Bazpurs Digital

Bazpurs Digital مظلوموں کی آواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ون ڈش کی پابندی یقینی بنانے کا حکم شادیوں اور تقریبات م...
06/12/2025

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی تمام کمشنرز اور ڈپٹی کمشنرز کو ون ڈش کی پابندی یقینی بنانے کا حکم

شادیوں اور تقریبات میں بلند آہنگ میوزک پر سخت کارروائی کی ہدایت

قوالی نائٹ اور دیگر تقریبات میں لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال پر قانونی کارروائی کا حکم

شادی ہال کی طرح فارم ہاؤس اور گراؤنڈز میں بھی لاؤڈ سپیکر کے غیر قانونی استعمال پر پابندی کے لئے اقدامات کی ہدایت

فارم ہاؤس اور گراؤنڈز میں بھی ون ڈش پر پابندی یقینی بنانے کا اصولی فیصلہ

ون ڈش اور لاؤڈ سپیکر کی خلاف ورزی کی صورت میں افسران شادی تقریبات میں شرکت نہیں کریں گے

06/12/2025

منڈی بہاءالدین سرگودھا روڈ پر تعمیراتی کام کی تازہ صورتحال

05/12/2025

ڈاکٹر فیصل سلیم Deputy Commissioner Mandi Bahauddin کی ہدایات پر منڈی بہاءالدین کو خوبصورت بنانے کیلئے بڑے پراجیکٹس جاری ہیں۔

محکمہ پولیس میں موجود کرپٹ ملازمین کا احتساب محض ایک خواب بن کر رہ گیا ہے۔ کانسٹیبل ثاقب ریاض جس نے تھانہ سٹی منڈی بہاءا...
02/12/2025

محکمہ پولیس میں موجود کرپٹ ملازمین کا احتساب محض ایک خواب بن کر رہ گیا ہے۔ کانسٹیبل ثاقب ریاض جس نے تھانہ سٹی منڈی بہاءالدین اور تھانہ ملکوال میں ایس ایچ او صاحبان سے قربت کا فائدہ اٹھاتے ہوئے قتل جیسے سنگین مقدمات میں بھی لاکھوں روپے رشوت لی جو بعد ازاں انکوائری میں ثابت بھی ہوئی لیکن کمزور احتسابی نظام کی وجہ سے کبھی اس کیخلاف قرار واقعی کارروائی نہ ہو سکی۔ پھر سی سی ڈی کے قیام کے بعد اس کانسٹیبل کو سی سی ڈی منڈی بہاءالدین میں تعینات کردیا گیا مگر کہتے ہیں نہ جن کہ منہ کو خون لگ جائے پھر ان کا گزارہ نہیں ہوتا۔ موصوف نے ایک پولیس مقابلہ میں جرائم پیشہ شخص سے رشوت لے کر اس کو دوران پولیس مقابلہ فائدہ پہنچایا جس کی بھنک افسران بالہ کو پڑی مگر پیچھے کوئی تگڑا ہاتھ ہونے کی وجہ سے اس کیخلاف کارروائی کرنے کے بجائے اس کو ضلع بدر کردیا گیا مگر یہ کانسٹیبل تگڑا نکلا اور ڈنکے کی چوٹ پر کچھ عرصہ بعد ہی واپس منڈی بہاءالدین ٹرانسفر ہو گیا اور اب سی سی ڈی کا اہلکار ہونے کا رعب دکھا کر عمر خان نامی شخص سے ویگن آر سوزوکی 2021 ماڈل جس کا نمبر اے ٹی ای 970 ہتھیا لی جو کہ کئی روز بعد بھی واپس کرنے سے انکاری ہے۔ حالانکہ نہ تو اس گاڑی سے متعلق کوئی درخواست یا ایف آئی آر ہے اور نہ ہی اس کانسٹیبل کے پاس اس طرح گاڑی رکھنے کا کوئی اختیار ہے ثاقب ریاض کانسٹیبل جیسے پولیس ملازمین محکمہ پولیس/ سی سی ڈی کیلئے نہ صرف باعث بد نامی ہیں بلکہ عوام اور پولیس کے درمیان نفرت پیدا کرنے کا باعث بنتے ہیں۔
Chief Secretary Punjab
Govt of Punjab
Mandi Bahauddin Police
Government of Pakistan
Crime Control Department (CCD)

تلاش گمشدگی مبشر حسن کوٹ احمد شاہ پچھلے دو ہفتوں سے لا پتہ ہےاگر کسی شخص کو پتہ ہو تو ذیل نمبروں پر مطلع کریں بشکریہ 030...
02/12/2025

تلاش گمشدگی
مبشر حسن کوٹ احمد شاہ پچھلے دو ہفتوں سے لا پتہ ہے
اگر کسی شخص کو پتہ ہو تو ذیل نمبروں پر مطلع کریں بشکریہ
03007552984
03230754030
03174805554

ننھے ابراھیم کی لاش کھربوں کا بجٹ رکھنے والی بلاول بھٹو زرداری کی حکومت نے نہیں بلکہ کچرہ چننے والے لڑکے نے تلاش کرکے دی...
01/12/2025

ننھے ابراھیم کی لاش کھربوں کا بجٹ رکھنے والی بلاول بھٹو زرداری کی حکومت نے نہیں بلکہ کچرہ چننے والے لڑکے نے تلاش کرکے دی ہے ناسور محکمے یعنی کہ پولیس اہلکار لڑکے کے پاس پہنچے تو پہلے اس سے لاش کی تفتیش کی پھر اسے تھپڑ بھی مارے اور لاش لیکر ہمیں بتانے کی کوشش کی کہ یہ کارنامہ انکا ہے ، ہمارا مطالبہ ھیکہ کچرہ چننے والے لڑکے پہ تشدد کے مرتکب پولیس اہلکاروں کو نوکریوں سے برطرف اور اس لڑکے کو ہیرو قرار دیکر اسکے روزگار یا تعلیم کا حکومت باقاعدہ بندوبست کرے ایک تو یہ ویسے بھی ریاست کا کام ہے مگر چونکہ اس لڑکے نے بہت ذمہ واری کا ثبوت دیا ہے تو اسکی حوصلہ افزائی بہت زیادہ ضروری ہے

27/11/2025

Address

Mandi Bahauddin
50400

Telephone

+923226610322

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bazpurs Digital posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Bazpurs Digital:

Share