02/11/2025
ملیر کینٹ کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار سرکاری ملازم جاں بحق ہوگیا ہے، ایوب حساس سرکاری ادارے میں ملازم اور ایئرپورٹ پر ڈیوٹی کے بعد گھر واپس جا رہا تھا، پولیس نے ڈمپر ڈرائیور انور خان کو گرفتار کرلیا، جس کا لائسنس دو ہفتے قبل ایکسپائر ہوچکا تھا، واقعے کی مزید تفتیش جاری