16/04/2024
______گذارش_______
کل رات ٹک ٹوک پرایک لائیو براڈ کاسٹ میری نظر سے گذری ھے جس کا ہوسٹ ایک سکھ ھے اور امریکہ میں مقیم ھے۔
جس طرح کہ اس پلیٹ فارم پر ھر کسی نے اپنا اپنا پھٹا لگایا ھوا ھے کوئی بے حیائی کو پروموٹ کررھا ھے تو کوئی مذہبی منافرت ۔ گھوم گھما کے ان تمام عناصر کا اصل ٹارگٹ ڈالر اکٹھے کرنا ھے چاھے اس کی کوئی بھی قیمت ھو ۔
اس لائیو پر ایک پاکستانی بھائی نے بھی اس سکھ ہوسٹ کو امریکہ سے ھی جوائن کیا ھوا تھا ۔
اب بات ھورھی تھی مذہب پر,مسلمانوں پر ,فل سطین پر ,اور تقسیم ھند پر ۔میرے پاکستانی بھائی سے ہوسٹ سوال پر سوال کئے جارھا تھا ساتھ ساتھ اس کا رویہ انتہائی متعصب اور تضحیک آمیز تھا پاکستانی بھائی صاحب نے خالصتان کی بات شروع کر دی تو اس سکھ ہوسٹ نے کہا کہ پاکستان میں ھمارے دو سو سے زائد مذہبی مقامات ھیں انڈیا سے تو ہم آزاد ھوں گے ھی لیکن پہلی فرصت میں پاکستان سے بھی وہ واپس لیں گے ۔اس نے قائد اعظم کے حوالے سے بھی توہین آمیز باتیں کیں,پاکستان بنائے جانے کو جناح کی غلطی قرار دیا ,سکھ ازم کو بہت بڑا مذہب اور سکھوں کو دنیا کی سب سے مہذب اور طاقتور قوم قرار دیا , عرب مسلمانوں کی بات کی, پاکستانیوں کو بے عزت کرنے کی کوشش کی وغیرہ وغیرہ
لیکن اس سارے سیشن کے دوران ھمارے بھائی صاحب سوال گندم جواب چنا دیتے رھے ھم سکھوں کے بھائی ھیں ھم آپ کی عزت کرتے ھیں کا راگ الاپتےرھے اور وہ ان صاحب کے بے تکے جوابوں اور نامکمل معلومات پر ہنستا رھا اور کمنٹ باکس میں بیٹھے اسکے سکھ فالورز اسلام کے بارے میں انتہائی غلیظ زبان استعمال کرتے رھے ۔
اب یہ سارا قصہ بیان کرنے کا مقصد یہ ھے کہ
میرے پیارے بھائیو !
اگر بنیادی دینی علم کم ھے ,تاریخ سے واقفیت نہیں ھے معلومات کی کمی ھے تو براہ کرم کسی بھی ایسی لائیو پر جہاں اس طرح کی گفتگو ھو رھی ھو نہ جوائن کیا کریں اور نہ ھی بات کیا کریں , کیونکہ وہ لوگ یہ چاھتے ھیں کہ لوگ طیش میں لائیو پر آ کر کمنٹ کریں اور ان کا یہ دھندہ مزید ڈالر لائے لیکن آپ کی مذہب,مذہبی تاریخ اور ان لوگوں کی نفسیات سے لاعلمی جگ ہنسائی کا موجب بنتی ھے ,شغل میلہ دیکھیں ضرور دیکھیں لیکن جب تک کسی بھی ٹاپک کے لئے خاطر خواہ معلومات اور مواد نہ ھو ایسے لائیو وغیرہ پر خود ساختہ فلاسفر نہ بنا کریں,شرمندگی ھوتی ھے 🙏