03/06/2026
بھارت کے شہر اتر پردیش میں بھائی کی وفات کے بعد دیور نے بھابھی سے شادی کی خواہش کا اظہار کیا۔
بھابھی کے انکار کرنے پر چچا نے اپنے بھائی کی آخری نشانی کو چیز دلوانے کے بہانے گلی میں لے جاکر آٹھ بار اٹھا اٹھا کر زمین پر پٹخا۔
پہلی بار پٹخے جانے پر اٹھارہ ماہ کے بچے کے رونے کی آواز آئی مگر اس کے بعد صرف اس کے زمین پر ٹکرانے کی ہی آوازیں آتی رہیں بچہ تو شاید پہلی ضرب ہی برداشت نہیں کر پایا۔
عجیب بربریت ہے ہر طرف درندے بھی بچوں کے ساتھ یہ سب نہیں کرتے ہوں گے جو انسان کرتے پھر رہے ہیں۔
اللہ سب کے بچوں کو اپنے حفظ و امان میں رکھے آمین۔🤲🙂🥲🥹