SA Marketing Solutions

  • Home
  • SA Marketing Solutions

SA Marketing Solutions Samreen Asghar Marketing Solutions | Digital marketing|Graphic Design | Social Media | Conva & Pixellab Expert

🎨 Canva par sirf design banana kaafi nahi hota…🚀 Pehechaan banana zaroori hai!Jab colors, fonts aur layout har post me s...
15/12/2025

🎨 Canva par sirf design banana kaafi nahi hota…
🚀 Pehechaan banana zaroori hai!

Jab colors, fonts aur layout har post me same ho jaate hain,
log bina naam dekhe bhi samajh jaate hain:
“Yeh isi ka content hai.”

👉 Consistency sirf achi nahi lagti,
yeh trust aur recognition bhi build karti hai.

💬 Aapka opinion chahiye!
Apne designs me aap sab se zyada kis cheez par focus karte ho?

🎨 Colors
🔤 Fonts
📐 Layout
🔁 Consistency

Comment me batao 👇

Har niche ka content alag hota hai…aur jo is baat ko samajh jaye uska growth fast hota hai.Audience tab connect karti ha...
01/12/2025

Har niche ka content alag hota hai…
aur jo is baat ko samajh jaye uska growth fast hota hai.

Audience tab connect karti hai jab content unke liye banta hai
na ke har kisi ke liye.

Isliye pehle apna niche samjho
phir usi ke hisaab se content banao
growth automatically hoti hai 🔥

Comment karo: tumhara niche kya hai?
Main bataungi tumhari audience ko kis type ka content sabse zyada pasand aayega 💡








Audience psychology is the key to growth on social media 💡Jab tak log samjhe huay mehsoos nahi karte, tab tak woh connec...
30/11/2025

Audience psychology is the key to growth on social media 💡
Jab tak log samjhe huay mehsoos nahi karte, tab tak woh connect nahi karte.
Solve → don’t just teach. Touch hearts → not only minds. 💛

💬 Comment karo:
Tumhari audience kis baat ko bilkul ignore nahi kar pati?






✨ ڈیزائن کی کہانی: کیوں یہ ہماری زندگی کا سب سے اہم حصہ ہے؟ڈیزائن کو ہم اکثر سمجھتے ہیں کہ یہ صرف خوبصورت رنگ یا اچھی سی...
22/11/2025

✨ ڈیزائن کی کہانی: کیوں یہ ہماری زندگی کا سب سے اہم حصہ ہے؟

ڈیزائن کو ہم اکثر سمجھتے ہیں کہ یہ صرف خوبصورت رنگ یا اچھی سی شکل ہے۔ مگر حقیقت یہ ہے کہ ڈیزائن آپ کی زندگی کو آسان بناتا ہے۔

یہ آپ کی زندگی کی مشکلیں آسان کرتا ہے :(Life is Easier).1
ڈیزائنر وہ شخص ہوتا ہے جو آپ کے مسئلے کو خود سے پہلے حل کر لیتا ہے۔

ذرا سوچیں: آپ کی گاڑی کا دروازہ جب آپ بغیر سوچے کھولتے ہیں تو وہ صحیح طرح کھل جاتا ہے۔ اگر اس کا ہینڈل غلط جگہ لگا ہوتا، تو ہر بار آپ کو سوچنا پڑتا۔

بات یہ ہے: اچھا ڈیزائن شور نہیں کرتا۔ یہ خاموشی سے آپ کا کام کرواتا ہے۔ جب کوئی چیز خود بخود صحیح کام کرتی ہے، تو سمجھیں اس کے پیچھے کسی نے بہت اچھا ڈیزائن کیا ہے۔ یہ آپ کا وقت اور دماغ کا زور بچاتا ہے۔

یہ آپ کو سکون اور خوشی دیتا ہے :(Peace and Happiness).2
ہمیں اچھی اور خوبصورت چیزیں دیکھ کر خوشی کیوں ہوتی ہے؟ کیونکہ وہ چیزیں ہمارے دماغ کو سکون دیتی ہیں۔

ذرا سوچیں: جب آپ کسی خوبصورت پارک میں یا ایک صاف ستھرے کمرے میں جاتے ہیں، تو آپ کو سکون ملتا ہے۔ اس کے مقابلے میں، ایک گندی اور بے ترتیب جگہ آپ کو بے چینی دیتی. ہے۔

بات یہ ہے: اچھا ڈیزائن آپ کو ایک اچھا احساس دیتا ہے۔ یہ صرف آنکھوں کے لیے نہیں، یہ آپ کی روح کے لیے اچھا ہوتا ہے۔

یہ آپ کی پہچان بناتا ہے :(Your Identity).3
ہر چیز کا ایک انداز ہوتا ہے۔ ڈیزائن آپ کے برانڈ، آپ کی سوچ، یا آپ کے گھر کا انداز دنیا کو بتاتا ہے۔

ذرا سوچیں: آپ کو کسی بھی فون یا کمپنی کا لوگو (Logo) دیکھتے ہی پتہ چل جاتا ہے کہ یہ کون ہے۔ یہ صرف ایک شکل نہیں، یہ ایک وعدہ ہے جو وہ کمپنی آپ سے کر رہی ہے۔

بات یہ ہے: آپ کا ڈیزائن یہ کہتا ہے کہ آپ کون ہیں اور آپ کی اقدار کیا ہیں۔ اگر آپ کا ڈیزائن معیاری ہے، تو لوگ آپ پر بھروسہ کرتے ہیں۔

یہ آپ کے پیسے بناتا ہے :(It Makes Money).4
سب سے ضروری بات، اچھا ڈیزائن پیسے کماتا ہے۔ یہ ایک سچی اور سادہ حقیقت ہے۔

ذرا سوچیں: اگر آپ کی دکان خوبصورت اور صاف ستھری ہو گی، تو گاہک باہر سے ہی کھنچے چلے آئیں گے۔ اگر آپ کی ویب سائٹ آسان اور خوبصورت ہو گی، تو لوگ وہیں رک کر خریدیں گے۔

بات یہ ہے: لوگ احساس پر پیسہ لگاتے ہیں۔ جب آپ کا ڈیزائن بہتر ہوتا ہے، تو لوگ خوشی سے اس چیز کو زیادہ قیمت پر خریدتے ہیں، کیونکہ وہ صرف چیز نہیں خرید رہے، بلکہ ایک بہترین تجربہ خرید رہے ہیں۔

یاد رکھیں:

ڈیزائن کو نظر انداز کرنا، زندگی کی آسانیوں کو نظر انداز کرنا ہے۔ آپ کے ارد گرد کی ہر چیز، آپ کے کپڑے، آپ کا بستر، آپ کے گھر کا نقشہ—یہ سب ڈیزائن ہے۔

لہٰذا، ڈیزائن صرف بنانا نہیں ہے، یہ سوچنا ہے کہ ہم لوگوں کی زندگی کیسے بہتر بنا سکتے ہیں۔

ڈیزائن_کی_کہانی







"خاموش آنسو اور ایک پرانی چادر" عثمان (پچاس سالہ، جس نے دنیا کی بھاگ دوڑ میں خود کو کھو دیا ہے)آج عثمان کی سالگرہ تھی، م...
22/11/2025

"خاموش آنسو اور ایک پرانی چادر"
عثمان (پچاس سالہ، جس نے دنیا کی بھاگ دوڑ میں خود کو کھو دیا ہے)

آج عثمان کی سالگرہ تھی، مگر وہ دفتر کی میٹنگز، سٹاک مارکیٹ کی گراوٹ اور لاکھوں کے نقصان کے بارے میں سوچ کر بہت اداس تھا۔ دنیا کی ہر آسائش تھی، مگر دل میں ایک خلا تھا۔ اس نے مہنگا کوٹ پہنا، گاڑی میں بیٹھا اور بے مقصد ڈرائیو کرنے لگا۔

شہر کا ایک پرانا حصہ آیا، جہاں سردی کی ایک شدید رات تھی۔ سڑک کے کنارے، ٹھٹھرتے ہوئے ایک بڑھیا نظر آئی۔ اس کے پاس مانگنے کے لیے الفاظ نہیں تھے، بس خالی، لرزتے ہاتھ اور ایک دھندلی سی نگاہ تھی۔

عثمان گاڑی روکتا ہے، اسے غصہ آتا ہے کہ یہ لوگ سڑکوں پر کیوں بیٹھے ہیں؟وہ پرس نکالتا ہے اور کچھ ہزار روپے کا نوٹ نکال کر اس کی طرف بڑھاتا ہے۔

مگر پھر رُک جاتا ہے۔

عثمان کو اچانک اپنی ماں کی تصویر یاد آتی ہے جو سالوں پہلے فوت ہو چکی تھیں۔ اس کی ماں اکثر کہتی تھیں: "بیٹا، جب کسی کو کچھ دو تو ایسے دو کہ جیسے تم اسے نہیں، بلکہ اللہ کو اُس کے خزانے سے واپس کر رہے ہو۔"
وہ نوٹ جیب میں واپس رکھتا ہے اور خاموشی سے گاڑی سے اترتا ہے۔ وہ بڑھیا کے قریب بیٹھتا ہے جو اب آنکھیں بند کر چکی تھی۔

عثمان اپنی گاڑی کی پچھلی سیٹ سے اپنا نیا اور گرم کمبل نکالتا ہے جو اس نے اپنے فارم ہاؤس کے لیے خریدا تھا۔ وہ بڑھیا کو ہاتھ نہیں لگاتا، بلکہ نہایت ادب سے اس کمبل کو آہستہ آہستہ اس کے جسم پر ڈال دیتا ہے۔

جیسے ہی کمبل بڑھیا کے جسم کو چھوتا ہے، اس کے لرزتے ہونٹوں سے ایک بہت ہی دھیمی آواز میں نکلا: "شکر ہے میرے مالک!"

بڑھیا نے آنکھیں کھولیں اور اس کی نگاہ عثمان کے چہرے پر پڑی۔ وہ کوئی لمبی دعا نہیں کرتی، کوئی لمبی بات نہیں کرتی۔ وہ صرف عثمان کا ہاتھ پکڑتی ہے اور اپنے خشک گالوں سے اس کے ہاتھ کو چھوا دیتی ہے۔
عثمان کے اندر کچھ ٹوٹتا ہے اور کچھ جڑ جاتا ہے۔ یہ پہلی بار تھا کہ لاکھوں روپے کی کامیابی سے زیادہ سکون اسے اس ایک لمحے کی مخلصانہ خدمت سے ملا تھا۔ وہ پہلی بار محسوس کرتا ہے کہ وہ اس دنیا میں صرف لینے نہیں آیا، بلکہ دینے آیا ہے۔

وہیں، اس ٹھٹھرتی رات میں، عثمان کو یہ بات سمجھ آتی ہے کہ حقیقی دولت وہ نہیں جو بینک میں جمع ہو، بلکہ وہ ہے جو کسی دوسرے کی آنکھ میں امید کی چمک پیدا کر دے۔

وہ چپ چاپ گاڑی میں بیٹھا اور گھر کی طرف روانہ ہوا۔ اس کی آنکھوں میں نمی تھی، مگر دل کا خلا بھر چکا تھا۔

آج اس نے صرف ایک کمبل نہیں دیا تھا، بلکہ اپنے اندر کی انسانیت کو واپس
ڈھونڈ لیا تھا۔

خود سے پوچھیں: کیا کبھی کسی کی خاموش مدد نے آپ کے دل کو اس طرح سکون دیا ہے؟ کیا آپ کی دنیا میں بھی کوئی ایسا "عثمان" یا "بڑھیا" ہے جس کی طرف آج توجہ کی ضرورت ہے؟

Kabhi socha hai ek chhota sa professional poster kisi business ko kitna change kar sakta hai? ✨  Aaj kal log pehle dekht...
22/11/2025

Kabhi socha hai ek chhota sa professional poster kisi business ko kitna change kar sakta hai? ✨
Aaj kal log pehle dekhte hain… phir yaqeen karte hain… phir enquiry / order karte hain 💯

Isi liye main logon ke business ko behtar dikhane ke liye creative posters banati hoon
taake aap ka product ya service dekhte hi customer ka dil maan jaye ❤️

✔ Kids Items
✔ Clothing / Cosmetics
✔ Product Offers
✔ Sale Posters
✔ Business Branding Posts

Poster 100% online banta hai ✨
Final file aapko inbox / WhatsApp par milti hai

Agar kisi ko apne business ko behtar dikhwana ho
to mujh se design karwa sakta hai 🤝
Kam price — ache designs — on-time file ready ✔

WhatsApp 📩
👉 +923279517488

💜 Abhi join karo meri page/community
SA Marketing Solutions
Jahan roz naye posters, ideas aur business branding tips milti hain 🌸

✨ Jaisa aapka business khaas hai, waisa hi uska design bhi hona chahiye 💫

دنیا ساتھ ہو یا نہ ہو"ایک اللہ کافی ہے 🌙"وہ ہر جگہ، ہر وقت، میرے ساتھ ہے۔🤲 چھوٹی سی دعایا اللہ! ہمیں ہر مشکل میں یہ یقین...
22/11/2025

دنیا ساتھ ہو یا نہ ہو"
ایک اللہ کافی ہے 🌙
"وہ ہر جگہ، ہر وقت، میرے ساتھ ہے۔

🤲 چھوٹی سی دعا

یا اللہ! ہمیں ہر مشکل میں یہ یقین دے کہ تو ہمارے ساتھ ہے۔
ہمیں کبھی تنہا محسوس نہ ہونے دے۔ آمین 🤍

،کیا آپ کا بزنس سوشل میڈیا پر ہےلیکن پھر بھی results نہیں مل رہے؟آج کے دور میں لوگ پہلے آپ کو جانتے ہیں، پھر آپ سے خریدت...
13/11/2025

،کیا آپ کا بزنس سوشل میڈیا پر ہے
لیکن پھر بھی
results نہیں مل رہے؟

آج کے دور میں لوگ پہلے آپ کو جانتے ہیں، پھر آپ سے خریدتے ہیں۔
اسی لیے
Personal Branding + Content Strategy
ضروری ہے۔

میں ایک Digital Learner ہوں،
اور چھوٹے بزنسز کو سکھا رہی ہوں کہ

وہ Facebook اور Social Media
کے ذریعے کیسے:

✔ اپنی reach بڑھائیں
✔ گاہکوں تک پہنچیں
✔ بغیر ads کے اعتماد بنائیں

اگر آپ بھی اپنا بزنس
online grow
کرنا چاہتے ہیں تو

➡️ میرے پیج کو Follow کریں SA Digital Solutions
➡️ اور Inbox میں لکھیں:
"Guide"

میں آپ کی help کے لیے یہاں ہوں۔ 🙂

زیادہ تر چھوٹے بزنس ایک مسئلے کا شکار ہوتے ہیں:
وہ روز پوسٹ تو کرتے ہیں، لیکن client نہیں ملتے۔
کیوں؟
کیونکہ لوگوں کو بزنس کا نام یاد نہیں رہتا۔۔۔
کیوں ؟

سوچیں،
آپ نے ایک اچھا product بنایا،
پوسٹ بھی کی،
لیکن لوگوں نے ignore کر دیا…

کیونکہ ۔
audience
آپ کو جانتی ہی نہیں۔
نہ آپ کا چہرہ،
نہ آپ کا نام،
نہ آپ کی کہانی۔

بغیر trust لوگ خریدتے نہیں .وہ صرف scroll کرتے ہیں۔
اور پھر آپ سوچتی ہیں:
"مجھے result کیوں نہیں مل رہے؟"

حل بہت
simple
ہے:
Personal Branding۔
لوگوں کو یہ دکھائیں کہ
آپ کون ہیں، آپ کیا کرتے ہیں، اور کیوں کرتے ہیں۔
جب لوگ آپ کے سفر کو دیکھتے ہے۔۔۔
وہ product سے پہلے آپ پر
trust
کرتے ہیں۔

✔ اپنا کام دکھائیں
✔ اپنی سیکھنے کی journey share کریں
✔ کبھی کبھی اپنا چہرہ بھی دکھائیں
✔ لوگ آپ سے emotionally connect ہوں گے

جب connection بنتا ہے → trust بنتا ہے
اور trust → clients لے کر آتا ہے۔

اگر آپ سوشل میڈیا پر اپنی Personal Branding شروع کرنا چاہتی ہیں،
تو یہ پیج follow کریں — میں اپنی پوری journey share کر رہی ہوں۔

SA Digital Solutions ۔۔۔۔۔ Samreen Asghar

ایک دن "سمیرا" اپنے فون کی اسکرین کو گھورتی بیٹھی تھی۔
اس کے بزنس کا پیج تو بن چکا تھا، لیکن پوسٹس؟
یا تو لائکس نہیں آتے تھے۔۔۔ یا پھر کوئی دیکھتا ہی نہیں تھا۔

وہ تھک چکی تھی۔۔۔

“لوگوں کے پیجز پر اتنی انگیجمنٹ کیسے ہوتی ہے؟
میری پوسٹس کوئی دیکھتا ہی نہیں۔۔۔”

ایک دن اس نے ایک بات سنی:

"صرف پوسٹ کرنا کافی نہیں، پوسٹ کو درست لوگوں تک پہنچانا ضروری ہے۔"

پھر اس کی ملاقات ہوئی
📌 SA Digital Solutions
سے۔

میں نے اسے کہا:

“تم صرف اپنا بزنس چلاؤ،
تمہارا سوشل میڈیا ہم بڑھائیں گے۔”

ہم نے اس کے لیے:
✅ پروفیشنل پوسٹس بنائیں
✅ ہیش ٹیگز لگائے
✅ کیپشنز لکھی
✅ اور بوسٹ صحیح آڈینس کو دکھایا

کچھ دنوں میں۔۔۔

✨ انگیجمنٹ بڑھ گئی
✨ میسجز آنے لگے
✨ اور پہلی سیل ہوئی

سمیرا ہنستے ہوئے بولی:

“بس یہی تو چاہتی تھی۔ میرا بزنس دکھائی دے۔”

اور میں نے جواب دیا:

"تم صرف محنت کرو، دکھانا میری ذمہ داری ہے۔"

📌 اگر آپ بھی چاہتے ہیں کہ

آپ کا پیج پروفیشنل لگے

لوگ آپ کی پوسٹس دیکھیں

باقاعدہ leads / sales آئیں

تو ان باکس میسج کر دیں۔

✉️ "I’m ready
let’s grow my brand."💛


اسلام وعلیکم!💼 میں ثمرین اصغر ہوں، تعلق تحصیل پھالیہ، ضلع منڈی بہاؤالدین سے۔میں ان لوگوں میں سے ہوں جنہوں نے زندگی کے ام...
03/11/2025

اسلام وعلیکم!💼 میں ثمرین اصغر ہوں، تعلق تحصیل پھالیہ، ضلع منڈی بہاؤالدین سے۔
میں ان لوگوں میں سے ہوں جنہوں نے زندگی کے امتحانات کو اپنی طاقت بنایا۔
صرف 9 سال کی عمر میں ایک بڑی صحت کی آزمائش دیکھی، اور 13 سال کی عمر میں اپنے والد کو کھو دیا۔
مگر میں نے سیکھا کہ زندگی رکنے کا نہیں، آگے بڑھنے کا نام ہے۔

میں نے ICS مکمل کر لی ہے،
اور ان شاءاللہ ایک سال بعد دوبارہ یونیورسٹی جا کر اپنی ڈگری مکمل کروں گی۔
اسی دوران، میں نے اپنے خوابوں کو حقیقت میں بدلنے کے لیے
SA Digital Solutions کا آغاز کیا۔

یہ پیج ان سب کے لیے ہے جو اپنے چھوٹے خوابوں کو بڑی کامیابی میں بدلنا چاہتے ہیں۔
میں یہاں Social Media Marketing کے ذریعے چھوٹے کاروباروں کو آگے بڑھنے، سیکھنے، اور اپنی شناخت بنانے میں مدد کرتی ہوں۔

🌈 I believe that every setback is a setup for a comeback!
💡 Success doesn’t happen overnight — it grows with courage, learning, and consistency.

میرا مقصد صرف کاروبار بڑھانا نہیں، بلکہ دوسروں کو یہ یقین دلانا ہے کہ:
✨ “اگر میں کر سکتی ہوں تو آپ بھی کر سکتے ہیں!”

🚀 Let’s dream big, create fearlessly, and inspire endlessly.

Address


50400

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when SA Marketing Solutions posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share