
19/09/2025
ماسکو کیتھیڈرل مسجد — روس کی سب سے بڑی اور عظیم الشان مسجد
ماسکو کیتھیڈرل مسجد (Moscow Cathedral Mosque) نہ صرف روس بلکہ پورے یورپ کی نمایاں اسلامی عبادت گاہوں میں شمار ہوتی ہے۔ یہ مسجد اسلام کی عظمت، روسی مسلمانوں کی قربانیوں اور ثقافتی ہم آہنگی کی ایک شاندار علامت ہے۔
اصل مسجد 1904 میں تعمیر کی گئی تھی، تاہم وقت کے ساتھ اس کی عمارت خستہ حال ہو گئی۔ اس کی مکمل از سر نو تعمیر کا آغاز 2011 میں ہوا، اور نئی عظیم مسجد 23 ستمبر 2015 کو افتتاح پذیر ہوئی۔ اس موقع پر ترک صدر رجب طیب اردوان، فلسطینی صدر محمود عباس اور روسی صدر ولادیمیر پیوٹن نے بھی شرکت کی۔
مسجد کی گنجائش تقریباً 10,000 نمازیوں کی ہے، مسجد کا فن تعمیر عثمانی اور روسی طرز کا حسین امتزاج ہے، داخلی و خارجی دیواروں، گنبدوں اور محرابوں پر خوبصورت اسلامی خطاطی اور آیات قرآنی کندہ کی گئی ہیں
یہ مسجد صرف نماز پڑھنے کی جگہ نہیں بلکہ ایک اسلامی مرکز ہے جہاں مذہبی تعلیمات دی جاتی ہیں۔
بین المذاہب ہم آہنگی اور اسلامی ثقافت کے فروغ کے لیے کانفرنسز منعقد کی جاتی ہیں۔
- نوجوان نسل کو قرآن، حدیث اور اسلامی تاریخ کی تعلیم دی جاتی ہے۔
ماسکو کیتھیڈرل مسجد میں نماز ادا کرنا یا اسے دیکھنا ایک روحانی اور بصری تجربہ ہے۔ ہر جمعہ اور خاص مواقع پر دنیا بھر کے مختلف علاقوں اور قومیتوں کے ہزاروں مسلمان یہاں جمع ہو کر اسلام کا خوبصورت چہرہ دنیا کے سامنے پیش کرتے ہیں۔
یہ مسجد آج کے روس میں اسلام کی بقاء، شان، اور پرامن بقائے باہمی کی عظیم مثال ہے۔