
05/03/2025
منکیرہ: گوشت ،سبزی فروٹ سمیت اشیاء خوردونوش کی من مانی قیمتیں وصول کی جانے لگیں، تحصیل منکیرہ کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس دفاتر تک محدود
منکیرہ: تحصیل انتظامیہ مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ، شہری سراپہ احتجاج
منکیرہ:بڑا گوشت 800 کی بجائے 1000،چھوٹا گوشت 1400 کی بجائے 1800،برائلر 597 کی بجائ 800روپے میں کھلے فروخت جاری
منکیرہ: چینی 153 کی بجائے 180، بیسن 270 کی بجائے 350، چاول 265 کی بجائے 380، دال مسور 250 کی بجائے 340،دال چنا 275 کی بجائے 360روپے فی کلو گرام فروخت ہونے لگیں
منکیرہ: کوکنگ آئل ،گھی بھی سرکاری نرخوں سے 150 روپے زائد قیمت پر فروخت ہونے لگا ،
منکیرہ: سبزی فروٹ میں بھی فی کلو گرام 150 سے 200 روپے غیر قانونی اضافہ کر دیا گیا ، روز اداروں کیلئے افطار و سحر کی خریداری وبال جان بن گئی
منکیرہ: منکیرہ میں گراں فروشی کے مرتکب دوکاندار رمضان کے مقدس مہینے میں جنت کی بجائے جہنم کی ٹکٹیں خریدنے لگے
منکیرہ: تحصیل و ضلعی انتظامیہ کیلئے لمحہ فکریہ ہے کہ سرکاری نرخ نامے کے مطابق شہریوں کو ایک کلو ٹماٹر تک میسر نہیں ، طارق باجوہ
منکیرہ: مصنوعی مہنگائی کرنے والے گراں فروشوں کیخلاف کاروائی نہ ہوئی تو شہری احتجاج پر مجبور ہو جائیں گے ، طارق باجوہ
منکیرہ: صدر سٹیزن ویلفیئر کونسل منکیرہ طارق اقبال باجوہ کا وزیر اعلیٰ پنجاب ،چیف سیکرٹری پنجاب ،کمشنر سرگودھا ،ڈی سی بھکر اور اے سی منکیرہ سے فوری نوٹس اور گراں فروشوں کیخلاف سخت کریک ڈاؤن کا مطالبہ
Govt of Punjab Maryam Nawaz Sharif Chief Secretary Punjab Additional Chief Secretary Chief Secretary Punjab Secretariat Commissioner Sargodha Division Deputy Commissioner, Bhakkar Assistant Commissioner Mankera