13/09/2025
اسرائیل اور بھارت! پاکستان کی دہلیزِ داستان پر عبرت کی تحریر۔۔اسرائیل نے حالیہ بیان میں پاکستان کو دھمکی دینے کی جسارت کی۔ وزیرِاعظم اسرائیل نے اپنے دو منٹ کے پیغام میں دو بار پاکستان کا نام لیا۔ یہ صرف ذکر نہیں بلکہ وہ خوف ہے جو پاکستان کے نام سے دشمنوں کے رگ و پے میں دوڑتا ہے۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ پاکستان قطر نہیں، اور اسرائیل امریکہ نہیں!
یاد رکھو اسرائیل! وہی بھارت جس کو تم نے ڈرون دیے، جسے تم نے جدید ٹیکنالوجی سے لیس کیا، اُس نے جب پاکستان کے خلاف 82 اسرائیلی ڈرون بھیجے تو پاکستانی شاہینوں نے لمحوں میں سب کے سب ہوا میں ہی نیست و نابود کر ڈالے۔ بھارت کے سات رافیل طیارے بھی راکھ بنے، اور پھر پاکستان نے جوابی حملہ کرتے ہوئے ان کے 36 ایئر بیسز دھماکوں سے اڑا دیے۔
یہی نہیں، پاکستان نے سائبر وار کے ذریعے بھارت کی بجلی اڑائی، اس کا پورا نظام مفلوج کر دیا۔ اور جب ایس-400 کو نشانہ بنایا گیا تو وہ دفاعی ڈھال، جس پر بھارت اور اسرائیل دونوں ناز کرتے تھے، لمحوں میں ٹوٹ کر خاک میں مل گئی۔ اس وار نے نہ صرف بھارت بلکہ اسرائیل کے بڑک باز لیڈروں کے ہوش بھی اڑا دیے۔
یہ سب کوئی کہانی نہیں، یہ دہلیزِ داستان پر لکھا وہ باب ہے جو تاریخ کے اوراق صفا ہستی پر سنہری حروف سے ثبت ہو چکا ہے۔ پاکستان نے بار بار ثابت کیا ہے کہ فوج کے بہادر سپاہی، آئی ایس آئی کی خاموش ضرب، اور عوام کے ایمان سے جڑا یہ ملک ناقابلِ شکست ہے۔
اسرائیل کو یاد رکھنا چاہیے:
یہ پاکستان ہے—شہیدوں کے خون کا نذرانہ، ایمان کی طاقت کا قلعہ۔ جو بھارت جیسے چھ گنا بڑے دشمن کو زمین بوس کر سکتا ہے، وہ اسرائیل جیسے ٹٹوں کے غرور کو بھی مٹی میں ملا سکتا ہے۔
: پاکستان کو دھمکی؟ یہ وہ خواب ہے جو کبھی حقیقت کا روپ نہیں دھار سکتا۔ حقیقت صرف ایک ہے—پاکستان کا پرچم بلند ہے اور دشمن کا انجام ہمیشہ راکھ اور شکست ہے۔
"یہ ارب نہیں پاکستان ہے، جو دشمن کی دھمکیوں کا جواب گولی بم بارود اور غیرت سے دیتا ہے!"✌