Mahaz Media

Mahaz Media Latest National & International News

24/12/2025

ڈھاکا(نیوز ڈیسک)بنگلادیش پولیس نے ابتدائی تفتیش میں ٹھوس شواہد سامنے آنے پر طلبا رہنما عثمان ہادی کو قتل کرنے والے مرکزی ملزم کی شناخت کرلی۔
عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق بنگلادیش پولیس نے عدالت میں مرکزی ملزم کے طور پر فیصل کریم مسعود کو ظاہر کر دیا۔
پولیس نے چارج شیٹ میں فیصل کریم مسعود کو شوٹر جب کہ ایک اور شخص عالمگیر شیخ کو سہولت کار کے طور پر نامزد کیا ہے۔
پولیس کی جانب سے پیش کیے گئے شواہد کی روشنی میں عدالت نے ملزم فیصل کریم مسعود کا پاسپورٹ منسوخ کرکے بیرون ملک جانے پر پابندی عائد کردی۔
عدالت کے حکم پر تمام ایئرپورٹس اور بنگلا دیش بارڈر سیکیورٹی فورس کو بھی الرٹ کردیا گیا تاکہ عثمان ہادی کا قاتل غیر قانونی طریقے سے بھی سرحد پار نہ کرپائے۔
پولیس ترجمان نے بتایا کہ ابھی تک مرکزی ملزم کو گرفتار نہیں کیا جاسکا تاہم تفتیشی ٹیمیں اس کی گرفتاری کے لیے دن رات کام کر رہی ہیں۔
ترجمان پولیس نے مزید بتایا کہ اس بات کے شواہد نہیں ملے کہ ملزمان بھارت فرار ہوگئے تھے تاہم اسے خارج از امکان بھی قرار نہیں دیا جا سکتا۔
یاد رہے کہ عثمان ہادی کو 12 دسمبر کو ڈھاکا کے پلٹن علاقے میں انتخابی مہم کے دوران موٹرسائیکل سوار حملہ آوروں نے گولی مار دی تھی۔
جس سے طلبا رہنما شدید زخمی ہوگئے تھے اور مقامی اسپتال میں حالت بگڑنے پر سنگاپور منتقل کیا گیا جہاں 18 دسمبر کو دوران علاج انتقال کر گئے تھے۔
قبل ازیں پولیس نے یہ بھی بتایا تھا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران دو افراد کو ملزم فیصل کریم مسعود کو غیر قانونی طور پر بھارت بھیجنے کے الزام میں حراست میں لیا گیا تھا۔
پولیس نے عدالت نے ان دونوں افراد سے مزید تفتیش کے لیے پانچ روزہ ریمانڈ بھی حاصل کرلیا ہے تاہم اب تک کوئی پیشرفت سامنے نہیں آئی۔
تفتیشی حکام کا کہنا ہے کہ اس معاملے میں ممکنہ طور پر سرحدی انسانی سمگلنگ نیٹ ورک کا سرغنہ بھی شامل ہوسکتا ہے جس سے مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں۔
واضح رہے کہ عثما ہادی کی نماز جنازہ میں عبوری حکومت کے سربراہ محمد یونس سمیت لاکھوں افراد نے شرکت کی۔ شہید نوجوان رہنما کو قومی ہیرو قرار دیکر ایک روزہ قومی سوگ بھی منایا گیا۔

20/12/2025

لیبیا کی مسلح افواج کے مشرقی اور جنوبی علاقوں کے ڈپٹی کمانڈر ان چیف، لیفٹیننٹ جنرل صدام حفتر، نے پاکستانی فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر سے بنغازي میں لیبیا نیشنل آرمی کے جنرل کمانڈ ہیڈکوارٹرز میں ملاقات کی۔

دونوں ممالک کے اعلیٰ فوجی حکام کی موجودگی میں ہونے والی اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور عسکری تعاون کو مضبوط بنانے کے مواقع کا جائزہ لیا گیا۔ صدام حفتر نے فیلڈ مارشل خلیفہ حفتر کے دوطرفہ تعلقات کو گہرا کرنے کے عزم کو اجاگر کیا اور پاکستانی فوج کے سربراہ کی لیبیا میں تاریخی دورے کا خیرمقدم کیا۔

19/12/2025

Address

World-wide
Mandi Bahauddin

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mahaz Media posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share