
19/07/2025
مانسہرہ: ایجوکیشنل ٹیسٹنگ اینڈ ایویلیوایشن ایجنسی (ایٹا) کے تحت ٹیچر کیڈرز کی اسامیوں کے لیے تحریری امتحان گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج مانسہرہ میں جاری
امتحانی عمل کو پُرامن اور شفاف بنانے کے لیے مانسہرہ پولیس کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے۔ ڈی ایس پی سرکل سٹی کیڈٹ فاروق نے امتحانی مرکز کا دورہ کیا، سیکیورٹی اقدامات کا جائزہ لیا اور ڈیوٹی پر موجود پولیس افسران و اہلکاروں سے ملاقات کر کے انہیں ہدایات جاری کیں۔
پولیس کی جانب سے امتحانی مرکز کے اندر اور اطراف میں مؤثر سیکیورٹی تعینات کی گئ ہے تاکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔
ڈی ایس پی سٹی کیڈٹ فاروق کا کہنا تھا کہ عوامی اعتماد اور نوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے پولیس اپنا کردار مؤثر طریقے سے ادا کرتی رہے گی۔
District Mansehra News