CHATTAR TIMES TV ہزارہ ڈویژن کے تمام اضلاع کی خبروں سے باخبر رہنے کے لیے ہمارے پیج چھتر ٹائمز ٹی وی کو دیکھیے اور شئیر کجیئے
22/07/2025
22/07/2025
چھتر پلین چیئرمین تحصیل بفہ پکھل سردار شاہ خان سردار محمد لیاقت یوسف غلام مصطفیٰ گجر عبد الرشید گجر سید صابر حسین شاہ ملک زادہ ملنگ خان بختیار خان اور دیگر وجیدالرحمان استاد اور شفیق الرحمن استاد کی ہمشیرہ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کر رہے ہیں اللہ تعالیٰ مرحومہ کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین
22/07/2025
بہت ہی افسوس ناک خبر
اچھڑیاں کیمپ میں دس سالہ لڑکے کا انتہائی سفاکانہ قتل سر تن سے جدا کردیا۔دھڑ نالے سے برآمد تاہم سر نہ مل سکا ۔
تفصیلات کے مطابق اچھڑیاں مہاجر کیمپ میں رہائش پذیر شملائی بٹگرام سے تعلق رکھنے والے محمد عمران جو کہ پشاور میں مزدوری کرتا ہے کا دس سالہ نواسا سفیان ولد جاوید اپنی ماں کے ہمراہ نانا کے گھر گرمیوں کی چھٹیاں گذارنے کیلئے آیا ہوا تھا سوموار کے روز گھر سے پڑوسی لڑکوں کے ہمراہ کھیلنے کیلئے نکلا مگر گھر واپس نہ آیا گھر والے اسے ڈھونڈتے رہے مگر کچھ پتہ نہ چلا منگل کے روز صبح لڑکے کی سر کٹی لاش بارانی نالے سے ملے تھانہ بفہ پولیس اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی اور سر کٹی لاش کو بفہ ہسپتال پوسٹ مارٹم کیلئے بھیجا گیا تاہم بعد ازاں ڈی ایس پر سرکل شنکیاری شاہجہان ایس ایس پی مانسہرہ ریشماں جہانگیر بھی موقع پر آئے اور کیمپ جائے واردات کا معائنہ کیا اور کہا کہ پولیس ٹیکنیکل بنیادوں پر تفتیش کر کے ظالم قاتلوں کو گرفت میں لائیگی۔ اے بفہ پکھل نے بھی موقع کا دورہ کیا ۔مقتول کے نانا محمد عمران نے چھتر نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ مہمان آئے ہوئے معصوم بچے کے ساتھ انتہائی ظلم ہوگیا۔ ہماری کسی سے دشمنی نہیں ہے ہم پولیس سے مطالبہ کرتے ہیں کہ کہ جلد اذ جلد ظالم قاتلوں کو گرفتار کیاجائے۔تاہم تھانہ بفہ پولیس نے قریبی پڑوسیوں کو شامل تفتیش کرتے ہوئے چند افغانی لڑکوں کو گرفتار کرکے تھانہ بفہ لی گئی۔بچے کا والد جو کہ کراچی میں تھا جنازہ کیلئے روانہ ہوگیا جس کی آمد کے بعد بچے کا جنازہ پڑھایا جائیگا۔خوفناک قتل کی واردات سے علاقہ میں خوف کی فضاء پھیل گئی ۔انجمن تاجران اچھڑیاں کے صدرصدام خان سماجی مذہبی اور سیاسی شخصیات اور اہلیان علاقہ نے واقعہ کی پرزور مذمت کی اور ڈی پی او مانسہرہ سے پرزور مطالبہ کیا کہ فی الفور قاتلوں کو گرفتار کیا جائے۔
22/07/2025
افسوسناک خبر
چھتر پلین کے مشہور سبزی فروش صاحب شاہ مرحوم کا بھائی اختیار علی شاہ کے چچا ظاہر شاہ مرحوم قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں جن کا نماز جنازہ کل بروز بدھ دن 11 بجے تبلیغی مرکز چھتر پلین میں ادا کیا جائے گا اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے آمین
Be the first to know and let us send you an email when Chattar news posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.