26/05/2026
✨گھر داری – گھر کی شان🏡
گھر داری صرف کھانا پکانا، صفائی کرنا یا کپڑے دھونا نہیں ہے۔ یہ ایک ایسا ہنر ہے جو گھر کو جنت بنا دیتا ہے۔ جس گھر میں گھر داری سنبھالنے والی عورت ہوشیار، محنتی اور سمجھدار ہو، وہ گھر ہمیشہ پرسکون اور خوشحال رہتا ہے۔
گھر داری کی اہمیت
گھر داری گھر کا ستون ہے۔ جس طرح ایک درخت کو مضبوط جڑیں چاہیے ہوتی ہیں، اسی طرح ایک گھر کو سنبھالنے کے لیے گھر داری ضروری ہے۔ یہی وہ کام ہے جو بچوں کی تربیت، شوہر کی دلداری اور گھر کے ماحول کو خوشگوار بناتا ہے۔
ایک اچھی گھر داری کی خصوصیات
- وقت کی پابندی
: صبح جلدی اٹھنا، کام وقت پر کرنا۔
- بچت اور سمجھداری:
پیسے کو فضول خرچ نہ کرنا، گھر کا بجٹ سنبھالنا۔
- صفائی ستھرائی"
گھر صاف ستھرا رکھنا، کیونکہ صفائی نصف ایمان ہے۔
-محبت اور اخلاق: ہر فرد سے نرمی اور محبت سے پیش آنا۔
- صبر و برداشت: چھوٹی چھوٹی باتوں پر غصہ نہ کرنا، گھر کا ماحول خراب نہ ہونے دینا۔
گھر داری ایک عبادت بھی ہے
اسلام میں عورت کا گھر سنبھالنا عبادت کے برابر ہے۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا کہ عورت اپنے گھر کی ذمہ دار ہے اور اس سے اس کی ذمہ داری کے بارے میں پوچھا جائے گا۔ اس لیے گھر داری کو حقیر نہ سمجھو، یہ سب سے بڑی خدمت ہے۔
گھر داری کوئی چھوٹا کام نہیں، بلکہ یہ ایک بڑی ذمہ داری ہے۔ ایک اچھی گھر داری سے ہی نسلیں سنورتی ہیں اور معاشرہ بہتر بنتا ہے۔ اگر ہر عورت یہ سمجھ لے کہ اس کا گھر اس کی دنیا ہے، تو کوئی بھی گھر اجڑا ہوا نظر نہ آئے
۔
۔
۔