01/09/2025
*بورےوالا. اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن (ر) ارشد اقبال نے سیلاب متاثرہ علاقوں کی موجودہ صورتحال اور حکومت پنجاب کی ہدایت پر کیے جارہے ریسکیو آپریشنز کے اعدادوشمار جاری کر دیے.*
*اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن (ر) ارشد اقبال نے بتایا کہ اس وقت سیلابی ریلے کی موجودہ مقدار 1 لاکھ 20 ہزار کیوسک ہے.*
*سیلابی ریلے کی وجہ سے 20 بستیاں متاثر ہوئی ہیں جہاں پر 24 ہزار 263 ایکڑ زرعی اراضی متاثر ہوئی.*
*اور 28 ہزار 980 افراد متاثر ہوئے جن کو ریسکیو کر لیا گیا.*
*جن میں سے زیادہ تر لوگ از خود اپنے آپ کو محفوظ کرتے ہوئے دیگر مقامات پر منتقل ہو گئے جبکہ 32 سو سے زائد افراد کو ہماری ٹیمز نے ریسکیو کیا.*
*متاثرہ علاقوں میں سے 8 ہزار 668 مویشیوں کو ریسکیو کیا گیا.*
*سیلابی ریلے سے متاثرہ بستیوں میں ساہوکا جملیرا، 39 کے بی، موضع بھٹیاں ،رکھ جملیرا، موضع کھوکھراں، مراد علی، شاہ جہاں، ہنڈالہ خاص، بھاگسر، منصور شاہ، ہنڈالہ ثانی، دونا علی خاں، کوٹ قادر بخش، رحیم شاہ، گاہی شاہ، سلدیرا اتھاڑ، شمس شاہ اور مدھڑ شامل ہیں.*
*اسسٹنٹ کمشنر کیپٹن (ر) ارشد اقبال نے بتایا کہ خیمہ بستیاں فلڈ ریلیف کیمپس کے علاوہ مقامات پر بھی لگائی گئی ہیں کھانے پینے کے وافر انتظام کیے گئے ہیں.*
*کچھ علاقوں میں متاثرین نکلنے کو تیار نہیں ان کے لیے لائحہ کے مطابق کام کر رہے ہیں.*
*انہوں نے بتایا کہ درجنوں افراد کو راشن بھی تقسیم کیا گیا اور جانوروں کے لیے چارہ بھی تقسیم کیا جا رہا ہے جسے اب وسیع کرتے ہوئے متاثرہ مقامات کے قریب پوائنٹ کیا جائے گا.*
*انہوں نے بتایا کہ ڈیڑھ سو سے زائد افراد خیمہ بستیوں میں پناہ گزین ہیں جہاں پر ان کی رہائش کا انتظام اب سکولز میں کیا گیا ہے.*