04/08/2026
عوام الناس سے ایک اہم گزارش !
آج کل ملک مختلف بیشتر علاقوں میں 40,000 سے 70,000 روپے تنخواہ، مفت ہاسٹل، مفت کھانا اور فوری نوکری کے نام پر جگہ جگہ پوسٹر لگائے جا رہے ہیں۔
میری معلومات کے مطابق پہلے یہ Tiens Company کے نام سے لوگوں کو بیوقوف بنا رہے تھے، بعد میں انہوں نے نام تبدیل کرکے Health & Education رکھا، اداروں کو چکمہ دینے کیلیے نام بدلتے رہتے ہیں واردات ایک ہی ہے عوام کو لوٹنا
یہ لوگ پہلے 6,000 روپے رجسٹریشن کے نام پر لیتے ہیں، پھر دو دن کی ٹریننگ کروائی جاتی ہے اس کے بعد مختلف بہانوں سے 30 سے 40 ہزار روپے یا اس سے زیادہ سرمایہ کاری کرنے کا کہا جاتا ہے۔ بعض متاثرہ افراد کے مطابق جب وہ اپنی رقم واپس مانگتے ہیں تو انہیں مزید سرمایہ لگانے کا کہا جاتا ہے، اور آخرکار وہ اپنی محنت کی کمائی سے محروم ہو جاتے ہیں.
یہ لوگ بہت پروفیشنل ھوتے ھیں وہ آپ کو ایسے مجبور کرتے ہیں کہ آپ کو اندازہ بھی نہیں ھوجاتا کہ وہ آپ کو لٹ رھے ھیں اور یہ اکثر نوجوان طبقے کو نشانا بنا رھے ھیں جن کی عمریں 18 - 35 سال تک ھیں
نوٹ؟؟؟
کوئی بھی ادارہ نوکری کے نام پر رقم یا سرمایہ کاری کا مطالبہ کریں تو انتہائی محتاط رہیں اور فوراً وھاں سے کوئی بہانا کرکے نکل جائیں۔
🙏 عوام الناس سے گزارش ہے کہ اس پیغام کو زیادہ سے زیادہ شیئر کریں تاکہ کوئی غریب ضرورت مند ان کے جھوٹے خوابوں کے پیچھے اپنی محنت کی کمائی ضائع نہ کریں۔
آپ کی ایک شیئر کسی کی زندگی بھر کی جمع پونجی بچا سکتی ہے۔۔۔۔۔۔۔