Master Babar

Master Babar رزق حلال عین عبادت ہے

08/07/2025

ڈسکہ درےخان کی اس رپورٹ کے مطابق
لاہور کی ایک طوائف کا انٹرویو۔۔۔!!

ایک عورت کن مراحل سے گزر کر ایک طوائف کا روپ دھارتی ہے؟
اس بارے میں لکھنے کے لیے لاہور کے ایک دوست نے ایک طوائف سے میری ملاقات کا وقت طے کیا۔
میں ڈسکہ، سیالکوٹ سے لاہور روانہ ہوا۔
دوست مجھے ایک گنجان آباد محلے کی طرف لے گیا۔
تنگ و تاریک گلیوں سے گزرتے ہوئے ہم ایک دروازے کے سامنے رکے اور دستک دی۔

اندر سے ایک خوبصورت حسینہ نے دروازہ کھولا اور لکھنؤ کی طوائفوں کی طرح ادب بجا لائی۔
دوست مجھے چھوڑ کر چلا گیا۔

وہ طوائف مجھے اندر لے گئی اور صوفے پر بیٹھنے کا اشارہ کیا۔
خود سامنے صوفے پر براجمان ہو گئی۔
میں نے ترچھی نظر سے اس کی طرف دیکھا۔
وہ بلا کی حسین تھی۔

اس نے پانی کا گلاس میری طرف بڑھاتے ہوئے کہا:
"درے خان صاحب، آپ کے دوست بتا رہے تھے کہ آپ ایک لکھاری ہیں۔"

میں نے عاجزی سے کہا:
"جی، بس ٹوٹے پھوٹے الفاظ کو جوڑنے کی کوشش کرتا ہوں۔"

اس نے غور سے مجھے دیکھا، ہلکا سا مسکرائی اور بولی:
"درے خان صاحب، آپ ڈسکہ، سیالکوٹ سے آئے ہیں نا؟ آپ تو بڑے بھولے بھالے لگتے ہو، یہ کیسا صحافی ہے؟ پہلا ایسا صحافی دیکھا ہے!"

پھر سگریٹ کا کش لیتے ہوئے بولی:
"آپ بھی لنڈے کے لکھاری لگتے ہو۔ ایک کامیاب لکھاری اپنے اردگرد کے حالات پر گہری نظر رکھتا ہے۔"

اس کی باتوں سے میرے ماتھے پر پسینہ نمودار ہونے لگا، مگر اس کی باتیں حیران کن حد تک پُر اثر تھیں۔

وہ بولی:
"درے خان صاحب، جج یہاں انصاف بیچتا ہے، سیاست دان اپنا ضمیر۔ ڈاکٹر موت کا کاروبار کرتے ہیں، پولیس جعلی مقابلے، صحافی اپنا قلم بیچتے ہیں، اساتذہ تعلیم کو تجارت بنا چکے ہیں... مگر نفرت صرف طوائف کے لیے ہے؟"

"ہم وہ ہیں جو تمہارے معاشرے کے بھیڑیوں کی آگ بجھاتے ہیں تاکہ تمہاری بہن بیٹی محفوظ رہے۔ اگر ہم نہ ہوں تو وہ معصوم کلیاں ان بھیڑیوں کا شکار بن جائیں!"

میں جو خود کو لکھاری سمجھتا تھا، اُس کی باتوں کے سامنے بے بس ہو چکا تھا۔

پھر وہ میرے قریب آئی، اور بولی:
"درے خان صاحب! کتے کو پانی پیتے ہوئے کبھی دیکھا ہے؟"
میں نے سر ہلایا۔
اس نے سگریٹ کا کش لیا اور بولی:
"یہی بڑے بڑے لوگ، جو تمہیں مسیحا بن کر نظر آتے ہیں، ہمارے قدموں میں پڑے ہوتے ہیں... ہماری خوشنودی کے لیے ہمارے تلوے چاٹتے ہیں، جیسے کتا پانی پیتا ہے۔"

پھر گھڑی کی طرف دیکھا اور میں خاموشی سے اٹھ گیا۔
دروازے کی طرف بڑھتے ہوئے میں نے پیچھے اس کی آواز سنی:

"درے خان صاحب! اگر واقعی لکھاری بننا ہے تو جسم فروش طوائفوں پر نہیں، ضمیر فروش طوائفوں پر لکھا کرو... پھر تمہیں ڈسکہ، سیالکوٹ سے لاہور آنے کی ضرورت نہیں پڑے گی!"

07/06/2025

تمام اہلِ اسلام کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے عیدالاضحی کی خوشیاں مبارک ♥️♥️♥️♥️♥️

02/06/2025

Address

Mandi Bahauddin

Telephone

+923036060063

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Master Babar posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Master Babar:

Share