Nature & Nomad by Haleem Qazi

Nature & Nomad by Haleem Qazi 𝐓𝐡𝐫𝐨𝐮𝐠𝐡 𝐦𝐲 𝐥𝐞𝐧𝐬, 𝐈 𝐜𝐞𝐥𝐞𝐛𝐫𝐚𝐭𝐞 𝐄𝐚𝐫𝐭𝐡'𝐬 𝐪𝐮𝐢𝐞𝐭 𝐩𝐨𝐞𝐭𝐫𝐲—𝐬𝐮𝐧𝐬𝐞𝐭𝐬, 𝐟𝐨𝐫𝐞𝐬𝐭𝐬, 𝐚𝐧𝐝 𝐟𝐥𝐞𝐞𝐭𝐢𝐧𝐠 𝐦𝐨𝐦𝐞𝐧𝐭𝐬 𝐭𝐡𝐚𝐭 𝐬𝐩𝐞𝐚𝐤 𝐯𝐨𝐥𝐮𝐦𝐞𝐬. https://www.youtube.com/

ماسکو کیتھیڈرل مسجد — روس کی سب سے بڑی اور عظیم الشان مسجدماسکو کیتھیڈرل مسجد (Moscow Cathedral Mosque) نہ صرف روس بلکہ ...
19/09/2025

ماسکو کیتھیڈرل مسجد — روس کی سب سے بڑی اور عظیم الشان مسجد

ماسکو کیتھیڈرل مسجد (Moscow Cathedral Mosque) نہ صرف روس بلکہ پورے یورپ کی نمایاں اسلامی عبادت گاہوں میں شمار ہوتی ہے۔ یہ مسجد اسلام کی عظمت، روسی مسلمانوں کی قربانیوں اور ثقافتی ہم آہنگی کی ایک شاندار علامت ہے۔
اصل مسجد 1904 میں تعمیر کی گئی تھی، تاہم وقت کے ساتھ اس کی عمارت خستہ حال ہو گئی۔ اس کی مکمل از سر نو تعمیر کا آغاز 2011 میں ہوا، اور نئی عظیم مسجد 23 ستمبر 2015 کو افتتاح پذیر ہوئی۔ اس موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان، فلسطینی صدر محمود عباس اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی شرکت کی۔
مسجد کی گنجائش تقریباً 10,000 نمازیوں کی ہے، مسجد کا فن تعمیر عثمانی اور روسی طرز کا حسین امتزاج ہے، داخلی و خارجی دیواروں، گنبدوں اور محرابوں پر خوبصورت اسلامی خطاطی اور آیات قرآنی کندہ کی گئی ہیں
یہ مسجد صرف نماز پڑھنے کی جگہ نہیں بلکہ ایک اسلامی مرکز ہے جہاں مذہبی تعلیمات دی جاتی ہیں۔
بین المذاہب ہم آہنگی اور اسلامی ثقافت کے فروغ کے لیے کانفرنسز منعقد کی جاتی ہیں۔
- نوجوان نسل کو قرآن، حدیث اور اسلامی تاریخ کی تعلیم دی جاتی ہے۔
ماسکو کیتھیڈرل مسجد میں نماز ادا کرنا یا اسے دیکھنا ایک روحانی اور بصری تجربہ ہے۔ ہر جمعہ اور خاص مواقع پر دنیا بھر کے مختلف علاقوں اور قومیتوں کے ہزاروں مسلمان یہاں جمع ہو کر اسلام کا خوبصورت چہرہ دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں۔

یہ مسجد آج کے روس میں اسلام کی بقاء، شان، اور پرامن بقائے باہمی کی عظیم مثال ہے۔

" میں نے روس میں کیا دیکھا "*ماسکو – فٹبال، فیسٹیول اور فرحت بھری یادیں*2018 کا فیفا فٹبال ورلڈکپ روس کے لیے نہ صرف ایک ...
02/09/2025

" میں نے روس میں کیا دیکھا "

*ماسکو – فٹبال، فیسٹیول
اور فرحت بھری یادیں*

2018 کا فیفا فٹبال ورلڈکپ روس کے لیے نہ صرف ایک عالمی ایونٹ تھا بلکہ دنیا بھر سے آئے سیاحوں کے لیے ایک ناقابلِ فراموش تہوار بھی ثابت ہوا۔ *ماسکو*، روس کا دارالحکومت، اس عالمی جشن کا مرکز تھا — جہاں کھیل، ثقافت اور خوشیوں کا بے مثال امتزاج دیکھنے کو ملا۔

ورلڈکپ کے دوران ماسکو ایک نئے رنگ میں نظر آتا تھا۔ ریڈ اسکوائر، کریملن، سینٹ باسل کیتھڈرل اور گورکی پارک جیسے مقامات سیاحوں سے بھرے رہتے۔ دنیا بھر کے لوگ اپنی اپنی ٹیموں کے جھنڈے، لباس اور نعروں کے ساتھ شہر کی سڑکوں کو خوشیوں کا مرکز بنائے ہوئے تھے۔

فین فیسٹیول ایریا میں ہزاروں لوگ بڑی اسکرینز پر میچ دیکھتے، ناچتے اور نغمے گاتے۔ مقامی اور بین الاقوامی کھانوں کے اسٹالز، یادگار تحائف اور شاندار لائیو پرفارمنس نے ماحول کو جادوئی بنا دیا۔
روس کے لوگ خاص طور پر ماسکو کے رہائشی سیاحوں کے لیے نہایت مہمان نواز ثابت ہوئے۔ مقامی موسیقی، روایتی رقص، اور شائستہ گفتگو نے ثابت کیا کہ کھیل قوموں کو جوڑتے ہیں
دنیا بھر کے فٹبال شائقین ایک ہی
شہر میں جمع تھے — ایک دوسرے کی ثقافت، زبان اور جذبے کو سراہتے ہوئے۔ ماسکو ان دنوں ایک عالمی گاؤں بن چکا تھا۔

ماسکو کا دنیا کا واحد دارالحکومت ہے جس میں 600 سے زائد گرجا گھر، سینکڑوں تاریخی عمارات، زیرِ زمین شاندار میٹرو اسٹیشنز، اور عالمی سطح کے عجائب گھر موجود ہیں — خاص طور پر "ماسکو میٹرو" کو دنیا کا خوبصورت ترین انڈرگراؤنڈ ٹرانسپورٹ سسٹم کہا جاتا ہے، جو نہ صرف سفر کا ذریعہ ہے بلکہ ایک فن پارہ بھی ہے۔

یہ شہر ہر قدم پر تاریخ، فن، سیاست اور ثقافت کی جیتی جاگتی تصویر پیش کرتا ہے۔
ماسکو میٹرو (Moscow Metro) دنیا کے قدیم، مصروف ترین اور خوبصورت ترین میٹرو سسٹمز میں شمار ہوتا ہے۔ ا
ماسکو میٹرو کا افتتاح 15 مئی 1935 کو ہوا تھا۔ ابتدائی طور پر صرف 13 اسٹیشن تھے، اب یہ 250 سے زائد اسٹیشنز پر مشتمل ہے ۔
یہ میٹرو صرف سفری سہولت ہی نہیں بلکہ ایک آرٹس گیلری بھی ہے۔ بیشتر اسٹیشنز ماربل، شیشے کے فانوس، مجسموں، دیواروں پر موزیک آرٹ، اور خوبصورت طاق دار چھتوں سے مزین ہیں۔ اسے "زیرِ زمین محل" (Palace Underground) بھی کہا جاتا ہے۔

روزانہ تقریباً *90 لاکھ* مسافر سفر کرتے ہیں۔
- 14 لائنز پر مشتمل ہے، جن کی مجموعی لمبائی 400 کلومیٹر سے زائد ہے۔
- ٹرینز کا وقفہ بہت کم ہے: بعض اوقات صرف 90 سیکنڈز کا۔
ماسکو میٹرو نہ صرف روس کی ٹیکنیکل صلاحیت کی علامت ہے بلکہ سوویت دور کی شان و شوکت کا نمونہ بھی۔ یہ ہر سیاح کے لیے ضرور دیکھنے کی چیز ہے۔

2018 کا ماسکو دورہ صرف ایک ٹور نہیں تھا، بلکہ ایک تجربہ تھا — جو یہ سکھاتا ہے کہ جب کھیل، محبت اور ثقافت ایک ساتھ آئیں، تو دنیا کتنی خوبصورت لگتی ہے





31/08/2025

سوہاوہ کی رومانوی فضا، جہاں بادل آسمان سے بوسہ لیتے ہیں، دریا خوابوں کی سی روانی سے بہتا ہے، اور سوہاوہ کے مشہور پل خاموشی سے لمحوں کے گزرنے کے گواہ بنتے ہیں۔

گوگل ارتھ سے لی گئی نیلم ویلی کی سیٹلائٹ تصویر ، دائیں جانب بھارت کے جنگلات قانون کی عملداری اور ایمانداری کی وجہ سے محف...
24/08/2025

گوگل ارتھ سے لی گئی نیلم ویلی کی سیٹلائٹ تصویر ،
دائیں جانب بھارت کے جنگلات قانون کی عملداری اور ایمانداری کی وجہ سے محفوظ ہیں، جبکہ بائیں جانب پاکستان میں ٹمبر مافیا نے ہماری حکومتوں کی نگرانی میں جنگلات کو بے رحمی سے کاٹ دیا ہے۔
یہ صرف ایک سیٹلائٹ تصویر نہیں،
بلکہ ہمارے نظام کا آئینہ ہے ۔
اور پھر ہم روتے ہیں کلاؤڈ برسٹ اور گلیشئیر برسٹ کو 😔

فوٹوگرافی کے عالمی دن کے موقع پر، پیش ہے میری آنکھ سے دیکھے گئے پاکستان کے حسن کا ایک والہانہ سلام!یہ تصاویر صرف مناظر ن...
20/08/2025

فوٹوگرافی کے عالمی دن کے موقع
پر، پیش ہے میری آنکھ سے دیکھے گئے پاکستان کے حسن کا ایک والہانہ سلام!

یہ تصاویر صرف مناظر نہیں، بلکہ اُن لمحوں کی گواہی ہیں جو میں نے *سوھنی دھرتی* کے ہر کونے میں جاکر اپنی کیمرہ آنکھ میں قید کیے۔
لائن آف کنٹرول سے لے کر چائنا بارڈر تک، سوات، کالام، کمراٹ، کاغان، ہنزہ، نیلم، اڑنگ کیل، نلتر، باشو، شگر، گھنچے، گیٹی داس، منی مرگ، دیوسائی، سماہنی… ہر وادی میں قدرت کا جلوہ، ہر منظر میں جنت کی جھلک۔

نانگا پربت کی عظمت سے لے کر فیری میڈوز کی خاموشیوں تک،
*خنجراب پاس* کی بلندیوں سے لے کر *برزیل پاس* کی وسعتوں تک۔
اور پھر دنیا کی حسین ترین جھیلیں —
*سیف الملوک، ماہوڈنڈ، سیف اللہ، دھماکہ، رین بو، شیوسر، سدپارہ، اپرکچورا،لوئر کجورا، لولوسر، عطاآباد، ست رنگی، پیالہ، کرسٹل لیک، سمبکسر، دھرم سر ،بنجوسہ،
ہر عکس، ہر زاویہ… وطن کی محبت میں بھیگا ہوا۔

یہ میرا فوٹوگرافی سفر نہیں، یہ میرے عشقِ پاکستان کا بصری ترانہ ہے!
آپ بھی دیکھیے، محظوظ ہوں… اور اپنی قیمتی رائے سے ضرور نوازیں۔




12/08/2025

اڑنگ کیل، وادی نیلم کا چھپا ہوا موتی ہے۔ سبز پہاڑوں، بہتے جھرنوں اور بادلوں سے لپٹے نظاروں کے درمیان یہ مقام جنت کا گمان دیتا ہے۔ یہاں کی خاموش فضا، ٹھنڈی ہوائیں اور قدرتی حسن دل کو چھو لیتا ہے۔

09/08/2025

شاردہ نیلم ویلی، آزاد کشمیر

سبز پہاڑوں، بہتے پانیوں اور تاریخی
ورثے سے سجی شاردہ وادی نیلم کا دل ہے۔ قدرتی خوبصورتی اور سکون کا امتزاج، جہاں ہر منظر دل کو چھو لیتا ہے۔
از؛ زنیر کمبوہ

Have you ever seen Lake Saif ul Malook like this??Misty skies and mountain whispers — Saif ul Malook wrapped in clouds, ...
06/08/2025

Have you ever seen Lake Saif ul Malook like this??

Misty skies and mountain whispers — Saif ul Malook wrapped in clouds, like a dream floating above the earth. 🇵🇰🌫️🏞️








02/08/2025

"Fairy Meadows Before the Rush: A Peaceful Escape"

آج سے چند سال پہلے جب فیری میڈوز کی وادیاں خاموش تھیں، نانگا پربت اپنی پوری شان سے سامنے کھڑا تھا۔
نہ ہجوم، نہ شور — صرف پر سکون ہوا، سبز میدان، اور آسمان کو چھوتی چوٹیاں۔
یہ وہ لمحے تھے جب قدرت واقعی بولتی تھی، اور انسان صرف سنتا تھا۔

https://youtu.be/sfyO-rB72ao?feature=shared

Address

Mandi Bahauddin

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Nature & Nomad by Haleem Qazi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share