Bashir News Oghi

Bashir News Oghi Bashir News Oghi

27/08/2025

اب افغانیوں کو کسی نے کرایہ پر گھر، دوکان یا نوکری دی وہ بھی پکڑا جائے گا۔

27/08/2025
صوبائی حکومت کی جانب سے اوگی کی عوام کے لیے ایک بری خبر سامنے آئی ہے۔ کیٹیگری "ڈی" ہسپتال اوگی (چارغ) کو پرائیویٹ کرنے ک...
27/08/2025

صوبائی حکومت کی جانب سے اوگی کی عوام کے لیے ایک بری خبر سامنے آئی ہے۔ کیٹیگری "ڈی" ہسپتال اوگی (چارغ) کو پرائیویٹ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس پر عوام نے شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ہم یہ امید لگائے بیٹھے تھے کہ پی ٹی آئی کی صوبائی حکومت اپنے کیے گئے وعدے پورے کرے گی، صحت اور تعلیم کے شعبوں کو بہتر بنائے گی، سہولیات میں اضافہ کرے گی اور عوام کو ریلیف فراہم کرے گی، مگر اس کے برعکس عوامی فلاح کے اداروں کو پرائیویٹ کر کے مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا گیا ہے۔

عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت فوری طور پر اس فیصلے پر نظرثانی کرے اور وہی اقدامات کرے جن کا وعدہ عوام سے انتخابات میں کیا گیا تھا۔

افسوس ناک خبر نواں شہر ۔۔۔ بملیال میں افسر خان (پولا) اور   فیصل خان کی والدہ کی میت لانیوالی ایمبولنس بملیال روڈ سے کھا...
26/08/2025

افسوس ناک خبر

نواں شہر ۔۔۔ بملیال میں افسر خان (پولا) اور فیصل خان کی والدہ کی میت لانیوالی ایمبولنس بملیال روڈ سے کھائی میں جا گری ۔ ڈرائیور سمیت میت کے ساتھ ایمبولنس میں بیٹھے ایک ہی خاندان کے پانچ افراد زخمی ۔ میت سمیت زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔

اوگی کے معروف شخصیت معزز جان محمد صاحب اور معزز قاری معروف صاحب شمال اخبار کا معائنہ کر رہے ہیں
26/08/2025

اوگی کے معروف شخصیت معزز جان محمد صاحب اور معزز قاری معروف صاحب شمال اخبار کا معائنہ کر رہے ہیں

انجینئر محمد علی مرزا کو جیل منتقل کردیا گیا ہے:
26/08/2025

انجینئر محمد علی مرزا کو جیل منتقل کردیا گیا ہے:

26/08/2025

پہلے لوگ بے علم تھے لیکن با ادب تھے
اج لوگ با علم ھیں لیکن بے ادب ھیں

تیس روپے پر تنازعہ دو بھائی قتل  پھل فروش تو گرفتار ہو گیا مگر  بلہ مار کر دوسرے بھائی کو موت کے گھاٹ اتارنے والا خبیث ا...
26/08/2025

تیس روپے پر تنازعہ دو بھائی قتل پھل فروش تو گرفتار ہو گیا مگر بلہ مار کر دوسرے بھائی کو موت کے گھاٹ اتارنے والا خبیث ابھی تک نہیں پکڑا گیا ۔۔

اوگی کے معروف شخصیت استاد محترم معزز جان محمد صاحب شمال اخبار کا معائنہ کر رہے ہیں
26/08/2025

اوگی کے معروف شخصیت استاد محترم معزز جان محمد صاحب شمال اخبار کا معائنہ کر رہے ہیں

زریاب ،یوسف تنولی یوتھ کونسلروی سی گلی بدرال یو سی شیرگڑھ تحصیل اوگی ڈسٹرک مانسہرہ، اپنی مثبت شخصیت اور اعلیٰ اوصاف کی و...
21/08/2025

زریاب ،یوسف تنولی یوتھ کونسلروی سی گلی بدرال یو سی شیرگڑھ تحصیل اوگی ڈسٹرک مانسہرہ، اپنی مثبت شخصیت اور اعلیٰ اوصاف کی وجہ سے نہ صرف اپنے حلقے بلکہ پورے تناول کی عوام کے دلوں میں ایک منفرد مقام رکھتے ہیں۔ وہ ایک انتہائی ملنسار اور خوش اخلاق شخصیت کے مالک ہیں، جو ہر شخص سے ہمدردی اور خلوص کے ساتھ پیش آتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ عوام ان کو اپنا سچا ساتھی اور خیر خواہ سمجھتے ہیں۔

زریاب یوسف تنولی کی سیاست کا بنیادی محور ہمیشہ عوام کی خدمت رہا ہے۔ وہ صرف ایوانوں تک محدود نہیں رہتے بلکہ ہر وقت عوام کے درمیان موجود رہتے ہیں۔ چاہے کسی کی خوشی کا موقع ہو یا غم کی گھڑی، وہ وہاں موجود ہو کر اپنی ہمدردی اور موجودگی کا ثبوت دیتے ہیں۔ یہی ان کا وہ وصف ہے جو انہیں ایک عوامی اور دکھ سکھ میں شریک ہونے والے رہنما کے طور پر نمایاں کرتا ہے۔

وہ ہمیشہ سے تناول بلہوس گلی بدرال کے شہریوں کے مسائل کو اپنی ذمہ داری سمجھتے ہیں اور ان کے حل کے لیے دن رات کوشاں رہتے ہیں۔ بنیادی سہولتوں کی فراہمی، تعلیم، صحت اور روزگار کے مواقع پیدا کرنے میں ان کی کوششیں لائقِ تحسین ہیں۔

زریاب یوسف تنولی کی شخصیت کا سب سے نمایاں پہلو ان کا عوامی رابطہ ہے۔ وہ عام شہریوں کے ساتھ ایسے گھل مل جاتے ہیں جیسے وہ انہی میں سے ایک ہوں۔ یہی خلوص اور انکساری ان کے اور عوام کے درمیان مضبوط رشتہ قائم کرتی ہے۔

مختصراً، زریاب یوسف تنولی ایک ایسے نمائندے ہیں جو عوام کی توقعات پر پورا اترتے ہیں۔ وہ حقیقی معنوں میں عوام کے دکھ سکھ کے ساتھی اور تناول گلی بدرال کے محسن ہیں۔

21/08/2025

لاوارث اوگی
بجلی جاتے وقت اک منٹ اوپر نیچے نہیں ہوتا لیکن واپس کب ہوگی اِسکا پتہ نہیں لائٹ بند کر کے بھول جاتے ہیں

Address

Mansehra

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Bashir News Oghi posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share