گجر اتحاد فورم جابہ

گجر اتحاد فورم جابہ Official page of Gujjar Etihad forum JABA

13/08/2025

جشن آزادی جیوے پاکستان ریلی گجر اتحاد فورم جابہ کے زیرِ سایہ کل صبح ایک عظیم تقریب کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ تمام احباب کو بھرپور شرکت کی دعوت عام دی جاتی ہے۔@گجراتحادفورم جابہ

04/08/2025

آج گجر اتحاد فورم کے نمائندہ وفد نے ایکسین اور ایس ڈی او سے ملاقات کرتے ہوئے بانڈی نکہ اور بٹنگمیرا کے پانی کے مسئلے کا مستقل حل نکالا۔
300 فٹ پائپ اور نئے واٹر سورس کی گرانٹ منظور کروائی گئی ، جس سے برسوں پرانی عوامی پریشانی کا خاتمہ ممکن ہوا۔

گجر اتحاد فورم جابہ اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ خدمت ہمارے لیے فرض نہیں، عبادت ہے۔

24/07/2025

گجر اتحاد جابہ کےوفد کی وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سردار محمد یوسف سے علاقہ کے مسائل پر بات چیت۔۔۔۔۔۔

06/07/2025

جابہ گاؤں کا دلخراش واقعہ — گجر اتحاد فورم کی مثالی خدمات

رات گئے جابہ گاؤں میں برساتی نالے میں ایک دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا، جب ایک نوجوان، جس کی عمر تقریباً 18 سے 20 سال تھی، اپنی موٹر سائیکل سمیت نالے میں بہہ گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیموں نے فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل کو نکال لیا، تاہم نوجوان کی تلاش جاری رہی۔

اس کٹھن مرحلے پر گجر اتحاد فورم کی ٹیم نے بھرپور جذبے کے ساتھ موقع پر پہنچ کر مقامی نوجوانوں کے ہمراہ لاش کی تلاش کا عمل شروع کیا۔ طویل جدوجہد کے بعد نوجوان کی میت نالے کے کنارے سے برآمد کی گئی۔

ریسکیو ٹیموں اور گجر اتحاد فورم کی مشترکہ کاوش سے میت کو فوری طور پر بی ایچ یو اسپتال جابہ منتقل کیا گیا، جہاں غسل و کفن کا بندوبست انتہائی وقار کے ساتھ مکمل کیا گیا۔ بعد ازاں نمازِ جنازہ ادا کی گئی اور ریسکیو 1122 کی معاونت سے میت کو ان کے آبائی گاؤں روانہ کر دیا گیا۔

اس افسوسناک سانحے میں گجر اتحاد فورم نے جس ہمدردی، خدمت اور ذمہ داری کا ثبوت دیا، وہ بلاشبہ جابہ کی تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔ یہ صرف ایک امدادی کارروائی نہیں تھی بلکہ انسانیت سے محبت، اجتماعی شعور اور بھائی چارے کی روشن مثال تھی۔

اللہ تعالیٰ مرحوم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل دے۔

06/07/2025

رات کو موسلا دار بارش کی وجہ سے برساتی نالہ انے سے چار افراد پانی میں بہہ گئےتین کو زندہ بچا لیا گیا ایک تا حال پتہ ہے جس کی تلاش جاری ہے گجر اتحاد فورم جابہ کی ریسکیو ٹیمیں بھی ساتھ میں معاونت کر رہی ہیں
رابطہ نمبر 03135001542

01/07/2025

گجر اتحاد فورم جابہ کی گرینڈ میٹنگ کی کامیابی پر پوری قوم مبارک باد کی مستحق ہے
#گجر

Address

Sheep Farm Jaba Tehsil And District Mansehra
Mansehra

Opening Hours

Monday 06:00 - 12:00
Tuesday 06:00 - 12:00
Wednesday 06:00 - 12:00
Thursday 06:00 - 12:00
Friday 06:00 - 12:00
Saturday 06:00 - 12:00
Sunday 06:00 - 17:00

Telephone

+923135001542

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when گجر اتحاد فورم جابہ posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to گجر اتحاد فورم جابہ:

Share