Mansehra News up

Mansehra News up Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Mansehra News up, Media/News Company, Mansehra, Mansehra.

10/10/2025

اپنا گھر بنائیں، خوشحالی کے ساتھ!
"میرا گھر – میرا آشیانہ" اسکیم کے تحت کم شرحِ منافع پر اپنے خوابوں کا گھر خریدیں یا تعمیر کریں۔

📍قریبی خوشحالی بینک برانچ پر جائیں
☎️ 0308-8139727

ریشم جھانگیر ایس پی انویسٹیگیشن نوشہرہ تعینات
09/10/2025

ریشم جھانگیر ایس پی انویسٹیگیشن نوشہرہ تعینات

مدرسہ جامعہ اشاعت الاسلام مانسہرہ کے درجہ رابعہ کے طالب علم حافظ عطاء الحق کو آج رات مسجد سے گھر جاتے ہوئے راستے میں نام...
02/10/2025

مدرسہ جامعہ اشاعت الاسلام مانسہرہ کے درجہ رابعہ کے طالب علم حافظ عطاء الحق کو آج رات مسجد سے گھر جاتے ہوئے راستے میں نامعلوم افراد نے عطر شیشہ میں بے دردی سے شہید کر دیا۔

22/09/2025

اطلاع عام مدد کریں نوسرباز و چور کو پکڑیں. . زیر نظر تصویر ویڈیو میں دیکھی جانے والی عورت نے الشفاء میڈیکل سنٹر بجنہ روڈ شنکیاری میں 20 ستمبر کو ہسپتال میں داخل ایک مریضہ کے بیگ سے ایک لاکھ چورہتر ہزار روپے (174000) چوری کیے ہیں برائے مہربانی اگر کوئی بھی اس عورت کو پہچنتا یا جانتا ہو تو فوری درجہ زیل نمبر پر اطلاع کریں شکریہ 03479579497

مانسہرہ پٹواری حلقہ سٹی 2 جاوید اعوان صاحب کو ترقی پا کر گرداور سرکل مانسہرہ 3 و لبرکوٹ 1 تعئنات کر دیا گیا اس موقع پر س...
19/09/2025

مانسہرہ پٹواری حلقہ سٹی 2 جاوید اعوان صاحب کو ترقی پا کر گرداور سرکل مانسہرہ 3 و لبرکوٹ 1 تعئنات کر دیا گیا اس موقع پر ساجد حسین جہانگیری پٹواری حلقہ سٹی 2 شاہد حسین حلقہ پکھوال، جاوید اقبال ضلعی صدر ،عظیم خان ضلعی جنرل سیکرٹری رضا خان پٹواری حلقہ 4 نے جاوید اعوان کو مبارک باد اور تعینات کو احسن قرار دیا اس موقع پر نو تعینات ہونے والے ساجد حسین جہانگیری پٹواری حلقہ سٹی ٹو نے اپنا جارج لے لیا. س

19/09/2025

مانسہرہ کے علاقہ ڈاڈر کے رہائشی آصف رووف جو پنجاب میں کسی بڑے اعہدے پر فائز ہے نے علاقہ میں خوف وہراس پیدا کر دیا آئے روز کسی نہ کسی کی زمین پر قبضہ کرنا اور عوام کو ہراساں کرنا معمول بن گیا ہے

مانسہرہ(سپیشل کرائم رپورٹر) نواب خان کوہستانی قاتلانہ حملہ کیس. نامزد ملزمان حمزہ تنولی، وقاص تنولی جسمانی ریمانڈ کے بعد...
17/09/2025

مانسہرہ(سپیشل کرائم رپورٹر) نواب خان کوہستانی قاتلانہ حملہ کیس. نامزد ملزمان حمزہ تنولی، وقاص تنولی جسمانی ریمانڈ کے بعد مقامی عدالت میں پیش. قاتلانہ حملہ میں استعمال ہونے والا پستول برآمد. جائے وقوعہ کا ملاحظہ. ملزمان جسمانی ریمانڈ کے بعد جوڈیشل ریمانڈ پر مانسہرہ جیل منتقل. تفصیلات کے مطابق 26 جولائی کو تھانہ سٹی حدود فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال کے قریب نزد حسین سی این جی 2 شاہراہ ریشم روڈ پر فائرنگ سے زخمی ہونے والے نواب خان ولد عبدالودود سکنہ ہڑیالہ روڈ غازی کوٹ کی جانب سے درج ایف آئی آر میں نامزد ملزمان حمزہ ولد سائیں محمد سکنہ پھلکیری، وقاص ولد مختیار سکنہ چنئی، سہیل ولد سرور سکنہ کرکالہ نے بی بی اے کروا لی تھی. جس میں سہیل تنولی پہلے ہی گرفتار ہو گیا تھا. باقی دونوں ملزمان حمزہ تنولی اور وقاص تنولی بی بی اے کینسل ہونے پر احاطہ عدالت سے گرفتار ہو گئے. جنہیں ایک روزہ جسمانی ریمانڈ پر تھانہ سٹی پولیس کے حوالے کیا گیا. دوران تفتیش ملزمان کو جائے وقوعہ کا ملاحظہ بھی کرایا گیا. اور قاتلانہ حملہ میں استعمال ہونے والا پستول بھی پولیس نے ملزمان سے برآمد کر لیا. جس کے بعد مقامی عدالت کے حکم پر نامزد ملزمان حمزہ تنولی اور وقاص تنولی کو 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر ڈسٹرکٹ جیل مانسہرہ منتقل کردیا گیا. اس موقع پر مضروب نواب خان کوہستانی نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ قاتلانہ حملہ میں ملوث نامزد ملزمان کی جانب سے میرے احباب کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی جا رہی ہیں جس کے حوالے سے بھی قانونی کارروائی کا عمل شروع ہے.

17/09/2025

مانسہرہ ہول سیل آرٹیفیشل جیولری کے بیوپاری کی رقم ادائیگی کے بجائے گڑھی بازار تاجر اور اس کے سہولت کاروں نے بیوپاری کے لئے گڑھی بازار نو گو ایریا بنا دیا. جسمانی تشدد و مزید رقم چھیننے کے بعد سنگین نتائج کی دھمکیاں. ڈی پی او مانسہرہ بدمعاشوں کو نتھ ڈال کر میری جمع پونجی واپس دلاکر انصاف و قانونی تحفظ فراہم کریں. متاثرہ تاجر کی فریاد. تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مانسہرہ مراد پلازہ بیدڑہ روڈ پر آرٹیفیشل جیولری و کاسمیٹکس ہول سیل کاروبار کرنے والے شخص عبدالعلیم ولد محمد شریف سکنہ سرگودھا نے پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے موقف اختیار کیا کہ میں آرٹیفیشل جیولری و کاسمیٹکس ہول سیل ریٹ پر فروخت کرنے کا کاروبار کرتا ہوں. میں نے گڑھی بازار میں متعدد تاجران کو مال دیا ہوا ہے. اسی طرح گڑھی کے تاجر چوہدری سجاوت نامی شخص کو بھی عرصہ درقز سے مال دے رہا ہوں. جس کی جانب رقم مبلغ 7 لاکھ ستتر ہزار روپے بقایا تھے. جن کی وصولی کے لئے گیا تو مجھے میرے ساتھی تاجر سمیت حبس بے جا میں رکھنے کے ساتھ ہمراہ تاجر راہنماء گڑھی سردار ابرار سعید،فیاض چنگیز و دیگر ہمراہ 5/6 اشخاص نا معلوم ہم دونوں پر تشدد شروع کردیا. اس دوران میری جیب سے 65 ہزار روپے نقد سردار ابرار سعید نے نکال لئے. اور دھمکی دی کہ تم پر کاروبار کے لئے گڑھی کر راستے بند ہیں. اگر دوبارہ یہاں نظر آئے تو سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا. جس پر میں نے مذکورہ نامزد افرقد کے خلاف درخواست دی تو مجھے گڑھی و بالاکوٹ پولیس افسران کے سامنے بھی سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں. ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا نے کہا تھا کہ مجھے بتائیں جو بدمعاش بنتے ہیں. متاثرہ تاجر عبدالعلیم نے کہا کہ اگر مجھے یا میری فیملی کو کوئی جانی مالی نقصان ہوا تو اس کی تمام تر ذمہ داری نامزد افراد پر عائد ہو گی. متاثرہ تاجر عبدالعلیم نے فریاد کرتے ہوئے آئی جی کے پی پولیس و ڈی آئی جی ہزارہ پولیس و ڈی پی او مانسہرہ شفیع اللہ گنڈا پور سے مطالبہ کیا کہ مجھے میری کاروباری بقایا رقم 3 لاکھ 77 ہزار اور رقم وصولی کے لئے جانے کے موقع پر لوٹے گئے 65 ہزار روپے بھی واپسی دلائے جائیں. اور نامزد ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے.

نواب خان کوہستانی قاتلانہ حملہ کیس. نامزد ملزمان حمزہ تنولی، وقاص تنولی بی بی اے کینسل ہونے پر احاطہ عدالت اے گرفتار. آج...
15/09/2025

نواب خان کوہستانی قاتلانہ حملہ کیس. نامزد ملزمان حمزہ تنولی، وقاص تنولی بی بی اے کینسل ہونے پر احاطہ عدالت اے گرفتار. آج جسمانی ریمانڈ کے لئے پیش کیا جائے گا. قاتلانہ حملہ کے حوالے سے اہم انکشافات متوقع. تفصیلات کے مطابق 26 جولائی کو تھانہ سٹی حدود فوجی فاؤنڈیشن ہسپتال کے قریب نزد حسین سی این جی 2 شاہراہ ریشم روڈ پر فائرنگ سے زخمی ہونے والے نواب خان ولد عبدالودود سکنہ ہڑیالہ روڈ غازی کوٹ کی جانب سے درج ایف آئی آر میں نامزد ملزمان حمزہ ولد سائیں محمد سکنہ پھلکیری، وقاص ولد مختیار سکنہ چنئی، سہیل ولد سرور سکنہ کرکالہ نے بی بی اے کروا لی تھی. جس میں سہیل تنولی پہلے ہی گرفتار ہو گیا تھا. باقی دونوں ملزمان حمزہ تنولی اور وقاص تنولی گزشتہ روز بی بی اے کینسل ہونے پر احاطہ عدالت سے گرفتار ہو گئے. جنہیں آج تھانہ سٹی پولیس کی جانب سے مقامی عدالت میں جسمانی ریمانڈ کے لئے پیش کیا جائے گا. اس موقع پر مضروب نواب خان کوہستانی نے بیان دیتے ہوئے کہا کہ قاتلانہ میں ملوث نامزد ملزمان کی جانب سے میرے احباب کو سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دی جاتی رہی ہیں جس کے حوالے سے بھی قانونی کارروائی کا عمل شروع ہے. نواب خان کوہستانی قاتلانہ حملہ کیس کے حوالے سے جلد مزید انکشافات متوقع ہیں.

13/09/2025

سید احمد شاہ، تھانہ ناران اور پی ٹی آئی کے رہنما اعظم خان سواتی نے میری سات کنال جگہ پر قبضہ کرکے پلاٹنگ کر دی تاکہ کڑورں روپے کی قیمتی جگہ فروخت کی جائے جبکہ محکمہ پولیس نے جعلی انتقال کرکے احمد شاہ سے ملکر میری جگہ پر قبضہ کیا۔ میں سولجر ہوں اپنی وراثیی جگہ کے لیے خون کے آخری قطرے تک لڑو گا۔محمد جانزیب کی پریس کلب مانسہرہ میں پریس کانفرنس

مانسہرہ گھریلو ناچاقی کا شاخسانہ  مانسہرہ کے 19سالہ تاجر نے سر میں گولی مار کر چراغ زندگی گل کر دیا ۔۔۔مانسہرہ گھریلو نا...
13/09/2025

مانسہرہ گھریلو ناچاقی کا شاخسانہ مانسہرہ کے 19سالہ تاجر نے سر میں گولی مار کر چراغ زندگی گل کر دیا ۔۔

۔مانسہرہ گھریلو ناچاقی کا شاخسانہ ا
محلہ ڈب نمبر 2عقب شیل پمپ محمد حسین سپر سٹور کے مالک عامر ولد سعید نامی نوجوان نے سر میں گولی مار کر چراغ زندگی گل کر دیا

اہم اعلان برائے افغان مہاجرین                                                                                           ...
11/09/2025

اہم اعلان برائے افغان مہاجرین . . مانسہرہ انتظامیہ کا اعلی سطحی اجلاس میں افغان مہاجرین کو فوری طور پر نکالنے کی منظوری ڈی سی مانسہرہ میاں بہزاد عادل کی زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بغیر کسی تاخیر کے ضلع بھر سے افغان مہاجرین کو نکالا جائے .اجلاس میں ڈی پی او مانسہرہ شفیع الله خان گنڈاپور
اے ڈی سی ریلیف اسد لودھی سمیت اعلی افسران نے شرکت کی

Address

Mansehra
Mansehra

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Mansehra News up posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Mansehra News up:

Share