Afshan Akram

Afshan Akram afshan akram
(1)

06/10/2025

ڈی ایچ کیو منڈی بہاؤالدین میں ڈاکٹر نایاب ڈی ایم ایس کی پی این سی 24 کے ڈائریکٹر کے ساتھ بدتمیزی

05/10/2025

آج میری ٹیم پی این سی 24 کا دورہ ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاؤالدین ہوا۔ اس موقع پر وہاں موجود ڈی ایم ایس نے پی این سی 24 کے ڈائریکٹر رستم علی کے ساتھ انتہائی بدتمیزی کا مظاہرہ کیا۔ڈی ایم ایس نے رستم علی سے تلخ لہجے میں کہا کہ “میں آپ کی روز ویڈیوز دیکھتی ہوں، آپ آئندہ ہسپتال کے مسائل پر بات نہیں کر سکتے۔” اس دوران ہماری میڈیا ٹیم بھی موقع پر موجود تھی۔رستم علی کو وہاں نہ صرف ہراساں کیا گیا بلکہ صاف الفاظ میں دھمکیاں بھی دی گئیں کہ “اگر ہسپتال کے مسائل اجاگر کیے تو مجھ سے برا کوئی نہیں ہوگا۔”جس زخمی مریض کے لواحقین نے پی این سی 24 کی ٹیم کو موقع پر بلایا تھا، وہ بار بار کہتے رہے کہ “ہم نے خود انہیں بلایا ہے، ہمارا بیٹا زخمی ہے۔” لیکن محترمہ ڈی ایم ایس نے کسی کی بات سننے سے انکار کر دیا اور مسلسل کہتی رہیں کہ:“اس ہسپتال میں کوئی مسئلہ نہیں، میرے ہوتے ہوئے کوئی رپورٹنگ نہیں کر سکتا، اور اگر آئندہ مسائل پر بات کی یا ویڈیو بنائی تو انجام اچھا نہیں ہوگا۔”

05/10/2025

منڈی بہاؤالدین: دتو چوہڑ میں فائرنگ سے شخص شدید زخمی، ہسپتال منتقل

04/10/2025

منڈی بہاؤالدین کے علاوہ اس وقت کہاں کہاں بارش ہو رہی ہے اور کہاں کہاں بجلی بند ہے؟

04/10/2025

منڈی بہاؤالدین تھانہ کٹھالہ شیخاں کی حدود میں مخبری پر چھاپے کے دوران مسلح ملزمان نے پولیس پر فائرنگ کر دی۔ پولیس کی جوابی کارروائی میں ڈاکو مدثر اقبال ولد منیر زخمی ہو کر گرفتار ہوگیا۔مدثر اقبال 13 سے زائد ڈکیتی اور چوری کی وارداتوں میں ملوث تھا اور طویل عرصے سے پولیس کو مطلوب تھا۔زخمی ڈاکو کو حراست میں لے کر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے، جبکہ فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

منڈی بہاؤالدین: کالج چوک میں گزشتہ روز ہونے والی فائرنگ میں عرفان عرف فانی شدید زخمی ہوا جو ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ پولیس...
04/10/2025

منڈی بہاؤالدین: کالج چوک میں گزشتہ روز ہونے والی فائرنگ میں عرفان عرف فانی شدید زخمی ہوا جو ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے پہلے گرفتار ملزم علی کے بعد مزید دو ملزمان عبداللہ اور فہد کو بھی حراست میں لے لیا ہے۔ پولیس کے مطابق دیگر مفرور ملزمان کی تلاش کے لیے چھاپے جاری ہیں اور جلد مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔

04/10/2025

منڈی بہاءالدین سوہاوہ 62 سالہ شخص کی موت کو قتل قرار دینا غلط ثابت ہوا۔ وہ دل کے مریض تھے اور تلخ کلامی کے کافی دیر بعد وفات پا گئے۔ جسم پر کسی تشدد، دھکم پیل یا زخم کا کوئی نشان نہیں ملا۔ ورثا کے اطمینان کے لیے پوسٹ مارٹم جاری ہے، رپورٹ کے بعد حقائق واضح ہو جائیں گے؛ زرائع

جمعہ مبارک تمام دوست احباب سے گزارش ہے کہ ایک دفعہ سورہ فاتحہ اور تین دفعہ سورہ اخلاص پڑھ کر میری والدہ کی بخشش کے لیے د...
03/10/2025

جمعہ مبارک تمام دوست احباب سے گزارش ہے کہ ایک دفعہ سورہ فاتحہ اور تین دفعہ سورہ اخلاص پڑھ کر میری والدہ کی بخشش کے لیے دعا کریں

غزہ امدادی فلوٹیلا روکے جانے پر گریٹا اور درجنوں کارکن گرفتارغزہ کے محصور عوام کے لیے امداد لے کر جانے والی فلوٹیلا ایک ...
02/10/2025

غزہ امدادی فلوٹیلا روکے جانے پر گریٹا اور درجنوں کارکن گرفتار
غزہ کے محصور عوام کے لیے امداد لے کر جانے والی فلوٹیلا ایک بار پھر اسرائیلی رکاوٹ کا شکار ہوگئی۔ 22 سالہ سویڈش سماجی کارکن گریٹا تھنبرگ کو 200 سے زائد عالمی انسانی حقوق کارکنوں کے ساتھ حراست میں لے لیا گیا۔
چند ماہ قبل اسرائیل نے انہیں دھمکی دی تھی کہ “اگلی بار جان سے مار دی جاؤ گی”، تاہم گریٹا نے خوف کے بجائے دوبارہ عالمی ضمیر کو متحرک کیا اور مختلف ممالک کے کارکنوں کو ساتھ لے کر امدادی مشن پر روانہ ہوئیں۔
تجزیہ کاروں کے مطابق یہ محض گرفتاری نہیں بلکہ انسانیت کے اجتماعی ضمیر کا امتحان ہے۔ انسانی حقوق کی تنظیموں نے فوری رہائی اور امدادی مشن کی بحالی کا مطالبہ کیا ہے۔

02/10/2025

منڈی بہاءالدین: موٹرسائیکل چوری کی واردات تھانہ سٹی کی حدود سبزی منڈی سے ملک عابد ولد خوشی محمد کا ہنڈا 125 موٹرسائیکل چوری۔

Address

Mera Ji Chock Qadar Plaza
Mandi Bahauddin

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Afshan Akram posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Afshan Akram:

Share