19/09/2025
محبتیں کیسے حاصل کی جائیں ؟؟؟؟
محبت خُدا کا ایک ایسا خوش نما امر ہے جو اپنے ایسے بندے پر صادر کرتا ہے جو اسکی مخلوق کو لا غرض محبت دے ۔۔۔۔تو آپ محبت حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اس کی مخلوق کو بالائے تفریقِ انساں محبتیں دیں محبتیں پھر خدائی اَمر سے عطا ہونگی ۔۔۔ محبتیں لوگوں کے دلوں ڈالنا یہ انسانی بس میں نہیں ہوتا یہ امرِ الہٰی سے لوگوں کے قلوب میں وقوع پزیر ہوتی ہیں
محبت ہمیشہ دوسرے سے لاغرض ہونی چاہیئے مطلب !محبت کے عوِض کی امید ۔۔۔۔۔اس کا اجر نہ ملنا ۔۔ محبت کے بدلے محبت کی امید مخلوق سے نہیں رکھنی چاہیئے
آپ نے بس مخلوق سے محبت کرنی ہے ۔۔۔بس!
اگر خالق کو آپ کی محبت سچائی ،خلوص نظر آیا تو وہ قادرِ مطلق مخلوق کے دل میں آپ کی محبت ڈال ہی دے گا ایک دن ۔۔۔۔
اسی طرح جب مخلوق آپکی نفرت کا نشانہ بنتی ہے تو سارا کچھ الٹ ہو جاتا ہے ۔۔۔
)بقلم سید علی محمد کاظمی المعروف صرف و نحو جی )