08/12/2025
آپ کے صرف 15 سیکنڈ درکار ہیں
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
ایک اخبار فروش ایک گھر کے باہر لگے لیٹر بکس میں اخبار ڈالنے جایا کرتا تھا ، لیکن ایک دن اسے پتہ چلا کہ اس گھر کا لیٹر بکس بند ہے ،
اس نے دروازہ کھٹکھٹایا ۔
اندر سے ایک بزرگ آدمی نے دھیرے دھیرے قدموں کے ساتھ آہستہ سے دروازہ کھولا ۔
لڑکے نے پوچھا : بابا جی ! آپ نے اپنا لیٹر بکس کیوں بند کیا ہے ۔۔ خیریت ہے؟
بابا جی نے جواب دیا : میں نے جان بوجھ کر اسے بند کیا ہے ۔
میں چاہتا ہوں کہ تم روزانہ میرے دروازے پر اخبار لے کر آؤ ، دروازہ کھٹکھٹاؤ یا گھنٹی بجاؤ اور مجھے ذاتی طور پر اخبار دو ۔
لڑکے نےحیرت زدہ لہجے میں کہا ، ٹھیک ہے لیکن اس سے تو دونوں کے لیے مشکل ہوگی ،
اور وقت کا ضیاع بھی ۔
بابا جی نے کہا : کوئی بات نہیں ۔ میں تمہیں ہر ماہ دروازہ کھٹکھٹانے کی فیس اضافی دوں گا ۔
پھر انہوں نے التجا بھری نظروں سے کہا۔۔ !
اگر کبھی تم دروازہ کھٹکھٹاو اور اندر سے کوئی جواب نہ ملے ، تو براہِ کرم پولیس کو اطلاع دے دینا ۔
بزرگ کی درخواست سن کر اخبار فروش چونک گیا اور پوچھا :
"ایسا کیوں بابا جی؟"
انہوں نے جواب دیا۔۔ "میری بیوی انتقال کر چکی ہے ، میرا بیٹا ملک سے باہر ہے ، اور میں یہاں اکیلا رہتا ہوں"۔
کون جانے کب میری موت آجائے ۔
اس لمحے اخبار فروش نے بوڑھے آدمی کی آنکھوں میں دھندلاہٹ اور نمی دیکھی ۔
بابا جی نے مزید کہا۔۔میں کبھی اخبار نہیں پڑھتا ۔
میں اخبار صرف اس لیے خریدتا ہوں تاکہ دروازہ کھٹکھٹنے یا گھنٹی بجنے کی آواز سن سکوں۔۔۔ !
ایک مانوس چہرہ دیکھ سکوں
اور کچھ لمحے "خوشی" کے گزار سکوں ۔
بابا جی نے ہاتھ جوڑتے ہوئے کہا : "بیٹا براہِ کرم مجھ پر ایک احسان کرنا ۔
یہ میرے بیٹے کا فون نمبر ہے جو ملک سے باہر ہے ۔
اگر کسی دن تم دروازہ کھٹکھٹائو اور میں دروازہ نہ کھولوں۔۔۔تو براہِ کرم میرے بیٹے کو اطلاع دے دینا ۔
*کبھی کبھی آپ سوچتے ہوں گے کہ۔۔۔لوگ روز سویرے آپ کو واٹس ایپ پر پیغامات کیوں بھیجتے ہیں*۔
حقیقت میں ان کی صبح کی سلام دعا بالکل اسی طرح ہے جیسے کسی اخبار فروش کا دروازے کی گھنٹی بجانا ۔
یہ ایک دوسرے کی خیریت معلوم کرنے اور اپنے پیار کے اظہار کا ایک طریقہ ہے۔۔۔
کسی دن اگر آپ کو ان کا صبح کا پیغام ، شیئر کیا گیا دعائیہ میسیج یا مضمون نہ ملے۔۔۔تو ہو سکتا ہے کہ وہ ٹھیک نہ ہوں ، یا ان کے ساتھ کوئی حادثہ ہو چکا ہو
*براہِ کرم اپنے ارد گرد ، رشتہ داروں اور دوستوں کا خیال رکھیں ۔*
یہ تحریر میرے ان دوستوں کے نام ، جو مجھے روز میسیج بھیج کر اپنے ہونے کا احساس دلاتے ہیں ۔ اور مجھے اپنی عافیت سے مطلع فرماتے رہتے ہیں ۔
جزاک اللہ خیر