01/09/2026
🚨 تازہ ترین اپڈیٹ | میاں سید علی شاہ باچا ریسکیو آپریشن 🤲
الحمدللہ ❤️
میاں سید علی شاہ باچا کی میت کی ریکوری کے لیے ریسکیو آپریشن مسلسل جاری ہے۔
ریسکیو ٹیم 5 ہزار میٹر سے زائد بلندی، دشوار گزار راستوں اور سخت موسمی حالات میں اپنی کوشش جاری رکھے ہوئے ہے۔ 🏔️
میت کی ڈرون کے ذریعے نشاندہی پہلے ہی ہو چکی ہے۔ اب کوشش ہے کہ اسے بحفاظت نیچے لایا جائے اور اہلِ خانہ کے حوالے کیا جائے۔ 🤲
یہ ایک انتہائی مشکل مشن ہے، لیکن ہمارے بہادر ریسکیورز ہمت کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔
اللہ تعالیٰ تمام ریسکیورز کی حفاظت فرمائے اور اس مشن کو کامیاب فرمائے۔ آمین۔ ❤️🇵🇰
🙏 آپ سب سے گزارش ہے کہ میاں سید علی شاہ باچا اور ریسکیو ٹیم کے لیے خصوصی دعا کریں۔
ایک دعا ضرور کریں۔ 🤲❤️