بولتا کھاریاں

بولتا کھاریاں آئیں مسائل کے لیے آواز اٹھائیں بولتا کھاریاں کے سنگ

02/01/2025

کھاریاں۔۔ڈاکٹروں اور عملہ کی مبینہ غلفت سے 18 سالہ بچی جان کی بازی ہار گئی

کھاریاں . ڈاکٹروں نے غلط انجیکشن لگا کر ہماری بچی کو مارا۔۔لواحقین

کھاریاں۔ لواحقین کی ہسپتال میں توڑ پھوڑ۔۔ڈاکٹروں پر بھی حملہ کردیا۔

کھاریاں۔۔زندگی موت اللہ کے ہاتھ ہے۔ہم نے زندگی بچانے کی بھر پور کوشش کی ۔۔ڈاکٹر کا موقف

کھاریاں۔۔وقوعہ پرائیویٹ جناح ہسپتال کھاریاں میں پیش آیا ۔

کھاریاں۔۔پولیس موقع پر پہنچ گئی حالات کنٹرول میں کرلئے۔

16/11/2024

تھانہ گلیانہ کی حدود میں منشیات فروشی کا دھندا عروج کو پہنچ چکا ہے۔ منشیات فروش نشئیوں کو گھر گھر جا کر سپلائی دیتے ہیں
منشیات فروشوں نے اپنے پاس ناجائز اسلحہ بھی رکھا ہوتا ہے
منشیات فروشی بھی کرتے ہیں اور دہشت بھی پھیلاتے ہیں
ایس ایچ او تھانہ گلیانہ کے لیے چیلنج
DPO Gujrat Office MNA Ch Abid Raza Kotla Maryam Nawaz Sharif گجرات کی آواز PML(N) Hightlight DC Gujrat Punjab Information Technology Board (PITB) Punjab Police Pakistan DSP Kharian میڈیا پرسن Marriyum Aurangzeb Primary & Secondary Healthcare Department Khawaja Imran Nazeer Nawaz Mughal Malik Anwar Lehri DSP City Gujrat Muhammad Atta Ullah Gujrat Police ShaneGujrat Chief Minister Punjab's Updates Chief Secretary Punjab IG PUNJAB POLICE LOVERS

07/11/2024

شیرازمغل شانہ بشانہ گجرات
EU URDU Raja AttaUllah Malagar

21/10/2024
18/10/2024

گجرات کے تھانہ گلیانہ کی حدود میں منشیات فروشی اور بدامنی کی انتہا ہوگئی ۔ چور چکار گروہ نے لوگوں کا جینا محال کردیا ہے باقی رہتی کسر گجرات میں سی ای او ہیلتھ اور ڈرگ انسپیکٹر کی غفلت کے باعث نشہ اور انجیکشن سرعام فروخت ہو رہے ہیں نشے کی لت میں اضافہ اور انسانی صحت کے مسائل پیدا ہو رہے ہیں جبکہ شہری و سماجی حلقوں نے اعلیٰ انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے
DC Gujrat
DPO Gujrat Office
Khawaja Imran Nazeer
Maryam Nawaz Sharif
MNA Ch Abid Raza Kotla
Marriyum Aurangzeb
گجرات کی آواز
PML(N)
Punjab Information Technology Board (PITB)
Primary & Secondary Healthcare Department
Gujrat Police
DSP Kharian
Punjab Police Pakistan
Hightlight
ShaneGujrat
میڈیا پرسن

23/07/2024

سینئر صحافیوں عبدالغفور مرزا اور اشفاق شاہین کی زیرسرپرستی علاقائی مسائل کو بہترین انداز میں اجاگر کرنے اور انکے مؤثر حل کے لیے تحصیل کھاریاں کے ایکٹو جرنلسٹس پر مشتمل “فرنٹ لائن میڈیا” کی بنیاد رکھ دی گئی۔ فرنٹ لائن میڈیا کے بانی ممبران کا اجلاس مرکزی دفترکھاریاں میں منعقد ہوا جس میں سابق صدر گلیانہ پریس کلب مصدق عزیز چوہدری،عبدالغفورمرزا، محمد اشفاق شاہین،راجہ عطاء اللہ ملاگر، محمد نوازمغل،بہلول مرتضیٰ اور شہبازھاشمی نے شرکت کی۔ اجلاس میں فرنٹ لائن میڈیا کے اغراض ومقاصد، افتتاحی تقریب اور ممبرسازی کے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا۔ بانی ممبران نے متفقہ طور پر مصدق عزیز چوہدری کو چیئرمین، راجہ عطاء اللہ ملاگر کو سیکرٹری فنانس اور شہبازھاشمی کو سیکرٹری انفارمیشن آف فرنٹ لائن میڈیا منتخب کر لیا۔تمام ممبران نے فرنٹ لائن میڈیا کے پلیٹ فارم سے عوامی خدمت کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر فرنٹ لائن میڈیا کی تعمیروترقی اور ملکی سلامتی کے کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔

09/06/2024

پہلے دکانداروں نے اشیاء خوردونوش سٹاک کر لیں، غریب لوگ خودکشیاں کرنے پر مجبور،اکثر کے گھروں میں فاقے ،اشیاء خوردونوش کی خرید غریب عوام کی پہنچ سے دور،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ کے ملازمین بھی مبینہ بھتہ لے کر خاموش۔تفصیل کے مطابق کھاریاں و نواحی علاقوں گلیانہ ،نصیرہ ، بھدر ،باہروال ، ملکہ ، ٹھوٹھہ رائے بہادر سینتھل ودیگر میں مہنگائی کا طوفان آیا ہوا ہے دکاندار عوام کی ناجائز جیبیں کاٹ کر ان کی،،چمڑی ادھیڑ رہے ہیں عیدالاضحی قریب اور بجٹ آنے سے قبل دکانداروں نے اشیاء خوردونوش سٹاک کر لی ہیں خود ساختہ مہنگائی کی وجہ سے لوگ خودکشیاں کرنے کے لیے تیار ہیں۔ اکثر گھروں میں فاقے ہیں بازار سے اشیاء خوردونوش و دیگر خریدنا غریب کے لیے خواب بن چکا ہے ،کچھ روز قبل پنجاب حکومت کی طرف سے مہنگائی کم کی گئی لیکن دکانداروں نے سرکاری احکامات کو ہوا اڑا دیا ہے بلکہ اشیاء پہلے سے زیادہ مہنگی کر دیں،پرائس کنٹرول مجسٹریٹ یا تو ٹھنڈے کمروں میں بیٹھ کر ڈیوٹی ٹائم پاس کرتے ہیں یا دکانداروں سے مبینہ بھتہ وصول کرنے کے بعد ان کو جرمانہ وغیرہ نہیں کرتے بلکہ لوٹ مار کے لیے ان کو کھلی چھٹی دے دیتے ہیں،کمشنر گجرات فوری نوٹس لیں۔

Address

Malka

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when بولتا کھاریاں posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share