Burewala News Updates Official

  • Home
  • Burewala News Updates Official

Burewala News Updates Official Get updated News of Burewala

03/11/2025

*بورےوالا. خاتون سمیت تین ڈاکوؤں پر مبنی گینگ نے گھر میں گھس کر خاتون کو لوٹ لیا.*

*ڈاکو گرم استری سے خاتون کے وجود کو جلاتے رہے خاتون کی چیخیں ،ملزمان نے معصوم بچے کو اٹھا کر پلنگ پر پٹخا تو زخمی خاتون نے سب کچھ ڈاکوؤں کے حوالے کر دیا.

*نواحی گاؤں 431 ای بی میں دن دہاڑے پیش آئے اس واقعہ میں متاثرہ خاتون (ن) اپنے گھر پر ہی موجود تھی کہ ایک نامعلوم خاتون واش روم جانے کا بہانہ کر کے گھر میں آئی اور اس کے فوری بعد اس کے دو نامعلوم ساتھی بھی زبردستی گھر میں گھس آئے.

*گھر میں گھسنے والی خاتون اور دیگر ملزمان نے (ن) کو دبوچ کر استری گرم کی اور کمر پر لگاتے ہوئے کمر جھلسا دی اور معصوم بچے کو اٹھا اٹھا کر پلنگ پر پٹختے رہے بچے اور خاتون کی چیخیں گونجنے لگی اسی دوران ملزمان 55 ہزار روپے نقدی اور 8 لاکھ سے زائد مالیت کے طلائی زیورات لوٹ کر فرار ہو گئے.

تھانہ شیخ فاضل پولیس مصروف کارروائی ہے

25/10/2025

بوریوالا وہاڑی بازار سے ایک ٹماٹر ملا ہے جس بھائی کا ہو نشانی بتا کر لے جائے شناختی ۔۔
کارڈ کی کاپی اور دو گواہ ساتھ لے آئے
😁😁

25/10/2025

ڈی اے پی کھاد 15000 کی خرید کر گندم کاشت کرنے سے پہلے ایک مرتبہ سوچنا ضرور
کیونکہ حکومت آئی ایم ایف کو کلئیر الفاظ میں کہہ چکی ہے اگلے سال بھی گندم کا ریٹ مارکیٹ طے کرے گ

گندم کا سرکاری ریٹ 3500 ہانڈی بیچ چوراہے پھوٹ گئیہم نے گندم کا ریٹ طے نہیں کیا ۔۔۔۔گندم کا 3500 روپے من تخمینہ  ریٹ ہے۔۔...
24/10/2025

گندم کا سرکاری ریٹ 3500
ہانڈی بیچ چوراہے پھوٹ گئی

ہم نے گندم کا ریٹ طے نہیں کیا ۔۔۔۔
گندم کا 3500 روپے من تخمینہ ریٹ ہے۔۔۔۔
حکومت کا ائی ایم ایف کے استفسار پر وضاحتی جواب۔۔۔۔

سیزن میں گندم اوپن مارکیٹ مطابق فروخت ہو گی
جیسا کہ پچھلے سال ریٹ رہا ہے ویسا ہی ریٹ رہے گا۔۔۔۔۔

24/10/2025

اطلاعات ہیں کہ وزیر اعظم شہباز شریف اپنے کمرے میں میٹنگ کے دوران آرمی چیف پر برس پڑے. آرمی چیف نے معاشی اور سفارتی امور پر کچھ مشاورت دینے کی کوشش کی تھی. وزیر اعظم نے آرمی چیف کو ڈانٹ کر چپ کرا دیا اور انہیں حکم دیا کہ فوراً ان کے آفس سے نکل جائیں. وزیر اعظم نے کہا.
"Get out of my office, I'm the prime minister, go and talk to defense minister, he is your boss. From onwards, you will have to get permission first to see me".
ذرائع کے کہنا ہے کہ اس کے بعد آرمی چیف اپنے آفس گئے مگر فوراً ہی انہیں ڈیفنس منسٹری سے حاضر ہونے کی کال آگئی اور وہ ڈیفنس منسٹری پہنچے جہاں انہیں تقریباً ایک گھنٹہ انتظار کے بعد ڈیفنس منسٹر سے ملاقات کے لئے بلایا گیا اور ان کی آئنی حدود سے تجاوز کرنے کی کوشش پر سرزنش کی گئی، جبکہ آئندہ کے لائحہ عمل کے متعلق آگاہ کیا گیا کہ پرائم منسٹر کے سامنے انہوں نے کیسے بی ہیو کرنا ہے.
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ اس کے بعد وزیر اعظم کی آنکھ کھل گئی اور وہ پسینے سے شرابور تھے انہوں نے پرائم منسٹر آفس فون کر کے کنفرم کیا کہ آیا وہ اب
بھی پرائم منسٹر ہیں یا نہیں.
منقول

23/10/2025

بھارت کی طرف آبی جارجیت دوسری مرتبہ سیلابی ریلا دریا ستلج میں آنے سے ہزاروں افراد بے گھر ہوگئے۔ فصلیں ختم ہوگئیں اور بے روزگاری عام ہوگئی۔ پانی کی کمی کے بعد بحالی کا عمل شروع ہو گیا لیکن بورے والا کے سیلاب متاثرین نے سماجی تنظیموں، گروگرین پاکستان اور سوشل ویلفیئر اینڈ کمیونٹی ڈویلپمنٹ سوسائٹی بورے والا کے پبلک فورم کے ذریعے حکومت پاکستان اور عالمی اداروں سے مطالبہ کیا کہ ہمیں قرضے نہیں گرانٹ دیں تاکہ ہم اپنے گھروں کی تعمیر اور فصلیں کاشت کرسکیں۔ سینکڑوں سیلاب زدگان شرکاء نے اپنے حقوق کیلئے ریلی بھی نکالی۔
محمد شیر خان کھچی نمائندہ نیو نیوز بورےوالا Government of Pakistan United Nations OCHA Abdul Waheed Butt Raashid Sidhu National Alliance for Safe Food Syed Yasin Shah Syed Azhar Gilani Amjad Khan Tajwana Imran Shakoor Lala Murtaza Ghulam Farid Khichi Akhtar Khan Faridi Saqib Iqbal Jutt Saqibiqbal PML-N Punjab World Bank IMF Regional Office for Asia and the Pacific ADB-Agricultural Development Bank Pakistan Poverty Alleviation Fund ADB Pakistan Izat Fateh Ali Khan Indus Consortium Indus Consortium Learning group Hussain Jarwar Majid Ameer Gujjar Burewala News Updates Official@ Farwa Waheed@ Pakistan River Updates دریاؤں کی تازہ صورت حال

بورےوالا میں افسوسناک حادثہ ، سابق کرکٹر نبیل احمد بھٹہ جاں بحق۔تفصیل کے مطابق بورےوالا اے بلاک میں گھریلو گیس سلنڈر کے ...
20/10/2025

بورےوالا میں افسوسناک حادثہ ، سابق کرکٹر نبیل احمد بھٹہ جاں بحق۔تفصیل کے مطابق بورےوالا اے بلاک میں گھریلو گیس سلنڈر کے پھٹنے سے معروف سابق کرکٹر اور انگلش ٹیچر نبیل احمد بھٹہ بری طرح جھلس گئے۔انہیں تشویشناک حالت میں فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملے۔نبیل احمد بھٹہ اپنی خوش اخلاقی ، تدریسی خدمات اور کرکٹ کے شوق کے باعث علاقے میں خاص پہچان رکھتے تھے۔ان کی اچانک موت پر اہل علاقہ ، شاگردوں اور کھیلوں سے وابستہ حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔۔

16/10/2025

پنجاب بھر میں ہوٹلوں اور بار بی کیو مقامات کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

کوئلہ، لکڑی یا چارکول استعمال کرنے والے تمام ریسٹورنٹس پر پابندی عائد کردی گئی

تمام ہوٹل اور بار بی کیو اسٹیشنز کو 15 دن کے اندر سَکشن ہُوڈز لگانے کا حکم

ضلعی انتظامیہ سرکاری رقبوں پر ناجائز قابضین کیساتھ سختی سے نمٹے گیڈپٹی کمشنر وہاڑی بھی جلد سرگرم       Rpo Multan Deputy...
15/10/2025

ضلعی انتظامیہ سرکاری رقبوں پر ناجائز قابضین کیساتھ
سختی سے نمٹے گی
ڈپٹی کمشنر وہاڑی بھی جلد سرگرم

Rpo Multan Deputy Commissioner Vehari

13/10/2025

جب حماس کا معاہدہ ہو گیا ہے۔ اب احتجاج کیوں ہوا۔ پہلے کیوں نہی کیا؟

ریسرچ کہتی ہے کہ جب ہماری بنیادی ضروریات پوری ہو جائیں یعنی روٹی ، کپڑا، اور مکان کی فکر ختم ہو جائے تو پیسہ، آسائش، اور...
11/10/2025

ریسرچ کہتی ہے کہ جب ہماری بنیادی ضروریات پوری ہو جائیں یعنی روٹی ، کپڑا، اور مکان کی فکر ختم ہو جائے تو پیسہ، آسائش، اور نمود و نمائش اپنا جادو کھو دیتے ہیں۔
اب دماغ کچھ اور چاہتا ہے…
اب وہ "جینا" نہیں، بلکہ "معنی کے ساتھ جینا" چاہتا ہے۔

تب انسان کو تین چیزوں کی بھوک لگتی ہے:
1️⃣ آزادی (Autonomy): اپنی زندگی کے فیصلے خود کرنے کی طاقت۔

2️⃣ پیشن اور تجسس (Passion & Curiosity): وہ آگ جو انسان کو اپنے ہنر میں کمال تک لے جاتی ہے۔

3️⃣ مقصد اور معنی (Purpose & Meaning): ایسا احساس کہ آپ کی محنت کسی بڑے مقصد کا حصہ ہے۔

یہی وہ لمحہ ہے جب انسان ارتقاء کے اگلے درجے پر داخل ہوتا ہے۔
اب وہ صرف اپنے لیے نہیں جیتا، بلکہ اپنے قبیلے، معاشرے، اور انسانیت کے لیے کچھ کرنے لگتا ہے۔

لیکن افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ پاکستان جیسے ملکوں میں حقیقت کچھ اور ہے.
یہ پیشن اور مقصد والا فلسفہ اُن معاشروں کے لیے ہے جو "بقاء" سے آگے بڑھ چکے ہیں۔
ہم تو اب بھی پہلے درجے پر ہیں جہاں دن کا آغاز بلوں کی فکر سے ہوتا ہے اور اختتام بجلی جانے کے غصے پر۔
جہاں قابلیت خواب ہے اور زندہ رہنا ہی سب سے بڑی کامیابی۔
ہم نے اپنی قوم کو ابھی تک Survival Mode سے باہر ہی نہیں نکالا تو تخلیق، ایجادات، اور خواب کیسے جنم لیں؟

ایک بھوکا دماغ معنی نہیں سوچتا صرف کل کی فکر کرتا ہے۔
پیسہ برا نہیں، مگر یہ منزل نہیں صرف آغاز ہے۔
منزل تب شروع ہوتی ہے جب آپ کے خواب صرف آپ کے لیے نہیں رہتے اور جب آپ کی کامیابی دوسروں کے سکون سےجڑ جاتی ہے۔
یہی انسان کا حقیقی ارتقاء ہے۔
یہی وہ لمحہ ہے جب بقاء "مقصد" میں بدل جاتی ہے۔

11/10/2025

گندم امپورٹ کی تیاری کی متضاد خبریں
گندم کی کاشت اور اگے ٹھیکہ انتہائی سوچ سمجھ کر لیں 3500 والا ریٹ ایک دفعہ پھر کسانوں کے لئیے پرنیک بن سکتا ہے

Address


Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Burewala News Updates Official posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

  • Want your business to be the top-listed Media Company?

Share