برائے مہربانی ہوٹل مالکان اور ٹور آپریٹرز کی پرکشش مگر دھوکہ دہ وعدوں میں نہ آئیں۔
ان دنوں شمالی علاقہ جات میں شدید بارشیں، غیر متوقع لینڈ سلائیڈنگ، اور سڑکوں کی بندش کا سلسلہ جاری ہے۔
ایسے حالات میں سفر نہ صرف مشکل بلکہ جان لیوا بھی ثابت ہو سکتا ہے۔
یہ ہوٹل اور ٹور کمپنیاں آپ کو حقیقی خطرات سے آگاہ نہیں کریں گی، کیونکہ ان کا مقصد صرف آپ سے پیسے کمانا ہوتا ہے، چاہے اس کے بدلے آپ کی جان کو خطرہ ہی کیوں نہ ہو۔
❌ خدارا! ایسے لوگوں کا بائیکاٹ کریں جو آپ کی زندگی کو خطرے میں ڈال رہے ہیں۔
✅ صرف ایک مہینہ صبر کریں، موسم بہتر ہونے پر پرسکون اور محفوظ انداز میں سفر کا منصوبہ بنائیں۔
🌧️ پہاڑ ابھی نہیں بلا رہے — اپنے گھر میں رہیں، اپنی اور دوسروں کی حفاظت کریں
29/06/2025
Kalash valley chitral ka moqbra.
28/06/2025
بچوں نےاپنےماں باپ سےبار بار پوچھاہوگا
ہمیں بچانےکب آئیں گے؟
ہم ایسےہی مرجائیں گے؟
یہ جوباری باری بہہ گئے ہیں یہ سب مرجائیں گے؟
یہ جوہیلی کاپٹر ہوتاہےیہ ہم کیڑےمکوڑوں کےلیے نہیں ہوتا؟
ہم مر گئے توہمیں کیسےڈھونڈھیں گے؟
😭😭
خالی پڑے دریا کے پاٹ میں سیلفی بنانے گئے تھے
پوز بنا رہے تھے مسکرا رہے تھے گنگنا رہے تھے
اور پھر
میلوں دور پہاڑوں سے کے ساتھ آنے والے ریلے نے انہیں گھیر لیا پانی چڑھنے لگا تو وہ سب سمٹنے لگے ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے ایک دوسرے کو بچانے
آہ مگر پانی ان سے ایک ایک کرکے ان کےاپنوں کو چھیننے لگا وہ مدد کے لئے چیختے رہے بے بسی سے چلاتے رہے اور ڈوبتے رہے
کنارے پر کھڑے بے بس لوگوں کی آنکھیں یہ منظر دیکھ کر آبدیدہ تھیں
مگر ملک الموت اپنے رب کے حکم سے انہیں لینے آ پہنچا تھا
میرے مہربان رب اچانک ناگہانی موت سے بچانا توبہ کی مہلت دینا🤲🙏
27/06/2025
اناللہ وانا الیہ راجعون
دریائے سوات میں ایک ہی خاندان کے 19 افراد ڈوب گئے، دریائے سوات اس وقت بپھرا ہوا ہے، مختلف علاقوں سے سیلابی ریلے شامل ہو رہے ہیں، سیاح حضرات مون سون کے دنوں میں دریاؤں اور ندی نالوں والے علاقوں سے گریز کریں۔
Be the first to know and let us send you an email when ThE Explorer Squad posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.