Awaz 360

Awaz 360 "Stay informed with Awaz 360, your trusted source for breaking news, in-depth analysis, and exclusive stories from around the world.

We deliver accurate, unbiased, and up-to-the-minute coverage on politics, business, technology, entertainment, and more.

11/07/2026

ضلع زیارت اور ہرنائی کو سیوی سے الگ کرکے لورالائی ڈویژن میں شامل کردیا

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنے وسیع رئیل اسٹیٹ پورٹ فولیو میں ایک اور قیمتی اثاثے کا اضافہ کرتے ہوئے نئی دہلی کے ...
11/07/2026

بالی ووڈ سپر اسٹار شاہ رخ خان نے اپنے وسیع رئیل اسٹیٹ پورٹ فولیو میں ایک اور قیمتی اثاثے کا اضافہ کرتے ہوئے نئی دہلی کے پوش علاقے پنچ شیل پارک میں واقع اپنے خاندانی گھر کی مکمل ملکیت حاصل کر لی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اس سودے کی مالیت تقریباً 37 کروڑ بھارتی روپے بتائی جا رہی ہے۔نجی ٹی وی چینل ’’ ایکسپریس نیوز‘‘ کے مطابق شاہ رخ خان نے رہائشی عمارت کی دوسری اور تیسری منزل خرید لی ہے، جس کے بعد پوری عمارت اب خان خاندان کی ملکیت میں آ گئی ہے۔ یہ گھر شاہ رخ خان اور ان کی اہلیہ گوری خان کے لیے جذباتی اہمیت بھی رکھتا ہے کیونکہ ممبئی جا کر فلمی کیریئر شروع کرنے سے قبل دونوں اسی گھر میں رہائش پذیر تھے۔ عمارت کا تہہ خانہ اور گراؤنڈ فلور پہلے ہی خاندان کی ملکیت تھے، جبکہ حالیہ خریداری کے بعد پوری جائیداد ایک بار پھر ان کے قبضے میں آ گئی ہے۔
اطلاعات کے مطابق یہ رہائش گاہ تقریباً 1200 مربع گز، یعنی لگ بھگ 10 ہزار 800 مربع فٹ پر مشتمل ہے اور جنوبی دہلی کے انتہائی مہنگے اور پسندیدہ رہائشی علاقوں میں شمار ہونے والے پنچ شیل پارک میں واقع ہے۔ رپورٹس کے مطابق اس زمین کی قیمت تقریباً 34 ہزار 260 روپے فی مربع فٹ لگائی گئی ہے، جبکہ مجموعی سودے کی مالیت 37 کروڑ روپے کے قریب ہے۔رئیل اسٹیٹ ماہرین اس خریداری کو حالیہ برسوں میں دہلی کی نمایاں ترین سیلیبریٹی پراپرٹی ڈیلز میں شامل قرار دے رہے ہیں۔ اس کے ساتھ شاہ رخ خان کے ملکی اور بین الاقوامی رئیل اسٹیٹ اثاثوں میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔شاہ رخ خان اور گوری خان گزشتہ کئی برسوں سے لگژری جائیدادوں میں سرمایہ کاری کے لیے بھی شہرت رکھتے ہیں۔ گوری خان، جو بھارت کی معروف انٹیریئر ڈیزائنرز میں شمار ہوتی ہیں، خاندان کی متعدد رہائش گاہوں کے ڈیزائن اور تزئین و آرائش میں بھی اہم کردار ادا کر چکی ہیں۔ دونوں کے پاس ممبئی، دبئی اور دیگر مقامات پر بھی کئی قیمتی جائیدادیں موجود ہیں۔رئیل اسٹیٹ کے علاوہ شاہ رخ خان اپنی پروڈکشن کمپنی کے ساتھ ساتھ لائف اسٹائل برانڈ D'YAVOL میں بھی سرمایہ کاری کر چکے ہیں، جس کے تحت ملبوسات اور پریمیم وہسکی جیسے شعبوں میں کاروبار کیا جا رہا ہے۔ یہ سرمایہ کاریاں انہیں محض ایک کامیاب اداکار ہی نہیں بلکہ بھارت کے نمایاں سیلیبریٹی کاروباری شخصیات میں بھی شامل کرتی ہیں۔تازہ خریداری کے بعد شاہ رخ خان نے نہ صرف اپنے ماضی سے جڑی ایک یادگار خاندانی رہائش دوبارہ مکمل طور پر اپنے نام کر لی ہے بلکہ اپنے لگژری اثاثوں کے مجموعے میں ایک اور اہم اور باوقار جائیداد بھی شامل کر لی ہے۔

13/07/2025

یارو خیل 6 فٹ زمین کا ٹکرا 7 افراد کی جان لے گیا ۔کزن سے صرف 6 فٹ زمین کا تنازعہ تھا صلح کروانے گئے انہوں نے فائرنگ کر دی جس سے طاہر خان اور ارشد خان دونوں بھائی قتل ہو گئے تیسرا بھائی اور چاچا شدید زخمی حالت میں ہسپتال منتقل جبکہ جنازے کے لئے چستیاں سے انے والے اقبال خان ایڈووکیٹ اسکا بھائی آصف خان اپنی فیملی کے ساتھ حادثے کا شکار ہو گئے اور موقع پر فیملی کے پانچ افراد جاں بحق ہو گئے

*کوٹ چھٹہ:بستی ملانہ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں سروے کرانے جانے والا نوجوان پر تشدد، نوجوان موقع پر جانبحق،ٹھٹہ ...
24/06/2025

*کوٹ چھٹہ:بستی ملانہ میں بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام میں سروے کرانے جانے والا نوجوان پر تشدد، نوجوان موقع پر جانبحق،ٹھٹہ گبولاں کا رہائشی قمر عباس شاہ اپنے بیوی کے ہمراہ سروے کرانے آیا ہوا تھا موقع پر افراد 3 ہزار روپے رشوت مانگی نہ دینے پر تشدد کا نشانہ بنا ڈالا نوجوان جانبحق*

23/06/2025

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تاریخ کے بڑے اضافے کا خدشہ

22/06/2025

مستونگ
بلوچستان ہوٹل کے مقام پر مسلح افراد نے ناکہ بندی قائم کر رکھی ہے، جہاں گاڑیوں کی سخت تلاشی اور مسافروں کی جامع تفتیش کا سلسلہ جاری ہے۔ مسلح افراد نے ایک گاڈی کو بھی آگ لگا دیا ۔۔۔

 بنوں کے تھانہ کینٹ کی حدود میں علاقہ خدری ممند خیل میں دو فریقین اطلس خان اور شیروالی پرنسپل خاندانوں کے درمیان مسلح تص...
22/06/2025


بنوں کے تھانہ کینٹ کی حدود میں علاقہ خدری ممند خیل میں دو فریقین اطلس خان اور شیروالی پرنسپل خاندانوں کے درمیان مسلح تص-ادم ہوا ہے جسمیں پانچ افراد جاں بحق جبکہ تین افراد زخ-می ہوگئے۔

ایک فریق سے تین جبکہ دوسرے فریق سے دو افراد جاں بحق ہوگئے۔ جاں بحق اور زخ-می ہونے والے کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ابتدائی معلومات کے مطابق دونوں فریقین کے درمیان زمین پر تنازعہ تھا۔

۔

22/06/2025

لاہور شہر میں بھی شدید گرمی کے بعد بادل برس پڑے گرمی کا زور ٹوٹ گیا

22/06/2025

امریکہ نے ایران پر نہیں بلکہ اپنے اپ پر حملہ کیا . اب ٹرمپ کو امریکہ کے اندر اور باہر مشکلات کا سامنا کرنے پڑے گا
حامد میر

خوشخبری ایسی بچیاں جن کی نکاح ہو چکی ہے لیکن معاشی تنگدستی کی وجہ سے رخصتی ابھی تک نہیں ہوئی ہے وہ متعلقہ فارم مکمل کر ک...
22/06/2025

خوشخبری
ایسی بچیاں جن کی نکاح ہو چکی ہے لیکن معاشی تنگدستی کی وجہ سے رخصتی ابھی تک نہیں ہوئی ہے وہ متعلقہ فارم مکمل کر کے اپنے ضلع کے زکوٰۃ دفتر/ سوشل ویلفیئر دفتر میں جمع کروائیں۔
انہیں محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے 10 سے 12 دنوں میں 2 لاکھ روپے کا چیک فراہم کیا جائے گا جس سے وہ اپنی ضروری سامان خرید سکے گی.
•

Address

Bacha Khan Chowk, Loralai Balochistan
Loralai
83100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Awaz 360 posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share