تمام احباب سے گذارش ہے کہ پیج کو لائیک اور فالو کریں ہماری معلومات خبریں اور وی لاگ بر وقت آپ کے ساتھ
27/07/2025
پاکستان اور چائینہ کے درمیان مزید اضافہ
اسلام آباد میں گدھوں کا سلاٹر ہاؤس چلانے والا چینی شہری زونگ وی گرفتار۔ ابتدائی معلومات کے مطابق چینی شہری چھ ماہ سے سنگجانی میں گدھوں کا سلاٹر ہاؤس چلا رہا تھا، گوشت کی پیکنگ کےلیے چالیس خواتین ملازمین رکھی ہوئی تھیں، گدھوں کی کھالیں چائنہ ایکسپورٹ کی جارہی تھیں۔ مزید تفتیش جاری
27/07/2025
لاہور کے بعد اسلام آباد میں بھی گدھے کا گوشت برآمد،ترنول سے 50 سے زائد زندہ گدھے اور 25 من گوشت برآمد کیا گیا،جائے وقوعہ سے ایک غیر ملکی شہری کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔
26/07/2025
جب بچے پر بنتی ہے تو ماں کسی سے بھی لڑ سکتی ہے ماں کو کبھی پریشان نہیں کریں
مریض جب تکلیف میں ہو تو فوراً علاج کرنا چاہیے لیکن یہ لوگ پرچی اور شناختی کارڈ چیک کر نے کے بہانے جو اذیت دیتے ہیں وہ ناقابل برداشت ہوتی ☹️
Follwers
26/07/2025
ملیے پاکستان کا نام روشن کرنے والے ڈاکٹر عطیہ شیخ اور ان کے شوہر عمر شیخ سے.
ڈاکٹر عطیہ شیخ انگلینڈ کے ہسپتال میں خدمات سرانجام دیتی تھیں، کرونا وائرس کے دوران انہوں نے اپنے ہسپتال سے میڈیکل دستانے اور ماسک وغیرہ چرائے اور Ebay پر بیچنے شروع کر دئیے. چار کمپنیوں کے ذریعے اشتہارات لگا کر چار ماہ کے دوران آٹھ ہزار پاؤنڈ کے دستانے اور ماسک بیچے.
ہسپتال کو ماسک سپلائی کرنے والی کمپنی نے اپنا مال انٹرنیٹ پر فروخت ہوتا دیکھا تو ہسپتال کو رپورٹ کیا، ہسپتال نے آگے پولیس کو رپورٹ کر دیا. پولیس نے تفتیش کی کہ یہ Ebay پر کون ہے جو ہسپتال کا سامان بیچ رہا ہے. کھرا ڈاکٹر عطیہ شیخ کے گھر نکلا. پولیس نے چھاپہ مارا تو 121 پیٹیاں سامان کی برآمد ہو گئیں.
میں یہاں اپنی طرف سے کچھ نہیں لکھتا، انگلش جج نے جو کہا وہ بتا دیتا ہوں. جج کہتا ہے "ایک ڈاکٹر کی جانب سے ہسپتال سے چوری شدہ سامان کو ذاتی مالی فائدے کے لیے بیچنا انتہائی قابلِ نفرت حرکت ہے۔ "ہم اپنے ڈاکٹروں پر بھروسہ کرتے ہیں، ان کی عزت کرتے ہیں، اور جب لوگ ہسپتالوں اور کیئر ہومز میں کورونا سے مر رہے تھے، عملہ دستیاب وسائل کے ساتھ اپنی جان خطرے میں ڈال کر کام کر رہا تھا تب یہ خاتون اور ان کا شوہر اس حالتِ زار سے مالی فائدہ اٹھا رہے تھے."
"یہ اخلاقی پستی کی انتہا ہے. یہ سن کر میرا سر شرم سے جھک جاتا ہے۔ یہ حد درجہ قابلِ مذمت ہے. اگر یہ کسی عام شخص کی طرف سے ہوتا تو بھی افسوسناک تھا، مگر ایک ڈاکٹر اور اُس کا شوہر؟ یہ ناقابلِ یقین ہے!" اس ہفتے انہیں آٹھ مہینے قید کی سزا سنا دی گئی ہے.
قمر نقیب خان
* یقیناً عبایہ پوش ڈاکٹر اور اس کے شوہر نامدار کو ارض وطن میں اسلامی نظام حکومت کی فکر بھی ہوگی. اسلامی اقدار کے لیے فکرمند یہ جوڑا انگلینڈ کے مقامی باسیوں کو گمراہ سمجھتا ہوگا . مسجد مدرسہ کو چندہ بھی دیتے ہوں گے. دوسروں کو راہ راستہ پر چلنے کی تلقین کرتے پاکی نفسیات کا اظہار کرتے ہوں گے.
Hafeez Kumbhar
26/07/2025
عام آدمی اگر ہمت کر لے تو طاقت والوں کا غرور خاک میں ملا دیتا ہے
25/07/2025
منڈی بہاءالدین: پاسپورٹ آفس پر ایس ایچ او ایف اٸی اے تھانہ رحمانیہ گجرات حافظ اعجاز کا ٹیم کے ہمراہ چھاپہ۔ کرپشن ثابت ہونے پر پاسپورٹ آفس کا تمام عملہ انچارج سمیت اور کچھ ایجینٹ بھی ثبوتوں کیساتھ گرفتار کر لیے گئے۔ ایف آئی اے کی ٹیم تمام افراد کو ہتھکڑیاں لگا کر گجرات روانہ ہو گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق قا
قواعد وضوابط سے ہٹ کر بھی پاسپورٹ بنائے جارہے تھے جس پر یہ تمام کارروائی عمل میں لائی گئی
25/07/2025
😭😭😭
پنڈی بھٹیاں نواحی گاوں اطلے مروان کے طالب علم نےدسویں کلاس میں فیل ہونے پر نہر میں چھلانگ لگا دی ۔والدہ نے فیل ہونے پر بچے کو ڈانٹا، بچے نے دل برداشتہ ہو کر نہر میں چھلانگ لگا دی
Follwers
24/07/2025
اس قدر بدترین دور بھی آئے گا کبھی سوچا نہ تھا۔ ہر دن پہلے سے زیادہ دردناک اور بھیانک خبر سامنے آتی ہے جسے پڑھ کر جھرجھری دوڑ جاتی ہے ، دل لرزنے لگتا ہے ،روح کانپ اٹھتی ہے اور دماغ اپنی سدھ بدھ کھو دیتا ہے۔
کراچی کا دس سالہ خوبصورت سفیان ہنسی خوشی چھٹیاں گذارنے، ماں کے ساتھ ننھیال مانسہرہ گیا تھا۔ دو روز قبل یعنی بروز منگل نانا کے گھر کے قریب مقیم ایک پڑوسی اسے کتا دکھانے کے بہانے ساتھ لے گیا۔ گھر سے کھیلنے کا کہہ کر نکلنے والا سفیان دو پیروں پر چل کر گھر سے گیا لیکن دوبارہ گھر واپس نہ لوٹ پایا۔
گمشدگی کے چوبیس گھنٹے بعد سفیان کی لاش برساتی نالے ملی جس کا سینہ چیرا ہوا تھا۔ چیرا ہوا حصہ ادھ سلا اور ادھ ادھڑا ہوا تھا جب کہ لاش کا سر کٹا ہوا اور غائب تھا۔ بچے کی لاش کی ایسی حالت دیکھ کر سفیان کی ماں شدت غم سے نڈھال ہو کر دیواروں سے ٹکریں مارتی رہی یہاں تک دیواروں سے سر مار مار کر خود کو لہولہان کرلیا۔ بچے کا باپ جس نے بیٹے کو چھٹیاں گزارنے مانسہرہ بھیجا تھا اسی بیٹے کا جنازہ پڑھنے پہنچا۔ پولیس نے بہت کوشش کی کہ لاش کا سر مل جائے لیکن نہ مل سکا اور بچے کی ماں سر کے بغیر لاش دفنانے کو تیار نہ تھی۔ اسی دوران کچھ لوگ گرفتار کیے گئے جن میں سے نجیب اللہ نامی ایک شخص نے قتل کا اعتراف کرلیا۔ اہل خانہ کو ڈر تھا کہ اگر بچے کا دھڑ دفنا دیا تو پولیس سر نہیں ڈھونڈے گی۔ پولیس کے بہت سمجھانے کے بعد کہ جب تک بچے کا سر نہیں مل جاتا وہ ڈھونڈتے رہیں گے بالآخر بچے کا جنازہ پڑھا گیا اور جنازہ پڑھنے کے ایک گھنٹے بعد قاتل کے گھر کے قریب سے بچے کی چہل اور سر برآمد ہوگیا۔
یہ سب کس قدر خوفناک ہے کیا کوئی تصور بھی کر سکتا ہے۔ کیسے ایک انسان بربریت کی اس حد تک پہنچ جاتا ہے کہ دوسرے انسان سے ظلم و زیادتی کرتا ہے ،سر تن سے جدا کردیتا ہے ، اس کے سینے کو چھری سے چیرتا ہے ، اس کے جسم سے اعضا باہر نکالتا ہے اور واپس سوئی سے سیتا ہے۔ کوئی اس اذیت کا سوچ سکتا ہے جو دس سال کے سفیان نے سہی ہے۔ وہ کیسے سہما ہوگا ، کتنا ڈرا ہوگا ، کیسے کیسے تڑپا ہوگا ، جان بچانے کے لیے ہاتھ جوڑے ہوں گے ، منتیں کی ہوں گی ، ماں کو پکارا ہوگا ، اللہ کو یاد کیا ہوگا اور تھک ہار کر کیسے خاموش ہوا ہوگا۔
اتنی بے حسی
اتنی درندگی
ظلم کے لیے کوئی بھی وجہ قابل قبول نہیں ہے۔ ظالم بہر صورت مجرم ہے۔ کسی بھی انسان کی جان لینے والے کو بھی جینے کا کوئی حق نہیں ملنا چاہیے۔ اور کسی بچے کی جان لینے والے کو درندے کو بیچ چوراہے پر پھانسی دینی چاہیے تاکہ معاشرے میں اس مجرم جیسا سوچنے والے ذہنوں کو عبرت حاصل ہو اور ایسا کچھ کرنا تو دور سوچنے سے قبل ہی ان کی روح کانپ اٹھے۔
اللہ تعالیٰ سفیان کی والدہ اور باقی گھر والوں کو صبر دے ، اللہ تعالیٰ ہم سب کے بچوں کی عزتیں اور جانیں محفوظ رکھے۔ آمین
فی الحال پوسٹ مارٹم رپورٹ سامنے نہیں آئی لیکن بچے کی لاش کی حالت بتارہی ہے کہ ضرور اس کے پیچھے کوئی بہت بڑا گینگ ہے۔ سر کاٹنا ، جسم چیرنا اور اسے واپس سینا یہ کسی اکیلے شخص کا کام نہیں ہوسکتا ہے۔اس ملک میں قاتلوں کا بچنا بہت آسان ہے۔ اس لیے اپنے بچوں اور آئندہ نسلوں کی حفاظت کے لیے آواز بلند کریں۔ اس معاملے پر اپنی اپنی وال پر ضرور لکھیں یا شیئر کریں تاکہ قاتل اور اس کے گینگ کو قرار واقعی سزا مل سکے۔
ایڈٹ پوسٹ:
ابھی خبر آرہی ہے کہ ملزم پولیس کی تحویل میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا ہے۔ جب کہ اس کے ہلاک ہونے سے پہلے اس کے گینگ تک پہنچنا ضروری تھا۔ یہ کام کسی اکیلے انسان کا کیسے ہوسکتا ہے۔ اگر اعضاء نکالے گئے ہیں تو وہ کس کے حوالے کیے گئے؟ کہاں محفوظ ہیں یا کہاں اسمگل ہوں گے؟
ان سوالات کے جوابات کون دے گا؟
#
24/07/2025
تونسہ شریف
تھانہ ریتڑہ میں چوڑیاں بیچنے والی خاتون کا ری پ،
😭بھائی اپنی بے ہوش بہن کو ہسپتال لے جا رہا ہے 💔😭
کوئی اس بھائی کے درد کو سمجھ سکتا ھے ۔
بلوچستان کے مسلے پر آواز اٹھانے والے اس معصوم لڑکی کے لیے بھی آواز اٹھائیں ۔
24/07/2025
اس بچے کے کلاس فیلو نے انٹرویو دیا پشتو میں اور اس پشتو ویڈیو کا اردو ترجمہ یہ ہے
مہتم صاحب نے چائے پی، اس کے بعد اٹھا اس بچے کو مارنا شروع کیا اور مسلسل مارتے رہے یہاں تک کہ تھک گئے پھر وہ بچہ کہتا ہے کہ ہمارے قاری صاحب کو بلایا جس کا نام بھی بتاتا ہے، بخت امین، اس کو بلایا کہ اب آپ اس کو ماریں وہ بھی مسلسل مارتا رہا مارتا رہا مارتا رہا یہاں تک کہ ہم نماز کے لیے چلے گئے تو بچہ بالکل نڈھال ہو گیا، اس کے بعد جب نماز پڑھ کے آئے تو مہتمم واپس آیا اور اتنی سپیڈ سے دوڑتا آیا جس طرح گراؤنڈ میں فٹبال کے لیے دوڑتے ہیں اور زوردار لات بچے کی پسلی میں ماری جس سے بچا ایک دم جیسے سٹیٹ ہو گیا، اس کے بعد دوسری لات ماری اور ساتھ گالیاں بھی دیتا رہا، بچہ گر گیا کہتے ہیں ہم نے اس کو ملائی کھانے کے لیے دی لیکن وہ نہ کھا سکا ہاتھ منہ تک لے گیا لیکن ہمت ختم ہو گئی تھی اور گر گیا اور منہ کھل گیا مغرب کے قریب مہتمم آیا اور پھر لات ماری اور چلایا کہ اٹھ تُو بہانے
کرتا ہے لیکن وہ پھر کبھی نہ اٹھا۔
(یہ چھوٹا بچہ احوال بتاتے بتاتے خود بھی رو پڑتا ہے)
ـــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــــ
آواز اٹھائیں معصوم بچے کے لیے جلد سے جلد ایسے ناسوروں کو سزا دی جائے۔ اولاد والے اپنے بچے کو اس جگہ صرف سوچ کر دیکھیں تو درد محسوس ہوگا جو ظلم اس بچے پے ڈھایا گیا۔
Be the first to know and let us send you an email when TF Media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.