MY News

MY News Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from MY News, Media/News Company, .

*میانوالی کے امام مسجد کا خواجہ سراء بننے کا حیران کن واقعہ*میانوالی کے علاقہ جھمٹانوالہ تحصیل پپلاں سے تعلق رکھنے والے ...
27/03/2026

*میانوالی کے امام مسجد کا خواجہ سراء بننے کا حیران کن واقعہ*

میانوالی کے علاقہ جھمٹانوالہ تحصیل پپلاں سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو راولپنڈی کے ایک گاؤں میں امام مسجد مقرر کیا گیا تھا۔ تاہم، مسجد چھوڑنے کے بعد، اس شخص نے خواجہ سراء کا روپ دھار کر بھیک مانگنا شروع کر دیا۔

مقامی لوگوں نے اسے پہچان لیا اور پولیس کو اطلاع دی، جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔ موصوف نے اقبال جرم کرتے ہوئے بتایا کہ اس نے مشکلات کاٹ کر قرآن مجید پڑھا اور دین کی تعلیم سیکھی، لیکن مسجد میں امامت کے دوران اسے بہت اذیتیں برداشت کرنا پڑیں۔

انہوں نے کہا کہ گاؤں کے جاہل اور ان پڑھ لوگ امام مسجد کو اپنا شکار سمجھتے ہیں اور اس کا مذاق اڑاتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جب سے وہ امام مسجد سے خواجہ سراء بنے ہیں، تب سے بڑے بڑے امیر اور پڑھے لکھے لوگ ان سے محبت سے ملتے ہیں اور ان پر اپنی محنت کی کمائی نچھاور کرتے ہیں۔

موصوف نے کہا کہ اس خسرہ پسند دور میں دین کی خدمت کرنا بہت مشکل ہے اور یہ تمام باتیں کرتے ہوئے وہ دھاڑیں مار مار کر رو رہے تھے۔جنکی کہانی لکھتے ہوئے ہرہرحرف پر لکھاری کے رخساروں پر نینوں اور آنسوں کی نہریں چل رہی ہیں لیکن پڑھ کر غور و فکر کرنے والے کم اور مذاق اڑانے والے زیادہ ہوںگے کیونکہ کھسرہ پسند دور ہے اور مسلمانی صرف نام کی رہ چکی ہےاللہ تعالیٰ ہماری مساجد اور ائمہ مساجد پررحم فرمائے،رب تعالیٰ صبر و استقامت عطا فرمائے آمین ثم آمین

*منڈی بہاؤالدین میں  دریانی مغویہ بچی کی بازیابی کے لئے عدالت کا اہم حکم* ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، منڈی بہاؤالدین نے ایک اہم...
26/03/2026

*منڈی بہاؤالدین میں دریانی مغویہ بچی کی بازیابی کے لئے عدالت کا اہم حکم*
ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، منڈی بہاؤالدین نے ایک اہم حکم جاری کرتے ہوئے SHO تھانہ سول لائنز منڈی بہاوالدین کوسختی سے ہدایت جاری کی ہیں کہ ملزمان کے خلاف مغویہ انابیہ فاطمہ نامی بچی کی بازیابی کے لئےملزمان کے خلاف فوری مقدمہ درج کریں۔
25 مارچ 2026 کو جاری ہونے والے اس حکم میں کہا گیا ہے کہ نابالغہ مغویہ کی ماں صوبیہ نورین کی درخواست جو ایڈووکیٹ زاھد عثمان رانجھا جوائنٹ سیکرٹری منڈی بہاوالدین کی وساطت سے دائر کی گئی پر عمل کرتے ہوئے، عدالت نے پولیسسول لائن کی رپورٹ کا جائزہ لیا اور پولیس سٹیشن کے رویے پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا۔

عدالت نے کہا کہ پولیس کی رپورٹ میں جعلی بیانیہ دیا گیا ہے اور تفتیشی افسر محسن رضا اے ایس آئی نے نابالغہ مغویہ کے لاپتہ ہونے کے بارے میں کوئی جواز پیش کیے بغیر جعلی رپورٹ پیش کی۔
عدالت نے ڈی پی او، منڈی بہاؤالدین کو بھی ہدایت جاری کی ہے کہ وہ پولیس افسران کے بد دلی سے کیے گئے فعل کے بارے میں آگاہی دیں۔
اس کے ساتھ ہی، عدالت نے SHO کو ہدایت دی ہے کہ وہ ایف آئی آر کی نقل عدالت میں اطلاع کے تحت پیش کریں، ورنہ SHO سول لائن کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے گی۔

09/03/2026

منگوچنگڑ بھکر کانفرنس

23/02/2026
22/02/2026

*پنجاب پولیس میں ریڈران کا کردار: ایک سنگین معاملہ*

پنجاب کے مختلف اضلاع میں پولیس افسران کے ریڈران کا کردار سنگین معاملہ بن گیا ہے۔ ریڈران کی باتوں پر اعتماد کرتے ہوئے افسران بالا سائلین کی سننے کے بجائے ریڈر کی کہی ہوئی بات سائلین سے منوائی جاتی ہے۔

یہ رواج تقریبا پنجاب کے تمام اضلاع میں چل رہاہے کہ تھانہ جات کے ستائے ہوئے لوگ انصاف کیلئے DSP / Sp لیول کے افسران بالا کے دروازے کھٹ کھٹاتے ہیں لیکن ان کو انصاف دینے کے بجائے ریڈران کے رحم وکرم کے حوالے کردیا جاتاہے۔

ہم مطالبہ کرتے ہیں کہ:- آئ جی پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب اس معاملے پر خصوصی توجہ دیں
- ریڈران کے کردار کی تفتیش کی جائے
- افسران بالا کو سائلین کی بات سننے کی ہدایت کی جائے
- ریڈران کے اختیارات کو محدود کیا جائے

تاکہ سائلین کو انصاف مل سکے اور پولیس افسران کا کردار شفاف ہو سکے۔

12/01/2026

عوام کو احساس پروگرام اور دیگر پروگرام کے تحت ذلیل کرکے چندٹکےدینےکےبجائےکاروباردیں،کمانےکےذرائع دیں

20/12/2025

قومی امن کمیٹی ضلع سرگودھا کا ایک اجلاس رہائش گاہ ملک ضیاء الحق زیر صدارت چئیر مین جناب وقاص قاسمی صاحب انعقاد پزیر ہوا

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when MY News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share