Burewala Press Club

Burewala Press Club Burewala Press Club . News about Burewala. Journalism in Burewala.

جب عوام نے پہلے ہی میٹر اور تار کی قیمتیں ادا کر دی ہیں، تو یہ ماہانہ میٹر رینٹ کس بات کا؟" 🤔حکمران ایسے چور ہیں ہیں اصل...
30/03/2026

جب عوام نے پہلے ہی میٹر اور تار کی قیمتیں ادا کر دی ہیں، تو یہ ماہانہ میٹر رینٹ کس بات کا؟" 🤔
حکمران ایسے چور ہیں ہیں اصل چور بھی سوچ میں پڑ جاتا ہے کہ میں چور ہو تو وہ کیا ہیں
یہ تصویر آج کے ہر پاکستانی کی کہانی بیان کر رہی ہے۔ مہنگائی اور ٹیکسوں کے بوجھ تلے دبی ہوئی عوام اب مزید بوجھ برداشت کرنے کے قابل نہیں ہے۔ حکومتی وزرا اور اقتدار میں بیٹھے ہوئے لوگوں کو سمجھنا چاہیے کہ عوام کی چیخیں اب آہیں بن چکی ہیں۔
عوامی مطالبہ
✅ عوام پر غیر ضروری مالی بوجھ نہ ڈالا جائے۔
✅ غیر منطقی ٹیکسز اور چارجز (جیسے یہ میٹر رینٹ) فوری طور پر ختم کیے جائیں۔
✅ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے حقیقی اقدامات کیے جائیں، نہ کہ عوام کی جیبوں پر ڈاکہ ڈالا جائے۔
عوام مزید بوجھ برداشت کرنے کی متحمل نہیں ہے! خدارا، عوام کے حال پر رحم کریں

بوریوالہ پریس کلبنتیجہ الیکشن 2026
01/02/2026

بوریوالہ پریس کلب
نتیجہ الیکشن 2026

14/01/2026

کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے پریس کلب بورےوالا میں تزئین و آرائش اور ڈیجیٹل میڈیا روم کا افتتاح کر دیا

بورےوالا: کمشنر ملتان ڈویژن عامر کریم خاں نے پریس کلب بورےوالا میں تزئین و آرائش اور جدید ڈیجیٹل میڈیا روم کا باضابطہ افتتاح کر دیا۔

افتتاحی تقریب میں ڈپٹی کمشنر وہاڑی خالد جاوید گورائیہ، اسسٹنٹ کمشنر بورےوالا کیپٹن (ر) ارشد اقبال، ایم پی اے چوہدری محمد یوسف کسیلیہ، سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں، سابق ایم پی اے سردار خالد محمود ڈوگر، سابق صوبائی وزیر چوہدری محمود اختر گھمن، صدر تحصیل بار ایسوسی ایشن بورےوالا رانا الطاف حسین ایڈووکیٹ، جنرل سیکرٹری علی جاوید گوجر ایڈووکیٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر انفارمیشن میاں نعیم عاصم، صدر انجمن تاجران چوہدری محمد صغیر رامے اور جنرل سیکرٹری شیخ عابد فاروق سمیت متعدد سیاسی، سماجی اور سرکاری شخصیات نے شرکت کی۔

اس سے قبل پریس کلب آمد پر صدر پریس کلب بورےوالا اصغر علی جاوید، جنرل سیکرٹری سردار سکندر حیات ڈوگر اور دیگرعہدیدارن و اراکین نے مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔

تقریب میں پریس کلب بورےوالا کے بانی صدر احمد وسیم شیخ، بانی اراکین راؤ منور خان، میاں ظفر اقبال، اصغر علی کامریڈ، چیئرمین احمد کامران تھہیم، سابق صدر ندیم مشتاق رامے، سینئر اراکین میاں طارق محمود، عبد اللطیف غزنوی، مہر اعجاز احمد،چوہدری اکرام الحق ثاقب، چوہدری محمد صفدر، حافظ جنید احمد، ظہیر اسلم مرزا، محمد ندیم سندھو، ملک نعیم جاوید، محمد کریم سیفی، محمد شیر خان کھچی،میاں شاہد سلیم، مسعود عابد، سردار وسیم ڈوگر، سمیع اللہ جٹ، ماجد امیر گوجر، سردار محمد ارشد ڈوگر، ڈاکٹر ملک عبدالغفار، کاشف اقبال چوہدری اور محمد شہباز قریشی سمیت صحافیوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمشنر ملتان عامر کریم خاں نے کہا کہ صحافی معاشرے کی فکری رہنمائی میں کلیدی کردار ادا کرتے ہیں اور مثبت صحافت کے ذریعے تعمیروترقی کے عمل کو آگے بڑھایا جا سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پریس کلب میں ڈیجیٹل میڈیا روم کا قیام جدید صحافت کی ناگزیر ضرورت ہے، جس سے فوری، مستند اور تیز تر خبر رسانی ممکن ہو گی۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی جانب سے پریس کلب بورےوالا کے لیے 25 لاکھ روپے کی گرانٹ فراہم کی گئی ہے اور فنڈز کے شفاف اور درست استعمال پر پریس کلب انتظامیہ کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب صحافی برادری اور پریس کلبز کی فلاح کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

اس موقع پر بانی صدر احمد وسیم شیخ نے پریس کلب بورےوالا کی تاریخ اور جدوجہد پر روشنی ڈالی۔ صدر پریس کلب بورےوالا اصغر علی جاوید نے کمشنر ملتان عامر کریم خاں کا خصوصی شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے ہمیشہ پریس کلب کی تعمیروترقی میں بھرپور تعاون کیا اور 25 لاکھ روپے کی گرانٹ کی فراہمی میں کلیدی کردار ادا کیا، جس پر پریس کلب کے تمام اراکین ان کے شکر گزار ہیں۔ انہوں نے بورےوالا کی مجموعی تعمیروترقی میں کمشنر ملتان کے کردار کو قابلِ تحسین قرار دیا۔

تقریب کے اختتام پر بانی صدر احمد وسیم شیخ، صدر پریس کلب اصغر علی جاوید اور جنرل سیکرٹری سردار سکندر حیات ڈوگر نے کمشنر ملتان عامر کریم خاں کو یادگاری شیلڈ پیش کی۔

09/10/2024
09/10/2024

Address

Mandi Burewala
61010

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Burewala Press Club posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share