05/09/2026
6 ستمبر یوم دفاع پاکستان 🇵🇰
چھ ستمبر پاکستان کی تاریخ میں عزم شجاعت اتحاد اور قربانی کی روشن علامت ہے۔ یہ عظیم دن ہمیں یاد دلاتا ہے کہ وطن کے دفاع کے لئے قوم کا اتحاد حوصلہ اور جذبہ حب الوطنی ہماری سب سے بڑی طاقت ہے۔
اس تاریخی دن ہمارے بہادر سپاہیوں نے وطن کی سرحدوں کی حفاظت کے لئے بے مثال جرأت کا مظاہرہ کیا اور اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کر کے دفاع وطن کی عظیم مثال قائم کی۔