Mandi bahauddin News update منڈی بہاوالدین نیوز اپ ڈیٹ

Mandi bahauddin News update منڈی بہاوالدین نیوز اپ ڈیٹ منڈی بہاوالدین تازہ ترین نیوز کو جاننے کےلیے ضلع کی انفارمیشن اور اپنے کاروبار کو ترقی دینے کےلیے ہم News Update, District information

12/09/2025

پنجاب میں CCD اور PERA کے بعد CNF بنا دی گئی جو پنجاب کے کالج، یونیورسٹیز میں نشہ بیچنے اور کرنیوالوں کیخلاف کاروائیاں کرے گی،

12/09/2025

*⚘️جمعہ کی فضیلت ⚘️*

نبی پاک ﷺ نے ارشاد فرمایا
بلاشبہ تمہارے لئے ہر جمعہ کے دن میں ایک حج اور ایک عمرہ موجود ہے، لہٰذا جمعہ کی نَماز کیلئے جلدی نکلنا حج ہے اور جمعہ کی نَماز کے بعد عَصر کی نماز کے لئے انتظار کرنا عمرہ ہے
(السنن الكبرى)

نبی پاک ﷺ نے ارشاد فرمایا
جمعہ میں ایک ایسی گھڑی ہے کہ اگر کوئی مسلمان اسے پاکر اس وقت اللہ پاک سے کچھ مانگے تو اللہ پاک اسکو ضرور د ے گا اور وہ گھڑی مختصر ہے۔ (صَحیح مُسلِم،)

11/09/2025

منڈی بہاوالدین:
قائداعظم محمد علی جناحؒ کے قرینہ دوست اور
چوہدری حسن عباس بوسال کے دادا ابو، کنگ آف بار چوہدری جہان خان بوسال، ایم ایل اے مشرقی پاکستان اسمبلی میں اجلاس کے بعد موجودہ پاکستان روانہ ہونے کے لیے ایئرپورٹ پر جہاز کا انتظار کر رہے تھے_____مزید مانتے ہیں ڈسٹرکٹ بیورو چیف کامران نواز کی رپورٹ کے مطابق 03027253945

ضلع منڈی بہاؤالدین، گجرات اور بھلوال کی تازہ ترین خبریں، موسم کی صورتحال، اہم واقعات اور حالات جاننے کے لیے ہمارے واٹس ایپ نیوز گروپ میں شامل ہوں۔
👇✅
لنک پر کلک کریں اور آج ہی جوائن ہو جائیں:

https://chat.whatsapp.com/Hw39bBeobei3k2YqYxd7t8?mode=r_t

شکریہ!

منڈی بہاوالدین ڈسٹرکٹ بیورو چیف کامران نواز کی رپورٹ کے مطابق::تاریخی یادیں قائداعظم محمد علی جناحؒ کے قرینہ دوست،چوہدری...
11/09/2025

منڈی بہاوالدین ڈسٹرکٹ بیورو چیف کامران نواز کی رپورٹ کے مطابق::

تاریخی یادیں

قائداعظم محمد علی جناحؒ کے قرینہ دوست،
چوہدری حسن عباس بوسال کے دادا ابو، کنگ آف بار چوہدری جہان خان بوسال ایم ایل اے مشرقی پاکستان اسمبلی میں اجلاس کے بعد موجودہ پاکستان روانہ ہونے کے لیے ایئرپورٹ پر جہاز کا انتظار کر رہے تھے۔

ان کے ساتھ بائیں طرف شیخ مجیب الرحمن بھی کھڑے ہیں، جو اس وقت ڈھاکہ اسمبلی میں ایم ایل اے تھے۔
اللہ پاک ہمارے بزرگوں کے درجات بلند فرمائے۔

آج کے دن ہم قائداعظم محمد علی جناحؒ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، جن کی انتھک جدوجہد، عزم اور قیادت کی بدولت ہمیں یہ آزاد وطن ملا۔
قائداعظم نے فرمایا تھا:
"اتحاد، ایمان اور قربانی کے جذبے کے بغیر کوئی قوم اپنی منزل تک نہیں پہنچ سکتی۔"

آئیے عہد کریں کہ ہم پاکستان کو قائداعظم کے خوابوں کے مطابق ایک مضبوط اور خوشحال ملک بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

11/09/2025

منڈی بہاوالدین ڈسٹرکٹ بیورو چیف کامران نواز کی رپورٹ کے مطابق::

تاریخی یادیں

قائداعظم محمد علی جناحؒ کے قرینہ دوست،
چوہدری حسن عباس بوسال کے دادا ابو، کنگ آف بار چوہدری جہان خان بوسال ایم ایل اے مشرقی پاکستان اسمبلی میں اجلاس کے بعد موجودہ پاکستان روانہ ہونے کے لیے ایئرپورٹ پر جہاز کا انتظار کر رہے تھے۔

ان کے ساتھ بائیں طرف شیخ مجیب الرحمن بھی کھڑے ہیں، جو اس وقت ڈھاکہ اسمبلی میں ایم ایل اے تھے۔
اللہ پاک ہمارے بزرگوں کے درجات بلند فرمائے۔

آج کے دن ہم قائداعظم محمد علی جناحؒ کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں، جن کی انتھک جدوجہد، عزم اور قیادت کی بدولت ہمیں یہ آزاد وطن ملا۔
قائداعظم نے فرمایا تھا:
"اتحاد، ایمان اور قربانی کے جذبے کے بغیر کوئی قوم اپنی منزل تک نہیں پہنچ سکتی۔"

آئیے عہد کریں کہ ہم پاکستان کو قائداعظم کے خوابوں کے مطابق ایک مضبوط اور خوشحال ملک بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔

09/09/2025

منڈی بہاوالدین ڈسٹرکٹ بیورو چیف کامران نواز کی رپورٹ کے مطابق

نیوز ہیڈلائن

امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن کا منڈی بہاؤالدین (پھالیہ) کا دورہ، سیلاب متاثرین سے اظہار یکجہتی اور لواحقین سے ملاقات

تفصیلات

منڈی بہاؤالدین (پھالیہ):
امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمٰن نے رہنما جماعت اسلامی حسن عباس بوسال کے ہمراہ چک عبداللہ میں ایک خاندان کے ساتھ فاتحہ خوانی کی اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا:
"جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن مشکل کی اس گھڑی میں سیلاب متاثرین کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔ متاثرہ خاندانوں کی فوری امداد اور بحالی ہماری اولین ترجیح ہے۔"

بعد ازاں انہوں نے پھالیہ میں سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا بھی دورہ کیا اور متاثرین کی مشکلات کا جائزہ لیا۔ مقامی ذمہ داران نے جاری امدادی سرگرمیوں اور متاثرہ خاندانوں کی بحالی کے اقدامات کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا۔

اس موقع پر امیر جماعت اسلامی شمالی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم، رہنما جماعت اسلامی چوہدری حسن عباس بوسال، صالح محمد رانجھا صاحب، ایڈووکیٹ زاہد عمران گوندل، ناظم للہ، انور خان، سلیمان خیل، طاہر رسول اور دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔

07/09/2025

روس کا یوکرین کے دارالحکومت کیف پر 13 میزائل اور 805 ڈرونز سے بڑا حملہ

07/09/2025

✊ 7 ستمبر 1974– ختمِ نبوت کی فتح کا دن✊
📌 یہ دن جماعت اسلامی کے بانی سید ابو الاعلیٰ مودودیؒ کے نام — جنہیں سزائے موت بھی حق کے راستے سے نہ ہٹا سکی!
📌 یہ دن اسلامی جمعیت طلبہ کے نام — جنہوں نے تحریک ختمِ نبوت کا علم بلند کیا!
📌 یہ دن ذوالفقار علی بھٹو کے نام —جس نے تمام دباؤ کے باوجود بل پر دستخط کئے!
📌 یہ دن مفتی محمودؒ، شاہ احمد نورانیؒ، مولانا عبد الستار نیازیؒ اور پروفیسر عبد الغفور احمدؒ کے نام —جن کی جدوجہد بارآور ہوئی!
📌 یہ دن پارلیمنٹ کے ان ممبران کے نام —جنہوں نے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کا تاریخی فیصلہ کیا!
📌 یہ دن امتِ مسلمہ اور خصوصاً پاکستان کے عوام کے نام — جن کی قربانیوں سے یہ ممکن ہوا!

⚡ یاد رکھو!
یہ دن ان سیکولر اور لادین ذہن رکھنے والوں کے منہ پر بھی طمانچہ ہے، جو آج امت کو تقسیم کرنا چاہتے ہیں، ختمِ نبوت کے عقیدے کو کمزور کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور مسلمانوں کو گمراہ کرنے کے درپے ہیں۔

> يُرِيدُونَ أَنْ يُطْفِئُوا نُورَ اللَّهِ بِأَفْوَاهِهِمْ ۖ وَيَأْبَى اللَّهُ إِلَّا أَنْ يُتِمَّ نُورَهُ
(التوبہ: 32)

🔥 ہمارا عہد:

ختمِ نبوت پر کوئی سمجھوتہ نہیں!

امت کو توڑنے والے سیکولر ایجنٹ نامراد ہوں گے! ان شاءاللّٰہ تعالیٰ

07/09/2025

*رواں سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن آج رات ہوگا ، کیا پاکستان میں دیکھنا ممکن ہوگا؟*

رواں سال کا دوسرا مکمل چاند گرہن آج رات ہوگا، پاکستان میں بھی مشاہدہ کیا جاسکے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج رات 8 بجکر 28 منٹ پر چاند کی روشنی مدہم ہونے لگے گی، جزوی چاند گرہن کا آغاز 9 بجکر 27 منٹ پر ہوگا۔

مکمل چاند گرہن کا آغاز 10 بجکر 31 منٹ پر ہوگا جبکہ رات 11 بجکر 12 منٹ پر چاند گرہن اپنے عروج پر ہوگا۔

8 ستمبر کی رات ایک بج کر 55 منٹ پر چاند گرہن مکمل اختتام کو پہنچ جائے گا۔

21 اور 22 ستمبر کو رواں سال کا دوسرا اور آخری جزوی سورج گرہن ہوگا جس کا مشاہدہ پاکستان میں نہیں کیا جاسکے گا۔

Address

Mandi Bahauddin

Telephone

+923027253945

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mandi bahauddin News update منڈی بہاوالدین نیوز اپ ڈیٹ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mandi bahauddin News update منڈی بہاوالدین نیوز اپ ڈیٹ:

Share