منڈی بہاءالدین #
محترمہ حمیدہ وحید الدین نے سٹیل یونین منڈی بہاءالدین کی نشاندہی پر پنجاب اسمبلی میں تحریک التوائے کار جمع کروائی۔ تحریک پیش کرنے پر وزیر داخلہ پنجاب نے اتفاق کیا۔
محترمہ حمیدہ وحید الدین صاحبہ نے بہت ہی اچھے پوائنٹ پر تحریک پیش کی ہے ۔
21/07/2025
ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس منڈی بہاءالدین #
21/07/2025
بار موسیٰ منڈی بہاءالدین #
میجر امین مختار گوندل اور چوہدری خالد محمود رانجھا ایم-پی-اے (42-PP) کی ملاقات۔ ملاقات کے دوران حلقہ کے مسائل کے بارے میں گفتگو کی گئی۔
20/07/2025
رکن منڈی بہاءالدین #
۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ختمِ قل شریف ۔۔۔۔۔
غلام قادر گوندل ولد سعی محمد( سعی عالم کے) جن کا گزشتہ روز انتقال ہو گیا تھا ۔
ان کے قل شریف کا ختم آج 2025-07-20 بروز اتوار 10 بجے ان کی رہائش گاہ پر سرگودھا روڈ ( ڈیرہ غلام قادر سعی عالم کا )پر پڑھا جائے گا ۔
شرکت فرما کر ثواب دارین حاصل کریں۔
19/07/2025
ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس منڈی بہاءالدین کے مثبت پہلو #
مون سون کی شدید بارشوں کے دنوں میں گورنمنٹ ڈگری کالج کی دیوار گرنے پر پورے شہر کا پانی کالج کے اندر داخل ہو گیا۔ اس وقت کالج میں کچھ طالبات اپنا پیپر دے رہی تھیں۔ پیپر ختم ہونے کے بعد بارش کا پانی کم از کم 04 فٹ تاک جمع ہو چکا تھا جہاں سے نکلنا انتہائی زیادہ مشکل تھا۔ اس صورت حال کو دیکھتے ہوئے ٹریفک پولیس منڈی بہاوالدین کے آفیسر اے ایس آئی عامر بٹ نے کالج کی انتظامیہ کے ساتھ مل کر اس کو بحفاظت ریسکیو کیا۔
جس پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر نے اس اقدام پر انہیں کیش انعام بیس ہزار روپے اور کلاس سوم سرٹیفیکیٹ سے نوازا۔
19/07/2025
افواج پاکستان ہمارا فخر #
وطن کی حفاظت اور مشکل حالات میں قوم کی خدمت کے لیے پاک فوج کی لگن قابلِ تحسین ہے💚🫡
زندہ باد افواج پاکستان ❤️ 🇵🇰
19/07/2025
ملکوال ضلع منڈی بہاءالدین #
چوہدری ناصر اقبال بوسال آج کٹھیالہ خورد کے مقام سے گزر رہے تھے۔ رستے میں ایک بزرگ کا ایکسیڈنٹ ہو گیا تھا ۔ جس سے وہ زخمی ہو گئے ۔
جب انہوں نے اس بزرگ کو گرے پڑے دیکھا تو اپنی گاڑی کو روکا اور اتر ان کی خیریت دریافت کی۔ پھر ان کو اپنی گاڑی میں بٹھا کر فوری طور پر ان کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال ملکوال پہنچایا۔
اسی طرح ہمارے تمام سیاستدانوں کو اپنے حلقے کی عوام کا خیال رکھنا چاہئے۔ اور بڑھ چڑھ کر عوام کی خدمت کرنی چاہیے۔ اکثر دیکھنے میں آیا ہے کہ ہمارے عوامی نمائندے عوام کے دکھ درد میں شریک ہوتے ہیں ۔
18/07/2025
پنجاب پولیس کا ایک اور بہادر جوان فرض کی راہ میں قربان
جہلم پولیس کے کانسٹیبل حیدر علی حسین سیلابی ریلے میں پھنسے شہریوں کو ریسکیو کرتے ہوئے سیلابی ریلے میں بہہ گئے اور جام شہادت نوش کیا۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا شہید کی عظیم قربانی پر شہید کو خراجِِ تحسین
شہید کے اہل خانہ کی فلاح و بہبود کا ہر ممکن خیال رکھا جائے گا۔ شہید کانسٹیبل حیدر علی حسین نے اپنی جان کی پرواہ نہ کرتے ہوئے شہریوں کو ریسکیو کیا اور فرض کی راہ میں اپنی جان قربان کر دی۔ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور
18/07/2025
منڈی بہاؤالدین کے پازیٹیو پہلو
دریائے جہلم کے کنارے پر ایک ڈیرا منظور ولد صالح (ہریا گاؤں تحصیل ملکوال منڈی بہاوالدین )اس کے ڈیرے پر یہ بھینس دریا جہلم میں ائی ہے یا ارد گرد کی ہے کیا پتا دوسرے اضلاع سے آئی ھو - وہ برائے مہربانی وہ اپنی لے جائے اور اس پوسٹ کو شیئر کریں زیادہ سے زیادہ جس کسی کی بھی ہو اس کو مل جائے - دریائے جہلم کے کنارے پر یہ ڈیرہ ہے پتا نہیں کتنے پریشان ھو گے اس کے مالک شکریہ
03496051032
18/07/2025
إِنَّا ِلِلَّٰهِ وَإِنَّا إِلَيْهِ رَاجِعُونَ.
اللہ تعالیٰ جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطاء فرمائے آمین۔
Be the first to know and let us send you an email when Aap News Gojra M.B.DIN posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.