
28/09/2025
تھانہ کھنہ پولیس کی بڑی کارروائی، 1 کروڑ 80 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 6 قیمتی چوری شدہ اور ٹیمپرڈ گاڑیاں برآمد۔ برآمد شدہ گاڑیوں میں ہونڈا، کرولا، وِٹز، مہران اور ہائی ایس شامل ہیں۔ گاڑیاں مختلف شہروں سے چوری کر کے جعلی نمبر پلیٹس کے ساتھ استعمال کی جا رہی تھیں۔ ڈی آئی جی اسلام آباد
کار چوری میں ملوث نیٹ ورک کی گرفتاری کے لیے مزید کارروائیاں جاری۔ جرائم پیشہ عناصر قانون کی گرفت سے بچ نہیں سکتے۔ شہریوں کے جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ڈی آئی جی اسلام آباد محمد جواد طارق