روحانیت و ولایت کے گلستان کا وہ نایاب پھول جن کا سلسلۂ نسب حضرتِ غوثِ اعظم، پیرانِ پیر سیدنا شیخ عبدالقادر جیلانیؒ سے سترہویں پشت اور تاجدارِ دو عالم حضرت محمد مصطفیٰ ﷺ سے اکتیسویں نسل میں جا ملتا ہے۔ 🌸
آپ عشقِ رسول ﷺ، خدمتِ دین، اور پیغامِ اولیاء کے علمبردار ہیں۔ آپ کی ذات نور، محبت اور فیض کا سرچشمہ ہے، جہاں سے بے شمار دل سکون و ہدایت پاتے ہیں۔ ✨
🏛 بانی: مرکزِ مدینۃ النور، افغانستان
ایک ایسا روحانی مرکز جہاں عشقِ مصطفیٰ ﷺ کی روشنی دلوں کو منور کرتی ہے، اور ولایت کی خوشبو ہر سمت پھیلتی ہے۔ 💖
07/10/2025
امیرِ اہلِ سنت حضرت پیر محمد الیاس قادری دامت برکاتہم العالیہ نے
پیرِ طریقت، رہبرِ شریعت حضرت پیر سید طارق آغا الگیلانی صاحب کی صحت و عافیت کے لیے
دل کی گہرائیوں سے دعا فرمائی —
اللہ ربُّ العزت اپنے فضل و کرم سے پیر صاحب کو کامل و دائمی صحت عطا فرمائے،
ان کا سایہ تادیر اپنے مریدین و چاہنے والوں پر سلامت رکھے،
اور ہر قسم کی تکلیف و پریشانی سے محفوظ فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔ 🌹
07/10/2025
حضرت علامہ مولانا محمد نبی گل قادری صاحب، اللہ تعالیٰ ان کا سایہ سلامت رکھے، ایک سچے عاشقِ رسول ﷺ، صحابہ کرامؓ اور اہلِ بیتِ اطہارؓ کے سچے غلام ہیں۔ ان کی زبانِ حق ترجمان ہمیشہ دینِ مصطفی ﷺ کی سربلندی کے لیے رواں دواں رہتی ہے۔ وہ اپنی علم و حکمت سے امت کو راہِ حق دکھاتے ہیں، اور اپنے مضبوط دلائل اور شجاعت سے باطل کے ہر وار کو منہ توڑ جواب دیتے ہیں۔
یقیناً وہ ہماری پوری پشتون قوم کا فخر ہیں — ایسے عالمِ باعمل جن کی گفتگو دلوں کو ایمان کی روشنی عطا کرتی ہے۔
اللہ پاک حضرت علامہ نبی گل قادری صاحب کو حاسدین کے حسد، بدخواہوں کی سازشوں اور مخالفین کی شر انگیزیوں سے اپنی خاص حفاظت میں رکھے، اور ان کے علم، کردار اور خدمتِ دین میں دن دگنی رات چوگنی ترقی عطا فرمائے۔
آمین یا رب العالمین۔ 🌹
طالبِ دعا عزیز خان
06/10/2025
سالانہ جلوس عرس غوث الاعظم دستگیر رحمۃ اللہ علیہ
06/10/2025
الحمدللہ! 🌸
اللہ رب العزت کا شکر ہے کہ پیر سید طارق آغا الگیلانی صاحب کو صحتِ کاملہ عطا ہوئی۔
دعا ہے کہ اللہ پاک اُنہیں ہمیشہ تندرست، سلامت، اور اپنے دربارِ اقدس کی خدمت میں مصروف رکھے۔
ان کا سایہ تا دیر اپنے مریدین و عقیدت مندوں پر قائم رہے۔
آمین یا رب العالمین۔ 🌿
06/10/2025
الحمدللہ سید طارق گیلانی صاحب
صحتیاب ہو گئے ہیں
04/10/2025
قادری آستانہ سلامت رہے ❤️
04/10/2025
*تمام عاشقان غوث اعظم کو عرس غوث اعظم مبارک ہو!*
04/10/2025
اللہ تعالیٰ پیر سید طارق آغا الگیلانی صاحب کو کامل و عاجل شفا عطا فرمائے، ان کے درد و تکلیف کو اپنی رحمت سے دور فرمائے، صحت و عافیت کے ساتھ عمر دراز نصیب کرے، اور ان کا سایہ تا دیر اپنے مریدین و چاہنے والوں پر قائم و دائم رکھے۔
آمین یا رب العالمین۔ 🌿
04/10/2025
اللہ تعالیٰ پیر سید طارق گیلانی صاحب کو صحتِ کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے اور ان کا سایہ تا دیر اپنے مریدوں اور چاہنے والوں پر قائم و دائم رکھے۔ آمین
03/10/2025
الحمدللہ تعالی
پیر سید طارق آغا گیلانی صاحب کی طبیعت کافی بہتر
ہے
احباب دعاؤں میں ضرور یاد رکھیں
03/10/2025
پیر آغا کاظم گیلانی، پیر پٹھان مرحوم کے صاحبزادے پیر آغا طارق گیلانی دل کے دورے کی حالت میں اس وقت ہسپتال میں داخل ہیں۔ اللہ ربّ العزّت اپنے فضل و کرم سے انہیں شِفائے کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے، ، تمام تکالیف دور کرے اور انہیں صحتِ کاملہ و لمبی بابرکت عمر نصیب فرمائے۔ آمین ثم آمین۔
Be the first to know and let us send you an email when Qadri World posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.