05/01/2026
سرائے عالمگیر میں افسوسناک واقعہ ملزمان کا تعلق منڈی بہاءالدین کے نواحی علاقہ چیلیانوالہ اسٹیشن سے بتایا جارہا ہے۔
سرائے عالمگیر کے نواحی گاؤں سر ڈھوک میں ایک دلخراش واقعہ پیش آیا ہے جہاں مبینہ طور پر بیوی نے اپنے شوہر کو زین نامی شخص اور ایک کس نامعلوم کیساتھ مل کر قتل کر دیا۔
ذرائع کے مطابق مقتول کی شناخت واجد حسین کے نام سے ہوئی ہے جو گاؤں سر ڈھوک کا رہائشی تھا۔ جبکہ ملزم زین کا تعلق ضلع منڈی بہاءالدین کے نواحی گاؤں چیلیانوالہ اسٹیشن سے بتایا جارہا ہے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں جبکہ قتل کی وجوہات جاننے کے لیے مختلف پہلوؤں سے تفتیش کی جا رہی ہے۔ واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔