردگی پر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔