21/02/2024
بورےوالا (نیوز ڈیسک) اوورسیز پاکستانی, معروف سماجی شخصیت انجینئر چوہدری یاسر وڑائچ نے گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ امیدواران بار ایسوسی ایشن بورےوالا کے سالانہ انتخابات سال 2024 کی جیت پر تمام نو منتخب عہدیداران صدر چوہدری وقاص اشفاق، نائب صدر پیر سکندر فرید الدین چشتی،جنرل سیکریٹری چوہدری عبدالخالق آرائیں، فنانس سیکرٹری نثار احمد بھٹی، لائبریری سیکرٹری چوہدری معین کو مبارک باد پیش کی ۔ انہوں نے کہا بار ایسوسی ایشن بورےوالا کے عہدیداران ،بارایسوسی ایشن بورےوالا کے وکلاء، شہر کے تمام اسٹیک ہولڈرز، سول سوسائٹی، سیاسی و سماجی، کاروباری، امن و امان سمیت تحصیل بورےوالا کے مظلوموں، اور عام شہریوں کے تحفظ اور انصاف کیلئے خصوصی اقدامات اٹھائے. یہ بات قابل ذکر ہے کہ جتنے والے عہدیداران کی کامیابی میں معروف قانون دان چوہدری عظمت اللہ اعزاز لالی لاء چیمبر گروپ کا کلیدی کردار ہے.