Mankera news update

Mankera news update news and views update

29/08/2026

مکھنی تحصیل منکیرہ ضلع بھکر اہل علاقہ کے مطابق 3 اگست سے ہمارا ٹرانسفارمر خراب ہے ہمارا کوئی پرسان حال نہیں

(انا للہ وانا الیہ راجعون)چوہدری ماسٹر محمد اسلم بھٹی مرحوم کا پوتا محمد عرفان اسلم کا نوجوان  بیٹا محمد عمران اسلم اور ...
28/08/2026

(انا للہ وانا الیہ راجعون)
چوہدری ماسٹر محمد اسلم بھٹی مرحوم کا پوتا محمد عرفان اسلم کا نوجوان بیٹا محمد عمران اسلم اور کامران اسلم کا بھتیجا اور چوہدری شہزاد عارف وڑائچ کی خالہ کا بیٹا روڈ ایکسیڈنٹ میں فوت ہوگیا ہے جس کی نماز جنازہ آج جمعہ صبح 8:30 بجے ان کے ڈیرہ چک نمبر 8 رکھ منکیرہ میں ادا کیا جاۓ گا۔۔۔

منکیرہ کے سپوت نڈر پولیس افسر ملک سمیع کیس کو بطور ایس ایچ او تھانہ سٹی بھکر تعینات کر دیا گیا عوامی و سماجی حلقوں نے اط...
27/08/2026

منکیرہ کے سپوت نڈر پولیس افسر ملک سمیع کیس کو بطور ایس ایچ او تھانہ سٹی بھکر تعینات کر دیا گیا عوامی و سماجی حلقوں نے اطمینان کا اظہار کیا اور جرائم پیشہ افراد کے لیے خطرہ کی گھنٹی قرار دیا

منکیرہ جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مرکزی جلوس جامعہ مسجد نوری لاری اڈہ منکیرہ سے انتہائی عقیدت و احترا...
26/08/2026

منکیرہ جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا مرکزی جلوس جامعہ مسجد نوری لاری اڈہ منکیرہ سے انتہائی عقیدت و احترام کے ساتھ برآمد ہو چکا ہے جو کہ اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا جامعہ مسجد عید گاہ شمالی پر اختتام پذیر ہو گا جہاں مقررین خطاب فرمائیں گے اور لنگر ہو گا جلوس کے راستوں کو ایس ایچ او منکیرہ محمد بخش نے فل پروف سیکورٹی مہیا کر رکھی ہے آنے جانے والوں پر کڑی نظر رکھی ہوئی ہے جبکہ ستھرا پنجاب،ریسکیو 1122 محکمہ صحت،اسپیشل برانچ،ٹریفک پولیس بھی شامل ۔رپورٹ وارث چھینہ

23/08/2026
تیز رفتاری… انجام موتکل نواں کوٹ،اٹھارہ ہزاری روڈ پر گلاب وآلہ کے نزدیک ایک دل دہلا دینے والا حادثہ دیکھنے کو ملا۔نواں ک...
19/08/2026

تیز رفتاری… انجام موت

کل نواں کوٹ،اٹھارہ ہزاری روڈ پر گلاب وآلہ کے نزدیک ایک دل دہلا دینے والا حادثہ دیکھنے کو ملا۔نواں کوٹ کے رہائشی میاں بیوی اپنے معصوم بچے کے ساتھ موٹرسائیکل پر جا رہے تھے کہ تیز رفتاری کے باعث ایک کار سے خوفناک حادثہ پیش آیا۔ دونوں میاں بیوی اس دنیا سے رخصت ہو گئے، جبکہ ان کا معصوم بچہ اپنے باپ کے پاس بیٹھا بے بسی سے اسے دیکھتا رہا۔

یہ منظر صرف ایک حادثہ نہیں، ہم سب کے لیے ایک سبق ہے۔ موت تو ایک نا ایک دن آنی ہی ہے لیکن تھوڑا سا صبر ہمیں کئی پریشانیوں سے بچا سکتا ہے۔

خدارا! اپنے بچوں کے لیے جئیں۔
موٹرسائیکل آہستہ چلائیں، اپنی رفتار اپنے قابو میں رکھیں، ہیلمٹ کا استعمال کریں اور ٹریفک قوانین کی پابندی کریں۔

یاد رکھیں، چند منٹ جلدی پہنچنے کے لیے کی جانے والی تیز رفتاری، پوری زندگی کا دکھ دے سکتی ہے۔

اپنی رفتار کم کریں، اپنے گھر والوں کی خوشیاں محفوظ کریں۔
تیز رفتاری کا انجام اکثر موت ہوتا ہے۔

اللہ تعالیٰ اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے میاں بیوی کی مغفرت فرمائے اور ان کے معصوم بچے کو صبر، حفاظت اور بہتر مستقبل عطا فرمائے۔ آمین۔ 🤲

18/08/2026

نہ گائے بھینس پالنے کا جھنجھٹ نہ بھیڑ بکریوں کی ضرورت لیں جی خالص دودھ تیار دوکان کھولیں اور سکون سے کمائیں بس صرف ان اداروں کی خدمت کریں جو حلال حرام کی پہچان کے لیے قائم ہیں

16/08/2026

منکیرہ کے چک نمبر 216 ٹی ڈی اے کے رہائشی کو جانوروں کے لیے چارہ کاٹتے ہوئے ایک جنگلی جانور ملا، جسے شہری نے اپنی ذمہ داری سمجھتے ہوئے محفوظ کر کے اپنے پاس رکھا ہوا ہے۔

شہری کی جانب سے جنگلی جانور کو محفوظ رکھنے کا اقدام قابلِ تحسین ہے۔

وائلڈ لائف منکیرہ سے خصوصی گزارش

متعلقہ وائلڈ لائف حکام فوری طور پر اس معاملے کا نوٹس لیتے ہوئے موقع پر پہنچیں اور جنگلی جانور کو اپنی تحویل میں لے کر محفوظ اور قدرتی ماحول فراہم کریں تاکہ اسے کسی قسم کا نقصان نہ پہنچے۔

جنگلی حیات ہماری قدرتی میراث ہے، اس کا تحفظ ہم سب کی ذمہ داری ہے۔

11/08/2026

اللّه اکبر
19 بچے عورتیں ڈوب گئیں
کوٹ ادو کے علاقے سناواں میں شیخو شوگر مل کے قریب سے گزرنے والی نہر میں ایک لوڈز رکشہ گر گیا جس میں انیس افراد سوار تھے جن میں زیادہ تر بچے تھے، سارے افراد ڈوب گۓ، سات افراد کی لاشیں ریسکیو کی ٹیم نے نکال لی ہیں، جبکہ چھ افراد کی لاشوں کی تلاش جاری ھے، یہ تین لوڈر رکشہ پر سوار افراد عصر کے بعد ایک نکاح کی تقریب سے واپس جا رہے تھے اور لوڈر ڈرائیورز نے آپس میں ریس لگا دی،تیز رفتاری کے باعث ایک لوڈر نہر میں جا گرا ۔ انا للہ وانا الیہ راجعون۔

09/08/2026

منکیرہ ۔۔
وگ صدر نامعلوم شخص کو درخت سے باندھ کر بہیمانہ تشدد کی ایک اور ویڈیو منظر عام پر آ گئی

Address

Ward No 8 Basti Shomali Mankera Bhakkar
Mankera
[email protected]

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mankera news update posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share