AMY News

AMY News Accurate Media for Youth

09/06/2026

زاہد رمضان کی رپورٹ کے مطابق
منڈی بہاءالدین: محکمہ زراعت توسیع منڈی بہاءالدین اور فاطمہ فرٹیلائزرکے اشتراک سے پھالیہ کے مقامی میرج ہال میں کسان کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ کنونشن میں کاشتکاروں کی کثیر تعداد میں شرکت، کاشتکاروں نے کسانوں کنونشن منعقد کرنے کو سراہا۔ کنونشن کے اختتام پر گندم کے پیداواری مقابلہ جات میں پوزیشنز حاصل کرنے والے کاشتکاروں کو اعزازی پگیں پہنائی گئیں اور شیلڈز بھی تقسیم کی گئیں۔

منڈی بہاءالدین: محکمہ زراعت توسیع منڈی بہاءالدین اور فاطمہ فرٹیلائزرکے اشتراک سے پھالیہ کے مقامی میرج ہال میں کسان کنونشن کا انعقاد کیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر عدیل حیدر کا پیداواری مقابلہ گندم جیتنے والے خوش نصیب کاشت کاروں کو مبارکباد دیتے ہوئے کہنا تھا کہ حکومت کسانوں کی فلاح و بہبود کیلئے بہترین اقدامات اٹھا رہی ہے ، ملک میں بڑھتی ہوئی آبادی کی غذائی ضروریات کو مستقل بنیادوں پر پورا کرنے کیلئے گندم اور دیگر زرعی اجناس کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ ضروری ہے، جدید زرعی ٹیکنالوجی کے استعمال سے فصلوں کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافے کے حصول کو ممکن بنایا جا سکتا ہے۔ ڈائریکٹر زراعت توسیع گجرات ڈویژن ڈاکٹر عرفان اللہ وڑائچ اور ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت توسیع محمد افضل نے کاشتکاروں کو وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کے کسانوں کیلئے کئے گئے انقلابی اقدامات، جاری منصوبہ جات، کسان کارڈ، سولر سسٹم، گرین ٹریکٹر سکیم اور سبسڈی پر زرعی مشینری کی فراہمی کے منصوبہ جات سمیت ضلعی انتظامیہ کی جانب سے فراہم کردہ اقدامات، انسداد سموگ، گندم کی اہمیت، ان پر کھادوں کا مناسب استعمال، گندم کی بھرپور اور منافع بخش کاشت کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا۔ کنونشن سے زراعت آفیسر سہیل منیر، ڈویلپمنٹ مینجر فاطمہ فرٹیلائزر عمران حسین، ریجنل سیلز مینجرفیصل آباداسلام الدین نے دھان کی پیداواری ٹیکنالوجی ، کھادوں کے متوازن استعمال اور کھادوں کی پہچان کے بارے میں آگاہ کیا۔

09/06/2026
09/06/2026

محترمہ حمیدہ وحید الدین نے پنجاب اسمبلی میں شہر کے پٹوار سرکل 51 چک کے حوالے سے تحریکِ التوائے کار پیش کی

منڈی بہاؤالدین محسن رضا گوندل جھولانہ نے بطور ایڈووکیٹ لاھور ہائیکورٹ میں باقاعدہ وکالت شروع کردی ۔محسن رضا گوندل جھولان...
09/06/2026

منڈی بہاؤالدین محسن رضا گوندل جھولانہ نے بطور ایڈووکیٹ لاھور ہائیکورٹ میں باقاعدہ وکالت شروع کردی ۔محسن رضا گوندل جھولانہ پہلے بھی شعبہ وکالت میں ایک نمایاں مقام رکھتے تھے بعد بطور سرکاری افسر انہوں نے شاندار خدمات سر انجام دی ۔ضلع منڈی بہاوالدین کی بے لوث خدمت کی ۔سرکاری ملازمت سے پہلے ضلع منڈی بھاوالدین کی سیاست میں بھی ایک نمایاں مقام تھا سیاست پاکستان پیپلز پارٹی کے پلیٹ فارم سے کی ۔ضلعی اھم عہدوں پر فائز رھے۔2007 میں صوبائی امیدوار پیش کیا لیکن پارٹی سے ٹکٹ نہ مل سکا ۔لیکن انہوں نے 2008 کے الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدواران کے لیے دن رات محنت کی اللہ تعالئ نے کامیابی دی ۔بنیادی طور پر ان کا نسل در نسل تعلق احمد فراز مانگٹ سے تھا جو ابھی بھی قائم ھے محسن رضا گوندل جھولانہ نئے عزم کے ساتھ دوبارہ مثبت کردار ادا کرنے کو تیار ھیں ہم ان کیلئے دعاگو ھیں اللہ تعالئ ھر قدم پر کامیابیوں سے نوازے امین

09/06/2026
08/06/2026

پھالیہ سے رپورٹ زوار ظہیر عباس
ہوم سیکرٹری پنجاب اور خواجہ سلمان رفیق سے شیعہ علماء کونسل پاکستان کے وفد کی اہم ملاقات

محرم الحرام کے انتظامات، سکیورٹی اور امن و امان پر تفصیلی تبادلہ خیال

شیعہ علماء کونسل نے مجالس و جلوسوں کے انتظامات اور سکیورٹی سے متعلق تحفظات پیش کر دیے

علماء کرام پر غیر ضروری پابندیوں کے خاتمے اور بلاجواز مقدمات سے اجتناب کا مطالبہ

حکومت نے محرم الحرام میں فول پروف سکیورٹی اور مکمل تعاون کی یقین دہانی کرا دی

محرم الحرام میں امن، رواداری اور اتحادِ بین المسلمین کے فروغ پر اتفاق

تمام مکاتبِ فکر کے علماء اور منتظمین کے تعاون کو ناگزیر قرار دے دیا گیا

شیعہ علماء کونسل کے مرکزی و صوبائی عہدیداران نے اعلیٰ حکومتی شخصیات سے ملاقات کی

محرم الحرام کے پرامن انعقاد کے لیے حکومت اور علماء کرام کا مشترکہ عزم

مرید کاظم جعفری سمیت شیعہ علماء کونسل کے وفد نے ملاقات میں شرکت کی

Address

Mandi Bahauddin

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when AMY News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share