علیان عزیز گوندل

  • Home
  • علیان عزیز گوندل

علیان عزیز گوندل | Beast incarnate | Conqueror | Anomaly |
Devil's favorite demon |
Apex predator | The phenom |

انا لله و انا الیه راجعونمحمد حسین ولد محمد احمد خان اور شاہد رخسار، بابر، زاہد کے والد اور ہمایوں ہجن خالد محمود میکن ا...
10/04/2025

انا لله و انا الیه راجعون
محمد حسین ولد محمد احمد خان اور شاہد رخسار، بابر، زاہد کے والد اور ہمایوں ہجن خالد محمود میکن اور عابد عزیز کے ماموں اللہ تعالیٰ کی رضا سے وفات پا گئے ہیں جنازے کا علان بعد میں کیا جائے گا

One of the bestest PTE professionals in Mandi Bahauddin Visit for more information
24/02/2025

One of the bestest PTE professionals in Mandi Bahauddin
Visit for more information

میرے پاکستانیوںیا نظام یا پاکستان ایک بدلنا ہوگا وطن کی مٹی گواہ رہنا 💔
15/10/2024

میرے پاکستانیوں
یا نظام یا پاکستان ایک بدلنا ہوگا
وطن کی مٹی گواہ رہنا 💔

صحرا میں چلتے اکیلے بربری شیر کی جنگلی ماحول میں معدوم ہونے سے پہلے غالبا آخری تصویر ہے۔اسے فرنچ فوٹوگرافر مارسلین فلینڈ...
26/07/2024

صحرا میں چلتے اکیلے بربری شیر کی جنگلی ماحول میں معدوم ہونے سے پہلے غالبا آخری تصویر ہے۔اسے فرنچ فوٹوگرافر مارسلین فلینڈرین نے 1925 میں اس وقت لیا تھا جب وہ کاسا بلانکا-ڈاکار ہوائی راستے پر پرواز میں سوار تھے۔
بربری شیر ایک زمانے میں شمالی افریقہ کے بربری ساحل کے وسیع صحراؤں اور پہاڑوں پر موجود مراکش سے لے کر مصر تک گھومتے تھے۔ وہ شیر کی سب سے بڑی نسلوں میں سے ایک تھے جو واضح طور پر سیاہ ایال رکھنے کے لیے مشہور تھے۔ یہ وہی شیر تھے جن کے آگے رومن بادشاہ سزائے موت کے قیدیوں کو پھینک دیتے تھے۔
بربری شیر 19ویں صدی میں یورپی نوآبادیات کی آمد تک زندہ رہے۔ اس دوران 'بگ گیم ہنٹر' کی مقبولیت میں اضافہ ہوا اور جو کچھ رہ گئے تھے ان کو مؤثر طریقے سے مار ڈالا گیا۔
1901 سے 1910 تک ایک بھی بربری شیر نہیں دیکھا گیا اور 1920 کی دہائی تک زیادہ تر سائنس دانوں کا خیال تھا کہ وہ معدوم ہو چکے ہیں۔
1948 میں مراکش میں اور 1958 کے اواخر میں الجزائر میں ایک بہت زیادہ جنگلی علاقہ تھا۔ تاہم اسی سال الجزائر کی جنگ کے دوران یہ جنگل بھی تباہ ہو گیا اور بربری شیروں کی آخری امید ختم ہو گئی۔

آج، تقریباً 100 قیدی شیر ہیں جن میں بربری شیروں کے جین موجود ہیں، تاہم، ان میں سے کوئی بھی خالص نہیں ہے۔

ترجمہ و تلخیص و پیشکش علیان عزیزگوندل

*چوری کرو, حرام خوری کرو, لوگوں کاحق کھاؤ, , تکبر کرو, فرعونی لہجے میں بات کرو, شیطانی کرو, , چمچہ گیری کرو, جھوٹی گواہی...
26/07/2024

*چوری کرو, حرام خوری کرو, لوگوں کاحق کھاؤ, , تکبر کرو, فرعونی لہجے میں بات کرو, شیطانی کرو, , چمچہ گیری کرو, جھوٹی گواہی دو, ناحق معمولی باتوں پر قسم اٹھاؤ, منافقت کرو, مگر یہ بات اچھی طرح سے یاد رکھو کہ تمہارے ہمارے آخری اوقات یہی بوسیدہ ھڈیاں ھیں اور جب ھمارا نتیجہ یہ بوسیدہ ھڈیاں ھیں تو پھر دولت شہرت کا کیا گھمنڈ ۔۔۔۔۔
اللہ پاک ہم سب کو نیک عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے

زیر نظر تصویر میں آپ کو ایک مردہ جسم نظر آرہا ہوگا,یہ ایک میت ہے، فوتگی کا ماحول تھا لیکن اچانک بارش شروع ہو جاتی ہے. گھ...
24/07/2024

زیر نظر تصویر میں آپ کو ایک مردہ جسم نظر آرہا ہوگا,

یہ ایک میت ہے، فوتگی کا ماحول تھا لیکن اچانک بارش شروع ہو جاتی ہے. گھر والے اور رشتہ دار وغیرہ اس مردہ جسم (میت) کو پلاسٹک میں ڈھانپ لیتے ہیں اور تمام لوگ کمروں وغیرہ میں پناہ لے لیتے ہیں.

یہ میری اور آپ کی کہانی ہے. ہمارے ہونے نہ ہونے سے اتنا فرق پڑتا. آپ سوچیں کہ مرنے کے بعد کوئی آپ کے لیے بارش کے پانی میں بھیگنا بھی نہیں چاہتا، کوئی اس بارش میں اپنی قیمتی چیزوں کو خراب نہیں کرنا چاہتا.

سوچنے کی بات ہے کہ........!!!

ہم دنیا داری اور ان رشتوں کے لیے اپنے رب کو ساری عمر ناراض کرتے پھرتے ہیں اور آخر میں ہماری یہ حیثیت...... ؟؟؟؟

اپنی آخرت خود سنواریں. نیکی کے کاموں میں خود کو اتنا مصروف کریں کہ مطلب پرست رشتوں سے جان چھوٹ جائے.

اوکاڑہ پولیس کے SHO حجرہ شاہ مقیم انجم ضیاء  سے شادی نہ کرنا لڑکی کو مہنگا پڑ گیا رات بھر تھانہ کی رہائش گاہ پر شراب پی ...
15/04/2024

اوکاڑہ پولیس کے SHO حجرہ شاہ مقیم انجم ضیاء سے شادی نہ کرنا لڑکی کو مہنگا پڑ گیا رات بھر تھانہ کی رہائش گاہ پر شراب پی کر برہنہ کر کے رسے سے باندھ کر الٹا لٹکا کر تشدد کا نشانہ بناتا رہا اور (ص)نامی لڑکی کے منہ پر زبردستی ولایتی شراب بھی چھڑکتا رہا لڑکی کے بازوؤں پر دانتوں سے جگہ جگہ کاٹتا رہا لڑکی کا سر تین جگہ سے زخمی کرنے کے بعد کہنے لگا مجھے انکاری کی ھے ایک ایس ایچ او کو انکاری کی ھے ابھی شادی کرو گی یا نہیں تیرے باپ کو بھی اٹھا لاتا ھوں انکاری پر تھانے کے لمبے چھتر سے ساری رات مار پیٹ کرتا رہا (ص) نامی لڑکی کی چیخ و پکار سے نہ تو زمین پھٹی اور نہ آسمان گرا نہ ہی کھانے پکانے والا کک آیا اور نہ ہی پرائیویٹ ڈرائیور حالانکہ یہ دونوں پرائیویٹ ملازم بھی اسی تھانہ کی رہائش پر موجود تھے جو چیخ و پکار سن کر رفو چکر ھو گئے شراب کے دھت نشے میں خاکی وردی والے SHO حجرہ شاہ مقیم انجم ضیاء نے اس وردی کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک لاچار معزور اور بوڑھے باپ کی بیٹی کی عزت کو پامال کرتے ھوے پنجاب پولیس کی وردی پر وہ داغ لگایا ھے جو معاشرے کے لیئے ایک بہت بڑا چیلنج ھے, اللہ تعالٰی اس بہن کے نصیب اچھے کرے اور ظالموں کو عبرت کا نشان بنایا جائے

80 اور 90 کی دہائی میں جو لوگ پیدا ہوئے انہیں جنریشن ایکس (Generation X) کہا جاتا ہے۔ اس جنریشن نے اپنی زندگی میں دو ادو...
11/04/2024

80 اور 90 کی دہائی میں جو لوگ پیدا ہوئے انہیں جنریشن ایکس (Generation X) کہا جاتا ہے۔ اس جنریشن نے اپنی زندگی میں دو ادوار کا تجربہ کیا جس میں بڑے پیمانے پر تبدیلیاں رونما ہوئیں۔ جب انہوں نے دنیا میں آنکھ کھولی تو یہ ریڈیو، ٹیلی فون، ٹیلی ویژن، اور کمپیوٹر کا ابتدائی دور تھا جن کی سہولیات بہت کم لوگوں کو میسر تھی۔ اس دور میں لوگ رات کو لالٹین اور موم بتی جلاکر رات کو روشنی کا انتظام کرتے تھے۔ گاؤں میں کسی ایک دو گھروں میں ٹیلی فون یا ٹیلی وژن کی سہولت موجود تھی۔ ریڈیو دنیا سے باخبر رہنے کا نامور ذریعہ تھا۔ کچے مکان، مٹی میں کھیلنا اور رات کو جلدی سونے کا رواج تھا۔

2,000ء چونکہ نئی صدی کا آغاز تھا اور صدی کے بدلنے کے ساتھ ساتھ دنیا میں بھی بڑے پیمانے پر چیزیں بدل گئی۔ یہ ٹیکنالوجی کے عروج کا ابتدائی مرحلہ تھا جس میں ڈرون جہاز، موبائل فون، انٹرنیٹ اور جدید خودکار آلات کی آمد کا سلسلہ جاری ہوا۔ ٹیکنالوجی اور جدید آلات تک عام لوگوں کی رسائی ممکن ہوئی۔

ان سب کے بعد موبائل فون سمارٹ فون میں بدل گئے، WIFI کا دور آ گیا، Robotics اور Artificial Intelligence نے دنیا کو بدل کر رکھ دیا۔ Generation X نے ان سب تبدیلیوں کو اپنے زندگی کے مختلف مراحل سے گزرتے ہوئے دیکھا۔

دنیا پچھلے تین سو سالوں میں اتنی تیزی کے ساتھ نہیں بدلی جتنی ان 30 اور 40 سالوں میں بدل چکی ہے۔
مشہور فارسی کہاوت ہے۔ "ہر کمالے را زوالے" مطلب ہر عروج کو زوال ہے۔ جس رفتار سے یہ ٹیکنالوجی اور سائنس میں دنیا ترقی کررہی ہے شاید یہ اپنے ترقی اور اونچائی کی آخری حد تک پہنچ چکی ہے یا کچھ عرصے میں پہنچ جائے گی۔

04/04/2024
31 سال پہلے 1993میں 652 روپے میں یہ سب کچھ ملتا تھا اور اب صرف ایک کلو گھی   🤔
04/04/2024

31 سال پہلے 1993میں 652 روپے میں یہ سب کچھ ملتا تھا اور اب صرف ایک کلو گھی 🤔

ایک بادشاہ کے پاس دس جنگلی کتے تھے۔  کسی خادم  کو غلطی کرنے پر ان کتوں کے سامنے ڈالتا تھا ۔  نوکروں میں سے ایک نے غلط را...
02/04/2024

ایک بادشاہ کے پاس دس جنگلی کتے تھے۔
کسی خادم کو غلطی کرنے پر ان کتوں کے سامنے ڈالتا تھا ۔ نوکروں میں سے ایک نے غلط رائے دی اور بادشاہ کو بالکل پسند نہ آیا۔ چنانچہ اس نے حکم دیا کہ نوکر کو کتوں کے سامنے پھینک دیا جائے۔

نوکر نے کہا، ''میں نے دس سال تک تمہاری خدمت کی، اور تم میرے ساتھ ایسا کرتے ہو؟ براہ کرم مجھے ان کتوں کے سامنے پھینکنے سے پہلے دس دن دیں! بادشاہ راضی ہو گیا۔

ان دس دنوں میں نوکر کتوں کی دیکھ بھال کرنے والے محافظ کے پاس گیا اور اس سے کہا کہ وہ اگلے دس دنوں تک کتوں کی خدمت کرنا چاہتا ہے۔ گارڈ حیران تھا لیکن اس پر راضی ہو گیا اور نوکر کتوں کو کھانا کھلانا، ان کے لیے صفائی ستھرائی، نہلانے اور ان کے لیے ہر طرح کی سہولت فراہم کرنے لگا۔

جب دس دن پورے ہوئے تو بادشاہ نے حکم دیا کہ اس نوکر کو اس کی سزا کے لیے کتوں کے پاس پھینک دیا جائے۔ جب اسے اندر پھینکا گیا تو سب یہ دیکھ کر حیران رہ گئے کہ آوارہ کتے صرف بندے کے پاؤں چاٹتے رہیں!

بادشاہ جو کچھ دیکھ رہا تھا اس پر حیران ہو کر بولا۔

’’میرے کتوں کو کیا ہوا ہے؟‘‘

نوکر نے جواب دیا، "میں نے کتوں کی صرف دس دن خدمت کی، اور وہ میری خدمت نہیں بھولے، اور میں نے پورے دس سال تمہاری خدمت کی اور تم میری پہلی غلطی پر سب بھول گئے!"

بادشاہ کو اپنی غلطی کا احساس ہوا اور نوکر کو آزاد کرنے کا حکم دیا۔

یہ پوسٹ ان تمام لوگوں کے لیے ایک پیغام ہے جو کسی کی ایک غلطی کی وجہ سے انکی ساری اچھائی بھول جاتے ہیں... انسانیت اف۔تمیزکیا خیز ہے...
ایک غلطی کہ وجہ سے ان ساری اچھائیوں کو کبھی بھی یکطرف نہ کریں. کیوں کہ انسان کتوں سے بہتر ہے بدتر نہیں

اسلامی مقامات کا ایک خوب صورت منظر ااا
02/04/2024

اسلامی مقامات کا ایک خوب صورت منظر ااا

Address


Alerts

Be the first to know and let us send you an email when علیان عزیز گوندل posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Address
  • Alerts
  • Claim ownership or report listing
  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share