FM NEWS.

FM NEWS. The purpose of this to share correct and real news and information

26/08/2026
26/08/2026

رئوف کلاسرا کا ٹوئٹ

26/08/2026
25/08/2026

ہری پور کی کمسن آیت نور کے ساتھ پیش آنے والے دلخراش سانحے پر دلی رنج و افسوس اور شدید مذمت کا اظہار کرتا ہوں۔ اس افسوسناک واقعے کے حوالے سے پولیس کی جانب سے اب تک کی جانے والی بھرپور کوششوں کا میں نے اسمبلی فلور پر بھی ذکر کیا ہے۔

تاہم اب جبکہ یہ ایک انتہائی المناک سانحہ بن چکا ہے، ریاست اور تمام متعلقہ اداروں کی ذمہ داری مزید بڑھ گئی ہے۔ ان شاء اللہ، اس واقعے میں ملوث سفاک ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لا کر کیفرِ کردار تک پہنچانے میں کسی قسم کی غفلت یا کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔

ملزمان کو ایسی عبرتناک سزا دلائی جائے کہ آئندہ کوئی درندہ ہماری بیٹیوں، ماؤں اور بہنوں کی عزت و جان کو نقصان پہنچانے کا سوچتے ہوئے بھی لرز اٹھے۔

خیبرپختونخوا اسمبلی مستقبل میں ایسے دلخراش واقعات کی روک تھام اور خواتین و بچوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے موجودہ وقت کے تقاضوں کے مطابق مؤثر قانون سازی بھی کرے گی۔ ایسے سانحات کے تدارک اور معاشرے کو محفوظ بنانے کے لیے ہم سب اپنے حصے کا کردار ادا کریں گے۔

اللہ تعالیٰ آیت نور کے غمزدہ والدین اور اہلِ ہری پور کو صبرِ جمیل عطا فرمائے اور مرحومہ کو جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام نصیب فرمائے۔ آمین۔

محمد شیراز نے ڈائریکٹر جنرل کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا چارج سنبھال لیامانسہرہ: کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے نئے تعینات ہونے ...
25/08/2026

محمد شیراز نے ڈائریکٹر جنرل کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کا چارج سنبھال لیا

مانسہرہ: کاغان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے نئے تعینات ہونے والے ڈائریکٹر جنرل محمد شیراز (PMS، BS-19) نے اپنے عہدے کا باقاعدہ چارج سنبھال لیا۔
چارج سنبھالنے کے بعد ڈائریکٹر جنرل محمد شیراز نے ادارے کے افسران اور اہلکاروں سے ملاقات کی اور کاغان ویلی میں سیاحت کے فروغ، سیاحوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی اور ادارے کی کارکردگی مزید مؤثر بنانے کے عزم کا اظہار کیا۔

25/08/2026

وزارتِ ریلویز حکومتِ پاکستان اور حکومتِ خیبرپختونخوا کے درمیان ریلوے کے شعبے میں تعاون کے فریم ورک معاہدے پر دستخط کی تقریب

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمد سہیل آفریدی اور وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کی موجودگی میں فریم ورک معاہدے پر دستخط کیے گئے

فریقین کا ریلوے میں مشترکہ کوششوں کو خیبر پختونخوا اور پاکستان کی ترقی کے لیے سنگ میل قرار دیتے ہوئے عملی اقدامات تیز کرنے کے عزم کا اظہار

معاہدے پر عمل درآمد سے صوبے میں ریلوے کی توسیع اور جدید خطوط پر ترقی کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں مدد ملے گی، وزیراعلیٰ

گریٹر پشاور سرکلر ریلوے منصوبے کے تحت پشاور، نوشہرہ، مردان اور چارسدہ کو جدید ریلوے ٹریک کے ذریعے منسلک کیا جائے گا، وزیراعلیٰ

پشاور ویلی ریلوے کے آئندہ مراحل میں نوشہرہ، مردان اور درگئی کے درمیان ریلوے رابطہ شامل کیا جائے گا، سہیل آفریدی

مردان، چارسدہ اور پشاور، طورخم ریلوے روابط کو بھی منصوبے کے آئندہ مراحل میں شامل کیا جائے گا، سہیل آفریدی

جدید ریلوے روابط سے لاکھوں مسافروں، طلبہ، مزدوروں اور تاجروں کو بہترین سفری سہولت میسر آئے گی، وزیراعلیٰ

وفاقی وزیر ریلوے کا تعاون قابلِ تحسین، معاہدہ عوامی فلاح اور صوبے کی ترقی کا ذریعہ بنے گا، وزیراعلیٰ

ریلوے رابطوں میں بہتری سے صوبے میں تجارت، سیاحت، روزگار اور علاقائی رابطہ کاری کو فروغ ملے گا، سہیل آفریدی

خیبر پختونخوا میں بعض معاملات وفاقی حکومت سے متعلق ہیں، بدقسمتی سے ماضی میں ان شعبوں کو مطلوبہ توجہ نہیں دی گئی، وزیراعلیٰ

امید ہے کہ ریلوے کے ان منصوبوں کو فاسٹ ٹریک بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے گا، سہیل آفریدی

معاہدے پر دستخط یقینی بنانے پر دونوں طرف کے متعلقہ حکام خراج تحسین کے مستحق ہیں، سہیل آفریدی

ہم وفاقی وزیر حنیف عباسی اور ان کی ٹیم کا تعاون فراہم کرنے پر شکریہ ادا کرتے ہیں، وزیر اعلیٰ کے پی

ہم نے اپنے قومی اداروں کو اٹھانا ہے، ٹرین نیٹ ورک نسبتاً ایک سستا اور آرام دہ سفر ہے، وزیر اعلیٰ

وفاق اور صوبے دونوں کی ذمہ داری ہے کہ اس شعبے میں سرمایہ کاری کریں، یہ ہمارا مشترکہ ہدف ہونا چاہیے، سہیل آفریدی

ہم پشاور میں آؤٹر رنگ روڈ پر بھی کام کر رہے ہیں، یہ مالی سال صوبے میں امن، ترقی اور خوشحالی کا سال ثابت ہو گا، سہیل آفریدی

حنیف عباسی نے صوبائی حکومت کے تعاون کو سراہا، وفاقی و صوبائی حکومتوں کے باہمی تعاون کو عوامی سہولیات اور ترقی کے لیے اہم قرار دیا

یہ ایک منفرد کانسیپٹ ہے جس کے دیرپا نتائج سامنے آئیں گے، دیگر صوبوں کے ساتھ بھی اسی طرح کے معاہدے کیے گئے ہیں، وفاقی وزیر

ریلوے ایسا نیٹ ورک ہے جو تمام صوبوں کو جوڑتا ہے، عوامی فلاح حدود و قیود سے بالاتر ہے، وفاقی وزیر

معاہدے پر عمل کے لیے بھرپور تعاو یقین بنائیں گے، تیز رفتاری سے آگے بڑھیں گے، حنیف عباسی

معاہدے کے تحت وفاقی ریلوے موجودہ انفراسٹرکچر استعمال کرنے کی سہولت کے ساتھ تکنیکی تعاون بھی فراہم کرے گا، بریفنگ

معاہدے کے تحت خیبر پختونخوا میں مختلف ریلوے منصوبوں کو مرحلہ وار آگے بڑھایا جائے گا، بریفنگ

خیبر پختونخوا حکومت تاریخی ریلوے اسٹیشنز کی بحالی و تزئین و آرائش کرے گی، رواں اے ڈی پی میں 50 کروڑ روپے مختص، بریفنگ

وفاقی حکومت کی موجودہ ریلوے سہولیات کو صوبے میں سب اربن ریلوے سروس کے لیے استعمال کیا جائے گا، بریفنگ

نوشہرہ اور جہانگیرہ ریلوے روٹ منصوبے کو ترجیحی بنیادوں پر آگے بڑھایا جائے گا، بریفنگ

نوشہرہ، جہانگیرہ روٹ کی فزیبلٹی کے لیے کنسلٹنسی کا ٹھیکہ 30 اگست تک ایوارڈ کر دیا جائے گا، بریفنگ

نوشہرہ، مردان اور درگئی ریلوے رابطے کو مرحلہ وار آگے بڑھایا جائے گا، تاریخی ریلوے ورثے کی بحالی بھی فریم ورک معاہدے کا حصہ ہوگی، بریفنگ

وفاقی حکومت نیا ریلوے منصوبہ شروع کرے تو خیبر پختونخوا حکومت انتظامی تعاون فراہم کرے گی،

25/08/2026

Address

Mansehra
Mansehra

Telephone

+923005632309

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when FM NEWS. posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Shortcuts

Share