Mandi Bahauddin Ki Awaz

Mandi Bahauddin Ki Awaz Updates, News and Information about Mandi Bahauddin and Surrounding

26/09/2024
انا للہ وانا الیہ راجعونپھالیہ کے علاقہ قادرآبا کے انتہائی شفیق، ایماندار، محنتی، خوبصورت انسان، استاد یوسف علی خان صاحب...
26/09/2024

انا للہ وانا الیہ راجعون
پھالیہ کے علاقہ قادرآبا کے انتہائی شفیق، ایماندار، محنتی، خوبصورت انسان، استاد یوسف علی خان صاحب اپنے خالق حقیقی سے جا ملے😪
آپ کی خدمات کو قادرآباد کی تاریخ میں ہمیشہ یاد رکھا جائے گا

21/09/2024
‏وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت۔وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے ...
21/09/2024

‏وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی عوامی جمہوریہ چین کے قیام کی 75 ویں سالگرہ کی تقریب میں شرکت۔

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے دوران چین کی جانب سے مسلسل تعاون فراہم کرنے پر شکر گزار ہیں، سی پیک کے دوسرے مرحلے پر عملدرآمد سے زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، معدنیات سمیت باہمی مفاد کے دیگر شعبوں میں تعاون کے وسیع مواقع پیدا ہونگے۔

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف چین کے 75 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چین کی حکومت اور عوام کو یومِ تاسیس کی مبارکباد پیش کرتے ہیں چین کا یومِ تاسیس منانا خوش آئند ہے، چین دنیا کی سپر پاور ہے، دنیا اس کے بغیر آگے نہیں بڑھ سکتی۔

دونوں ملکوں کی دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندر سے گہری ہے، حالیہ دورہِ چین کے دوران صدر شی جن پنگ اور چینی قیادت کی جانب سے گرمجوش خیر مقدم پر شکر گزار ہوں، دونوں ممالک کے تعلقات ناقابلِ تسخیر اور اٹوٹ ہیں۔ وزیرِاعظم

آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات کے دوران چین نے ہر ممکن تعاون فراہم کیا جس پر ان کا شکر گزار ہوں، زراعت اور صنعت کے شعبوں سمیت معیشت کو مضبوط کئے بغیر ہم دنیا میں مقام حاصل نہیں کر سکتے، پاک چین دوستی کا مقصد نہ صرف خطے میں ترقی، امن بلکہ شی جن پنگ کے وژن کے تحت دنیا بھر میں ترقی اور امن کو فروغ دینا ہے۔ وزیرِاعظم

پاکستان ہانگ کانگ، تائیوان اور دیگر عالمی امور پر چین کے موقف کی حمایت کرتا ہے، سی پیک کا دوسرا مرحلہ شروع کرنے جا رہے ہیں جس سے پاکستان کی معیشت کو فائدہ پہنچے گا۔ وزیرِاعظم

سی پیک کے دوسرے مرحلہ پر نفاذ سے زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی معدنیات سمیت دیگر باہمی مفاد کے شعبوں میں تعاون کے مزید مواقع پیدا ہونگے۔ وزیرِاعظم

پاکستان چین کے کلیدی مفادات کا حامی ہے، ہم چین کے وزیرِاعظم کے آئندہ ماہ دورہِ پاکستان کے منتظر ہیں، وہ ایس سی او پروگراموں میں شرکت کرینگے اور دو طرفہ ملاقاتیں کرینگے، ہم خوشحال پاکستان اور چین کیلئے ملکر کام کرینگے۔ وزیرِاعظم

اس موقع پر چین کے سفیر ژیانگ زیڈونگ نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ صدر شی جن پنگ نے چین کی سماجی اور معاشی ترقی پر مبنی نئے شعبوں کی بنیاد رکھی۔

چینی صدر شی جن پنگ کی قیادت میں ترقی کے نئے دور کا آغاز ہوا، چین محروم اور پسماندہ معاشرہ سے خوشحال معاشرے کی راہ پر گامزن ہوا، چین کی ترقی کو دنیا سے الگ نہیں کہا جا سکتا۔

تقریب میں وزیرِاعظم محمد شہباز شریف اور صدر آصف علی زرداری آمد پر کا بھرپور خیر مقدم کیا گیا۔

اس موقع پر دونوں ممالک کے ترانے بھی بجائے گئے، صدرِ مملکت آصف علی زرداری اور وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے چین کے 75 ویں یوم تاسیس کا کیک بھی کاٹا۔

سوزوکی پاکستان نے بولان وین  المعروف کیری ڈبه کی پروڈکشن ختم کرنے کا اعلان کردیا۔۔۔ ایک تاریخ اپنے اختتام کو پہنچی ۔۔
21/09/2024

سوزوکی پاکستان نے بولان وین المعروف کیری ڈبه کی پروڈکشن ختم کرنے کا اعلان کردیا۔۔۔ ایک تاریخ اپنے اختتام کو پہنچی ۔۔

زمیں کھاگئی آسمان کیسے کیسے كُلُّ نَفۡسٍ ذَآئِقَةُ ٱلۡمَوۡت*إِنَّا ِلِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونرضوانﷲ گوندل (واڑ...
20/09/2024

زمیں کھاگئی آسمان کیسے کیسے

كُلُّ نَفۡسٍ ذَآئِقَةُ ٱلۡمَوۡت
*إِنَّا ِلِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعون

رضوانﷲ گوندل (واڑہ عالم شاہ) صدر ملکوال بار ایسوسی ایشن شیخوپورہ کے نزدیک موٹروے پر روڈ ایکسیڈنٹ میں انتقال کر گئے ہیں

اللہ تعالی انکو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطا فرمائیں آمین

16/09/2024

چین نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو شکست دے کر ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا۔

16/09/2024

پٹرول کی قیمت 10 روپے فی لیٹر کم۔ ڈیزل 13.06 روپے فی لیٹر کم

15/09/2024

ملک بھر میں تمام بنک میں ہفتے کی چھٹی ختم کر دی گئی ہے پبلک کے لیے بنک ہفتہ کے روز 1:00PM بجے تک کھلے رہیں گے۔ذرائع

منڈی بہاؤالدین،  حویلی باوا ،حویلی بالکرام، گڑھ قائم تحصیل ملکوال ضلع منڈی بہاؤ الدین میں کافی عرصہ سے انٹرنیٹ سروس ہو ی...
14/09/2024

منڈی بہاؤالدین، حویلی باوا ،حویلی بالکرام، گڑھ قائم تحصیل ملکوال ضلع منڈی بہاؤ الدین میں کافی عرصہ سے انٹرنیٹ سروس ہو یا کال سروس، اکثر وبیشتر انتہائی آہستہ یا پھر بند رہتی ہے۔ جو ساتھ ٹاور ہے وہ سرگودھا کی حدود میں ہے بجلی جائے تو سروس بھی چلی جاتی ہے دل ہو تو جینریٹر چلا لیا ورنہ زیادہ تر نہیں چلاتے کال بھی مشکل سے ہوتی ہے۔
اہل علاقہ کی سورس بہتر کرنے کی اپیل۔

Address

Mandi Bahauddin

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mandi Bahauddin Ki Awaz posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mandi Bahauddin Ki Awaz:

Share