Voice of Mansehra

Voice of Mansehra News Media Agency

پی ٹی آئی کرنول کو شدید دھچکا متحرک ورکر اور پارٹی کے لیے لازوال قربانیاں دینے والی عہد ساز شخصیت جناب مظہر علی خان نے پ...
12/08/2025

پی ٹی آئی کرنول کو شدید دھچکا متحرک ورکر اور پارٹی کے لیے لازوال قربانیاں دینے والی عہد ساز شخصیت جناب مظہر علی خان نے پی ٹی آئی سے راہیں جدا کر لیں۔۔

ایکو سپ منرل واٹر پلانٹ کا افتتاح بسیاں کے مقام پر ھو چکا ھے
12/08/2025

ایکو سپ منرل واٹر پلانٹ کا افتتاح بسیاں کے مقام پر ھو چکا ھے

17اگستکو چیف آف کاغان  ہاوس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین کا تاریخی استقبال ہوگا ۔سید اسدروف شاہ نائب صدر پاکستان پی...
12/08/2025

17اگست
کو چیف آف کاغان ہاوس میں پاکستان پیپلز پارٹی کے قائدین کا تاریخی استقبال ہوگا ۔
سید اسدروف شاہ نائب صدر پاکستان پیپلز پارٹی ہزارہ ڈویژن۔

*ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ مانسہرہ کی جانب سے لوکل ڈائیورز کا سوئمنگ ٹیسٹ*ممکنہ مون سون ایمرجنسی کے لیے عارضی واٹر ر...
12/08/2025

*ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ مانسہرہ کی جانب سے لوکل ڈائیورز کا سوئمنگ ٹیسٹ*

ممکنہ مون سون ایمرجنسی کے لیے عارضی واٹر ریسکیو پوائنٹس پر تعیناتی کی تیاری مکمل

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین خان گنڈاپور اور چیف سیکریٹری خیبرپختونخوا شہاب علی شاہ کی خصوصی ہدایات پر ممکنہ مون سون اور کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسکیو 1122 خیبرپختونخوا اور ضلعی انتظامیہ مانسہرہ کی مشترکہ کاوشوں سے ضلع مانسہرہ میں غوطہ خوروں کا سوئمنگ ٹیسٹ لیا گیا۔

اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر نارتھ ارشد اقبال، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریلیف اینڈ ہیومن رائٹس مانسہرہ اسد لودھی اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ابرار علی موجود تھے۔

مقامی سطح پر خدمات کی فراہمی کے لیے ٹوٹل 9 مقامی ڈائیورز کو ٹیسٹ کے بعد منتخب کیا گیا۔ تمام عمل میرٹ اور مہارت کی بنیاد پر مکمل کیا گیا۔

منتخب کردہ ڈائیورز کو عارضی بنیادوں پر مختلف واٹر ریسکیو پوائنٹس پر تعینات کیا جائے گا تاکہ کسی بھی ممکنہ ہنگامی صورتحال کے دوران عوام کو بروقت اور مؤثر امدادی خدمات فراہم کی جا سکیں۔

اس اقدام کا مقصد مقامی وسائل کو بروئے کار لا کر قدرتی آفات کے دوران ضلعی سطح پر فوری اور مربوط ریسپانس کو یقینی بنانا ہے۔

11/08/2025

بلدیاتی بل منظور وارڈ سسٹم ختم، ہر یونین کونسل سے 9 ممبر منتخب ہونگے
چئیرمین براہ راست منتخب ہو گا
بل منظور

09/08/2025

بالاکوٹ پل سے ایک نوجوان لڑکی نے دریاے کنہار میں چھلانگ لگا دی

مانسہرہ: ریسکیو کنٹرول روم مانسہرہ کو اطلاع موصول ہوتے ہی بالاکوٹ میں قائم کرده ریسکیو سے غوطہ خور ٹیم نے فوری جائے حادثہ سے لڑکی کی لاش کو ریکور کرتے ہوئے تحصیل ہیڈ كواٹر ہسپتال بالاکوٹ منتقل کر دیا گیا۔

09/08/2025

خراج تحسین
ہم ھزارہ ڈویژن کے مایہ ناز اور ایوارڈ یافتہ صحافی سید زاہد حسین شاہ ترمزی کو گڑھی حبیب اللہ مردار بھینس کی نیوز سب سے پہلے بریک کرنے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ موصوف ہر مظلوم کی آواز بنیں گے

09/08/2025

مردہ بھینس اور مردار مرغیاں فروخت کرنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں ۔قاضی شاہزمان شاکر مرکزی قاضی گڑھی حبیب اللہ کا حتمی اعلان۔ سلاٹر ہاوس کی تعمیر تک غیر قانونی طور پر کوئی جانور ذبح نہ کیا جائے۔۔

چلاس: مین بازار میں ایس کام آفس کے اندر بجلی مرمتی کام کے دوران محکمہ برقیات کے لائن مین کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گی...
09/08/2025

چلاس: مین بازار میں ایس کام آفس کے اندر بجلی مرمتی کام کے دوران محکمہ برقیات کے لائن مین کرنٹ لگنے سے جان کی بازی ہار گیا۔محکمہ برقیات کا ملازم مقصود ولد محبت خان کا تعلق متصل گاؤں نیاٹ سے ہے

پولیس ذرائع کے مطابق چلاس مین بازار میں واقع ایس کام کے دفتر میں محکمہ برقیات کے لائن مین کو ایچ ٹی (ہائی ٹینشن) لائن پر کام کے دوران اچانک کرنٹ لگ تھا۔ واقعہ نہایت خوفناک تھا اور عینی شاہدین کے مطابق لائن مین کو بجلی کرنٹ کے شدید جھٹکے لگے،اسی دوران زخمی ہوا،زخمی حالت میں امدادی طبی امداد کے لئے فوری ہسپتال منتقل کردیا گیا ،مگر وہ پہنچاتے ہی دم توڑ گیا۔

ذرائع کے مطابق ہر سال کئی قیمتی جانیں جدید حفاظتی آلات نہ ہونے کی وجہ سے ضائع ہو رہی ہیں، مگر گلگت بلتستان میں برقیات کے عملے کے پاس مناسب سیفٹی کٹ دستیاب نہیں ہے۔

اس افسوسناک واقعے کے بعد عوامی حلقوں کی جانب سے چیف سیکرٹری اور وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان سے پرزور گزارش ہے کہ برقیات، فائر فائٹرز اور ریسکیو 1122 سمیت تمام ہنگامی اداروں کو جدید حفاظتی آلات فراہم کیے جائیں تاکہ مزید جانیں ضائع نہ ہوسکیں گے۔

ایڈیشنل ایس ایچ اوتھانہ گڑہی اجمل خان نے مردہ بھینس کو دوکان پر لانے والے قصاب اور سزوکی ڈرائیور سمیت تین افراد کے خلاف ...
09/08/2025

ایڈیشنل ایس ایچ اوتھانہ گڑہی اجمل خان نے مردہ بھینس کو دوکان پر لانے والے قصاب اور سزوکی ڈرائیور سمیت تین افراد کے خلاف زیر دفعہ 511-419--420 1962سلاٹر ایکٹ کا پرچہ درج کردیا ملزم اجمل قصاب کے مطابق بسیاں سے بھینس خریدی گی اس وقت ژندہ تھی تلہٹہ پل کے مقام بھینس مردار ہوگی جبکہ پولیس رپورٹ کے مطابق بوہی روڈ دوران گشت مخبر خاص نے اطلاع دی کہ مردہ بھینس کو سزوکی گاڑی میں لایا گیا جس کا چمڑہ اتار کر دن کو گوشت فروخت کیا جاہے گا اجمل خان ایڈیشنل ایس ایچ او بمع پولیس نفری فورا موقعہ پر پہنچ گے دوکان کا شٹل اٹھایا ہوا تھا بھینس کو اتارنے کی کوشش کر رہے تھے ملزمان کو گرفتار کرلیا مردہ بھینس اس وقت تھانہ گڑہی میں سزوکی پر لوڈ ھے

09/08/2025

مظفرآباد
خان عبدالماجد خان وزیر خزانہ آزاد کشمیر حکومت کا اسمبلی میں زبردست خطاب

چوہدری فرنیچر ہاوس کشمیر روڈ گڑھی حبیب اللہ۔۔   ۔۔۔۔۔۔
09/08/2025

چوہدری فرنیچر ہاوس کشمیر روڈ گڑھی حبیب اللہ۔۔ ۔۔۔۔۔۔

Address

Mansehra
Mansehra

Telephone

+923125556356

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Voice of Mansehra posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Voice of Mansehra:

Share