The Educator Academy Khadagzai

The Educator Academy Khadagzai DIGITAL CREATOR Education

18/08/2025
DEEP SENSE INFORMATION.
18/08/2025

DEEP SENSE INFORMATION.

گورنر نجم الدین ایوب کافی عمر ھونے تک شادی سے انکار کرتا رھا،

ایک دن اس کے بھائی اسدالدین شیر کوہ نے اس سے کہا : بھائی تم شادی کیوں نھیں کرتے ..؟

نجم الدین نے جواب دیا :
میں کسی کو اپنے قابل نھیں سمجھتا.

اسدالدین نے کہا :
میں آپ کیلئے رشتہ مانگوں ؟

نجم الدین نے کہا :
کس کا ؟

اسدالدین :
ملک شاہ بنت سلطان محمد بن ملک شاہ سلجوقی کی بیٹی کا یا وزیر المک کی بیٹی کا..؟

نجم الدین :
وہ میرے لائق نھیں ،

اسدالدین حیرانگی سے :
پھر کون تیرے لائق ھوگی ؟

نجم الدین نے جواب دیا :
مجھے ایسی نیک بیوی چاھئیے جو میرا ھاتھ پکڑ کر مجھے جنت میں لے جائے اور اس سے میرا اک ایسا بیٹا پیدا ھو جس کی وہ بہترین تربیت کرے جو شہسوار ھو اور مسلمانوں کا قبلہ اول واپس لے ..

اسدالدین کو نجم الدین کی بات پسند نہ آئی اور انہوں نے کہا :
ایسی تجھے کہاں ملے گی؟

نجم الدین نے کہا :
نیت میں خلوص ھو تو اللہ نصیب کرے گا...

ایک دن نجم الدین مسجد میں تکریت کے اک شیخ کے پاس بیٹھے ھوئے تھے ، ایک لڑکی آئی اور پردے کے پیچھے سے ھی شیخ کو آواز دی ،
شیخ نے لڑکی سے بات کرنے کیلئے نجم الدین سے معذرت کی...

نجم الدین سنتا رھا شیخ لڑکی سے کیا کہ رھا ھے ..

شیخ نے لڑکی سے کہا تم نے اس لڑکے کا رشتہ کیوں مسترد کردیا جس کو میں نے بھیجا تھا..؟

لڑکی :
اے ھمارے شیخ اور مفتی وہ لڑکا واقعی خوبصورت اور رتبے والا تھا مگر میرے لائق نھیں تھا

شیخ :
تم کیا چاھتی ھو ؟

لڑکی :
شیخ مجھے اک ایسا لڑکا چاھئیے جو میرا ھاتھ پکڑ کر مجھے جنت میں لے جائے اور اس سے مجھے اللہ ایک ایسا بیٹا دے جو شہسوار ھو اور مسلمانوں کا قبلہ اول واپس لے...

نجم الدین حیران رہ گیا کیونکہ جو وہ سوچتا تھا وھی یہ لڑکی بھی سوچتی تھی ..

نجم الدین جس نے حکمرانوں اور وزیروں کی بیٹیوں کے رشتے ٹھکرائے تھے شیخ سے کہا اس لڑکی سے میری شادی کروا دیں...

شیخ :
یہ محلے کے سب سے غریب گھرانے کی لڑکی ھے...

نجم الدین :
میں یہی چاھتا ھوں .
نجم الدین نے اس غریب لیکن متقی لڑکی سے شادی کر لی اور اسی سے وہ شہسوار پیدا ھوا جسے دنیا *سؒلطان صلاح الدین ایوبی*. کے نام سے جانتی ھے ..

جنہوں نے مسلمانوں کے قبلہ اول بیت المقدس کو آزاد کروایا....

" ہاں دکھا دے اے تصور پھر وہ صبح و شام تو
دوڑ پیچھے کی طرف اے گردش ایام تو..

#قراةالعین زینب ایڈووکیٹ

18/08/2025

Salt Analysis

18/08/2025
18/08/2025

Ionic bond

18/08/2025

Hi Everyone I'm Thankful to you for supporting us continuously.

Address

Khadagzai
Malakand

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when The Educator Academy Khadagzai posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to The Educator Academy Khadagzai:

Share