Malkwall Breaking News

Malkwall Breaking News ملکوال بریکنگ نیوز
۔ملکوال کی مزید اپڈیٹس کے لیے ہمارے پیج کو فالو کریں شکریہ ۔03441291901

منڈی بہاؤالدین: سیٹلائٹ ٹاؤن میں افسوسناک واقعہسیٹلائٹ ٹاؤن، منڈی بہاؤالدین میں ایک نہایت افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ا...
04/07/2026

منڈی بہاؤالدین: سیٹلائٹ ٹاؤن میں افسوسناک واقعہ
سیٹلائٹ ٹاؤن، منڈی بہاؤالدین میں ایک نہایت افسوسناک واقعہ پیش آیا، جہاں ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک باپ نے مبینہ طور پر گھریلو ناچاقی کے باعث اپنی تقریباً 18 سے 19 سالہ بیٹی زینب کو تیز د/ھار آلے سے حملہ کر کے ق/ت/ل کر دیا، جبکہ چار دیگر افراد بھی زخمی ہوئے۔
پولیس کے مطابق 15 پر اطلاع موصول ہوتے ہی تھانہ سول لائن پولیس فوری طور پر موقع پر پہنچی، ملزم عمر فاروق کو زخ/می حالت میں گرفتار کر لیا گیا، جبکہ م/ق/ت/ولہ کی میت اور زخمیوں کو ریسکیو 1122 کے ذریعے ڈی ایچ کیو ہسپتال منڈی بہاؤالدین منتقل کر دیا گیا۔
ابتدائی تفتیش کے مطابق واقعہ کی وجہ گھریلو ناچاقی معلوم ہوتی ہے، تاہم پولیس تمام پہلوؤں سے تحقیقات کر رہی ہے۔ ڈی پی او منڈی بہاؤالدین نے واقعہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے شفاف اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کی ہدایت دی ہے اور یقین دہانی کرائی ہے کہ ذمہ دار کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔
اللہ تعالیٰ مرحومہ پر اپنی رحمت نازل فرمائے، زخمیوں کو جلد صحتِ کاملہ عطا فرمائے، اور متاثرہ خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔ آمین۔

ہیڈ مرالہ بیراج پر نہر میں چھلانگ لگانے والی نوجوان لڑکی اہلکار کی بروقت کارروائی سے بچ گئیہیڈ مرالہ بیراج (نمائندہ خصوص...
04/07/2026

ہیڈ مرالہ بیراج پر نہر میں چھلانگ لگانے والی نوجوان لڑکی اہلکار کی بروقت کارروائی سے بچ گئی
ہیڈ مرالہ بیراج (نمائندہ خصوصی) ہیڈ مرالہ بیراج پر اپر چناب کینال میں ایک نوجوان لڑکی نے مبینہ طور پر نہر میں چھلانگ لگا دی، تاہم محکمہ انہار کے اہلکار کی حاضر دماغی اور بہادرانہ اقدام کے باعث اسے بروقت پانی سے نکال کر زندگی بچا لی گئی۔
تفصیلات کے مطابق محکمہ انہار کا اہلکار خرم معمول کے مطابق ڈیوٹی پر موجود تھا کہ اس نے ایک نوجوان لڑکی کو نہر میں گرتے دیکھا۔ اس نے کسی تاخیر کے بغیر اپنی جان کی پروا کیے بغیر نہر میں چھلانگ لگا دی اور لڑکی کو بحفاظت پانی سے باہر نکال لیا۔
واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو اہلکاروں نے متاثرہ لڑکی کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جس کے بعد اسے مزید علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق لڑکی کی شناخت اور نہر میں چھلانگ لگانے کی وجوہات فوری طور پر معلوم نہیں ہو سکیں۔ متعلقہ اداروں نے واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات شروع کر دی ہیں، جبکہ مزید حقائق سامنے آنے کے بعد ہی واقعے کی اصل نوعیت واضح ہو سکے گی۔
مقامی شہریوں نے محکمہ انہار کے اہلکار خرم کی بروقت کارروائی، جرات اور فرض شناسی کو سراہتے ہوئے کہا کہ اگر وہ فوری اقدام نہ کرتے تو ایک قیمتی انسانی جان ضائع ہو سکتی تھی۔

04/07/2026

منڈی بہاوالدین شہر “
میں فاروق نامی شخص نے گھریلو ناچاتی پہ چھریوں کے وار کر کے اپنی بیٹی کو قتل کر ڈالا 3 خواتین کو شدید زخمی کردیا۔ ذرائع

04/07/2026

سب دوستوں کو مبارک ہو پیٹرول 1 روپے سستا ہو گیا ہے 🤣

27/02/2026

کمیٹی چوک میں ٹریفک پولیس کی جانب سے چالان پر شہری نے اپنے موٹر سائیکل کو اگ لگا دی اور چوک کو بلاک کر دیا جبکہ متحد شہریوں کی ٹریفک پولیس اہلکاروں کے ساتھ ہاتھا پائی اور ٹریفک پولیس اہلکاروں پر تشدد

27/02/2026

منڈی بہاءالدین :
میونسپل کمیٹی کے باہر ٹریفک پولیس اہلکاروں کی طرف سے مبینہ طور پر زیادہ جرمانہ کرنی کی وجہ سے نوجوان نے اپنی موٹر سائیکل تباہ کردی۔
منڈی بہاءالدین ٹریفک پولیس نے اپنے نمبرز بڑھانے کیلئے شہریوں کا جینا دوبھر کارکھا ہے۔
بندا گھر سے بچوں کیلئے افطاری لینے نکلتا ہے اور پیسے ٹریفک چالان کی مد میں دے کر خالی ہاتھ واپس لوٹ آتا ہے۔

27/02/2026

یہ واقعہ سیالکوٹ احمد آباد روڈ کا ہے پنجاب پولیس والے ایک اشتہاری کو گرفتار کر رہے ہیں اور اشتہاری بھاگنے کی کوشش

25/02/2026

منڈی بہاؤالدین گاوں ساہنا مبینہ فائرنگ کا واقعہ۔
متاثر شخص گجرات ریفر ذرائع

Address

Mandi Bahauddin

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Malkwall Breaking News posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share