اچھڑیاں نیوز نیٹ ورک

اچھڑیاں نیوز نیٹ ورک اچھڑیاں نیوز نیٹ ورک

06/09/2025
انتظامیہ نے یکم ستمبر سے افغان مہاجرین کے انخلا سے متعلق دس نکاتی ایجنڈا جاری کردیا
31/08/2025

انتظامیہ نے یکم ستمبر سے افغان مہاجرین کے انخلا سے متعلق دس نکاتی ایجنڈا جاری کردیا

بٹل ہلکوٹ سے
15/08/2025

بٹل ہلکوٹ سے

05/08/2025

زنا کرنے والو اور اسے عام سی بات سمجھنے والو دیکھو اسلام میں قرآن میں یہ ہے اس کی سزا اللہ کے نزدیک اتنا بڑا جرم ہے یہ
افغانستان کسی علاقے میں زنا ثابت
ہونے پر مقامی جرگے نے سنگسار کرنے کا حکم دیا اور بھرے مجمے میں سنگسار کرنے کے حکم پر عمل کیا گیا۔۔۔

03/08/2025

I got over 27,000 reactions on my posts last week! Thanks everyone for your support! 🎉

*🔴پاکستان نے بھارت کے جدید ترین لڑاکا طیاروں کو کیسے مار گرایا؟ برطانوی ایجنسی کی رپورٹ جاری*برطانوی خبر رساں ایجنسی نے ...
02/08/2025

*🔴پاکستان نے بھارت کے جدید ترین لڑاکا طیاروں کو کیسے مار گرایا؟ برطانوی ایجنسی کی رپورٹ جاری*

برطانوی خبر رساں ایجنسی نے پاکستان کی فضائی مہارت اور بھارت کے جدید ترین لڑاکا طیاروں کو گرانے پر اپنی تفصیلی رپورٹ جاری کر دی۔

خبر رساں ایجنسی ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق 7 مئی 2025 کی نصف شب کے بعد پاکستان ایئر فورس کے آپریشنز روم کی اسکرین پر اچانک سرخ روشنی میں بھارت کے اندر درجنوں دشمن طیاروں کی پوزیشنز ظاہر ہوئیں، پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو، جو کئی دنوں سے ممکنہ بھارتی حملے کے پیش نظر اسی کمرے کے ساتھ والے حصے میں فرش پر سو رہے تھے، فوری طور پر جاگ گئے۔

ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو نے فوراً چین سے حاصل کیے گئے قیمتی جے 10 سی لڑاکا طیارے فضا میں بھیجنے کا حکم دیا۔

خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پاک فضائیہ کے ایک اعلیٰ افسر جو اس وقت آپریشنز روم میں موجود تھے، نے رائٹرز کو بتایا کہ ایئر چیف نے اپنے عملے کو خاص طور پر بھارتی رافیل طیاروں کو نشانہ بنانے کا حکم دیا، یہ وہ فرانسیسی ساختہ طیارہ تھا، جو بھارتی فضائی بیڑے میں مرکزی اہمیت رکھتے ہیں، افسر نے برطانوی ایجنسی کو بتایا کہ ایئر چیف کو رافیلز ہی چاہیے تھے۔

اندھیرے میں ایک گھنٹے تک جاری رہنے والی اس لڑائی میں تقریباً 110 طیارے شامل تھے، جسے ماہرین نے حالیہ دہائیوں کی سب سے بڑی فضائی جنگ قرار دیا تھا۔

رائٹرز نے مئی میں امریکی حکام کے حوالے سے رپورٹ کیا تھا کہ جے 10 سی نے کم از کم ایک رافیل طیارہ مار گرایا تھا، جس سے عالمی دفاعی حلقوں میں حیرت کی لہر دوڑ گئی تھی اور مغربی ہتھیاروں کیخلاف چین کے ان ہتھیاروں پر سوالات اٹھنے لگے۔

رافیل بنانے والی کمپنی ڈاسو کے شیئرز بھی طیارے گرنے کی رپورٹ کے بعد نیچے آئے، انڈونیشیا جو رافیل طیاروں کا آرڈر دے چکا تھا، اب چینی جے 10 سی خریدنے پر غور کر رہا ہے، یہ اہم پیش رفت چین کی ان طیاروں کو عالمی مارکیٹ میں بیچنے کی کوششوں کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔

رائٹرز کی بھارتی اور پاکستانی حکام سے گفتگو کے مطابق طیارے گرنے کی اصل وجہ رافیل کی کارکردگی نہیں بلکہ بھارتی انٹیلی جنس کی ناکامی تھی، بھارتی پائلٹس کو یقین دلایا گیا تھا کہ چین میں تیار کردہ پی ایل 15 میزائل کی رینج صرف 150 کلومیٹر ہے، جب کہ پاکستان کے جے 10 سی طیارے اس سے زیادہ فاصلے سے حملہ کر سکتے ہیں۔

پاکستان ایئر فورس کے ایک افسر نے رائٹرز کو بتایا کہ ’ہم نے انہیں گھات لگا کر مارا ہے‘۔

ایجنسی کے مطابق پاکستان نے بھارتی سسٹمز کو دھوکا دینے کے لیے الیکٹرانک وارفیئر کا استعمال کیا، جس پر بھارتی حکام نے شک کا اظہار کیا۔

لندن رائل یونائیٹڈ سروس انسٹیٹیوٹ (آریو ایس آئی) تھنک ٹینک کے ماہر جنگی فضائی امور جسٹن برونک نے رائٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ بھارتی پائلٹس کو اندازہ ہی نہیں تھا کہ ان پر فائر کیا جائے گا اور پی ایل 15 واقعی طویل فاصلے تک مار کرنے والا میزائل ہے۔

پاکستانی حکام کے مطابق پی ایل 15 میزائل 200 کلومیٹر دور سے داغا گیا، جب کہ بھارتی حکام کا دعویٰ ہے کہ اس سے بھی زیادہ فاصلے سے فائر ہوا، جو اب تک کی سب سے طویل ایئر ٹو ایئر میزائل ہٹ میں سے ایک ہے۔

بھارتی وزارت دفاع و خارجہ نے انٹیلی جنس ناکامی پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، نئی دہلی نے آج تک ان رافیل طیاروں کے گرنے کو تسلیم نہیں کیا، لیکن جون میں فرانسیسی ایئر چیف نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ انہوں نے رافیل سمیت بھارت کے3 طیاروں کو نقصان پہنچنے کے شواہد دیکھے ہیں۔

صورتحال پر گرفت
رائٹرز نے اس حوالے سے پاکستانی اور بھارتی حکام سے بات کی، ایجنسی کے مطابق اسلام آباد کو نہ صرف پی ایل 15 کی رینج پر برتری حاصل تھی، بلکہ انہوں نے زمین، فضا اور خلا کے ڈیٹا کو آپس میں مربوط کر کے ایک بہتر ’کلِ چین‘ تیار کی، جو جدید جنگ میں فیصلہ کن عنصر بن چکی ہے۔

ایجنسی کے مطابق 4 پاکستانی حکام نے بتایا کہ انہوں نے چینی ہتھیاروں کو پاکستانی کے بنائے گئے ’ڈیٹا لنک 17‘ کے ذریعے سرویلنس کے طیارے جوڑا گیا، جس سے جے 10 سی طیارے اپنے ریڈار بند رکھ کر دشمن کے ریڈار سے بچتے ہوئے طویل فاصلے سے ٹارگٹ حاصل کر سکتے تھے۔

بھارتی حکام نے تسلیم کیا کہ وہ بھی ایسا نیٹ ورک بنانے کی کوشش کر رہے ہیں، مگر ان کے لیے یہ عمل پیچیدہ ہے کیونکہ بھارت مختلف ممالک سے مختلف اقسام کے طیارے حاصل کرتا ہے۔

آر یو ایس آئی سے تعلق رکھنے والے برطانوی فضائیہ کے ریٹائرڈ ایئر مارشل گریگ بگویل نے کہا کہ یہ واقعہ چینی یا مغربی ہتھیاروں کی برتری کو ثابت نہیں کرتا، بلکہ یہ ظاہر کرتا ہے کہ درست معلومات اور بروقت فیصلے جنگ میں فیصلہ کن ہوتے ہیں۔

حملے کا ردِعمل اور بدلتی حکمتِ عملی
7 مئی کو بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا، اس کے بعد ایئر چیف ظہیر احمد بابر سدھو نے دفاع سے ہٹ کر جارحانہ حکمتِ عملی اختیار کرنے کا حکم دیا۔

پاکستانی حکام کے مطابق بھارت نے تقریباً 70 طیارے فضا میں بھیجے، یہ توقع سے زیادہ تھے، جس سے پی ایل 15 میزائلز کے لیے بھرپور اہداف میسر آئے۔

پاکستانی حکام نے دعویٰ کیا کہ رافیل کے پائلٹس کے ریڈار اور مواصلاتی نظام پر الیکٹرانک حملوں نے ان کی معلومات محدود کر دی، بھارتی افسران نے کہا کہ ایسا نہیں ہوا کہ رافیل طیاروں کے پائلٹس کو کچھ نظر نہ آیا ہو، لیکن انہوں نے تسلیم کیا کہ طیاروں کا نظام متاثر ہوا، جسے اب اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔

بعد ازاں، بھارت نے پاکستان کی فوجی تنصیبات کو نشانہ بنایا، 10 مئی کو بھارت نے پاکستان کے کم از کم 9 فضائی اڈوں اور ریڈار سائٹس کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا، اسی دن ایک سیزفائر پر اتفاق ہوا، جس میں امریکی حکام نے ثالثی کا کردار ادا کیا۔

افغان مہاجرین کا انخلا توجہ دلاؤ نوٹسمحکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے وفاقی وزارت داخلہ کی ہدایات پر صوبے میں موجود پی او آر...
02/08/2025

افغان مہاجرین کا انخلا توجہ دلاؤ نوٹس
محکمہ داخلہ خیبرپختونخوا نے وفاقی
وزارت داخلہ کی ہدایات پر صوبے میں موجود پی او آر (Proof of Registration) کارڈ ہولڈر افغان شہریوں کو فوری طور پر پاکستان چھوڑنے اور وطن واپس جانے کی ہدایت جاری کر دی ہے۔ اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ 30 جون 2025 کو پی او آر کارڈز کی مدت ختم ہو چکی ہے، جس کے بعد ان افغان شہریوں کا پاکستان میں قیام غیرقانونی تصور کیا جائے گا۔

اعلامیے کے مطابق، پاسپورٹ اور ویزا کے بغیر موجود افغان شہریوں کا قیام کسی بھی صورت قانونی حیثیت نہیں رکھتا، اور 30 جون کے بعد سے ایسے تمام افراد غیر قانونی تارکین وطن شمار ہوں گے۔ محکمہ داخلہ نے پی او آر کارڈ ہولڈرز کو ہدایت کی ہے کہ وہ فوری طور پر پشاور اور لنڈی کوتل کے ٹرانزٹ پوائنٹس پر پہنچیں تاکہ وطن واپسی کا عمل باقاعدگی سے مکمل کیا جا سکے۔

محکمہ داخلہ کے اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ وزارت داخلہ نے 31 جولائی 2025 کو پی او آر کارڈ ہولڈرز کی وطن واپسی کا حتمی فیصلہ کیا تھا، جس کے تحت اب ان کے پاکستان میں مزید قیام کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

سرکاری حکم نامے کے مطابق، ان ہدایات پر عملدرآمد کا آغاز فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں ایک سینئر سرکاری افسر مہر اللہ نے بتایا کہ ’ہمیں ہوم ڈیپارٹمنٹ (وزارت داخلہ) کی جانب سے ہدایت موصول ہوئی ہے کہ تمام افغان باشندوں کی واپسی کیلئے ایک نئی مہم کا آغاز کیا جائے، جو عزت اور نظم کے ساتھ مکمل ہو۔‘

چمن میں تعینات ایک سینئر حکومتی اہلکار حبیب بنگلزئی نے جمعے کے روز بتایا کہ ’چمن بارڈر پر تقریباً 4 سے 5 ہزار افغان شہری واپس جانے کے منتظر تھے۔‘ سرحد پار افغانستان کے صوبہ قندھار میں مہاجرین کی رجسٹریشن کے سربراہ عبد اللطیف حکیمی نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ افغان شہریوں کی واپسی میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

اسی دوران حکومت پاکستان نے تمام سرحدی تجارتی پوائنٹس پر اُن افغان مال بردار گاڑیوں کا داخلہ بھی بند کر دیا ہے جن کے ڈرائیوروں کے پاس درست ویزے موجود نہیں۔ وزارتِ تجارت کے مطابق، افغان ڈرائیوروں کو ویزا حاصل کرنے کیلئے ایک سال کی مہلت دی گئی تھی جو اب مکمل ہو چکی ہے۔

حکومتی اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ اب ویزے کی شرط پر سختی سے عمل درآمد کیا جائے گا تاکہ سرحدی نقل و حرکت کو بہتر بنایا جا سکے اور سیکیورٹی کو یقینی بنایا جا سکے۔

تاہم، وہ افغان ٹرک جو اس وقت عارضی اجازت ناموں کے تحت کام کر رہے ہیں، انہیں 31 اگست تک عبوری طور پر نقل و حمل کی اجازت دی گئی ہے۔

31/07/2025

انجمن تاجران اچھڑیاں بازار کےصدر صدام خان بازار میں روڈ سائیڈ نالیوں کی صفائی کا جاری کا چیک کررہے ہیں انہوں نے نمائندہ اچھڑیاں نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نالیوں کی صفائی کے بعد تمام دکانداروں کو میں اس بات کا پابند بناؤنگا کہ وہ دوبارہ نالیوں میں کچرا نہ پھینکیں اور نہ ہی قصائی وغیرہ خون کیونکہ اس سے نالیاں بند ہوجاتیں ہیں اور بدبو پھیل جاتی ہے دوکاندار خاص کر سبزی فروش اور قصائی اپنا کچرا بازار
سے .باہر پھینکیں
بازارکو صاف ستھرا رکھا جائیگا اور گندگی ہرگز برداشت نہیں کی جائیگی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیاجائیگا
انہوں نے ٹی ایم او بفہ مظہر اعوان اور عامر خان کا بھی شکریہ ادا کیا اور امید کی کہ وہ
مستقبل میں بھی اچھڑیاں
بازار کو نظر انداز نہیں کریں گے کیونکہ تاجر ہر بورڈ کا ٹی ایم اے کو ٹیکس دیتے ہیں تو اگر ٹیکس دیتے ہیں تو بدلے میں ٹی ایم اے کو بھی کچھ کرنا چاہئے

30/07/2025

Address

Ichhrian Haji Abad
Mansehra
2100

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when اچھڑیاں نیوز نیٹ ورک posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share