Peace News Mansehra

Peace News Mansehra Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Peace News Mansehra, Media/News Company, Mansehra.

وفاقی وزیر  #سردارمحمدیوسف کی سرکٹ ہاؤس مانسہرہ میں  اپنی ضلعی ٹیم کے ہمراہ ضلعی انتظامیہ سے حالیہ سیلابی صورتحال پر تفص...
23/08/2025

وفاقی وزیر #سردارمحمدیوسف کی سرکٹ ہاؤس مانسہرہ میں اپنی ضلعی ٹیم کے ہمراہ ضلعی انتظامیہ سے حالیہ سیلابی صورتحال پر تفصیلی جائزہ اجلاس۔

اجلاس میں انتظامیہ سے امدادی کاروائیوں اور متاثرہ لوگوں کی بحالی کے لئے اقدامات کا جائزہ لیا۔

انتظامیہ کو رابطہ سڑکوں کو بحالی ، آبنوشی سکیموں کی بحالی کے لئے فوری اقدامات کی ہدایت۔

وفاقی حکومت اب بھی ہر تعاون فراہم کرنے کو تیار ہے۔

اگر صوبائی حکومت کے پاس وسائل ہیں تو ابھی تک امدادی کاروائیاں کیوں سست روی کا شکار ہیں جبکہ وفاقی حکومت سے تعاون لینے سے انکار کیا۔

اب بھی وفاقی حکومت بلا تفریق تعاون کرنے کو تیار ہے تا کہ متاثرہ لوگ بحال ہو سکیں۔

21/08/2025

لاری اڈا میں فائرنگ سے ایک شخص شدید زخمی ملزمان فرار

20/08/2025

عمران خان نے سب سے بڑا یوٹرن لیتے ہوئے محمود خان اچکزئی کو اپوزیشن لیڈر نامزد کر دیا اور ماضی میں موصوف ان کے بارے میں کیا فرماتے تھے اس ویڈیو میں سن لیں


16/08/2025

خیبرپختونخوا میں ہونے والے جانی و مالی نقصان پر آج پورے صوبے میں سوگ کا سماں ہے

یہ بچہ جس کا نام طیب ساجد ہے پچھلے چار روز سے مظفر آباد کشمیر سے لاپتہ ہے جس کسی کو اس بارے میں معلومات ہوں تو درج ذیل ن...
10/08/2025

یہ بچہ جس کا نام طیب ساجد ہے پچھلے چار روز سے مظفر آباد کشمیر سے لاپتہ ہے جس کسی کو اس بارے میں معلومات ہوں تو درج ذیل نمبر پر رابط کریں
03275973182
پوسٹ کو شیئر کریں آپ کا ایک شیئر کسی بچھڑے کو اپنوں سے ملا سکتا ہے

مانسہرہ لاری اڈا میں گاڑی میں رکھا گھریلو سلینڈر پھٹ گیا گاڑی کا جزوی نقصان ہوا الحمدللہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا انتظام...
07/08/2025

مانسہرہ لاری اڈا میں گاڑی میں رکھا گھریلو سلینڈر پھٹ گیا گاڑی کا جزوی نقصان ہوا الحمدللہ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا انتظامیہ کو چاہیئے کہ غیر قانونی سلینڈر فیولنگ کرنے والوں کیخلاف قانونی کارروائی کی جائے


#مانسہرہ
Deputy Commissioner Mansehra

مانسہرہ ویگن اونر ایسوسی ایشن کے صدر کا آج کے احتجاج میں جانے والی گاڑیوں  کے ڈرائیور اور مالکان کو اپنی گاڑی نہ بھیجنے ...
05/08/2025

مانسہرہ ویگن اونر ایسوسی ایشن کے صدر کا آج کے احتجاج میں جانے والی گاڑیوں کے ڈرائیور اور مالکان کو اپنی گاڑی نہ بھیجنے کا نوٹس جاری


#مانسہرہ

  #مانسہرہ: کالج دوراہا کھائی سے نامعلوم نوجوان کی لاش ملی ہے کوئی ایسے جانتا ہو تو پولیس چوکی کالج دوراہا یا کنگ عبدالل...
03/08/2025


#مانسہرہ: کالج دوراہا کھائی سے نامعلوم نوجوان کی لاش ملی ہے کوئی ایسے جانتا ہو تو پولیس چوکی کالج دوراہا یا کنگ عبداللہ ہاسپٹل مانسہرہ سے رابطہ کریں
پوسٹ کو ذیادہ سے زیادہ شیئر کیجئے

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَگزشتہ رات کی شدید ترین بارش کی وجہ سے ایک اور نوجوان بسیاں برساتی نالے میں بہہ...
02/08/2025

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ
گزشتہ رات کی شدید ترین بارش کی وجہ سے ایک اور نوجوان بسیاں برساتی نالے میں بہہ کر جانبحق ہو گیا
بسیاں بالاکوٹ کے مقام پر برساتی نالے میں گر کر جانبحق ہونے والے پولیس کا جوان کانسٹیبل سید مصدق شاہ ولد سید لیاقت شاہ سکنہ کاغان حال پھگلہ کا رہائشی ہے جو کہ مانسہرہ پولیس کا ملازم تھا بیلٹ نمبر1311 پارس امام بارگاہ سکیورٹی پر تعینات تھا گزشتہ رات شدید بارش اور مین شاہراہ بالاکوٹ پر بسیاں کے مقام پر طغیانی کے باعث برساتی نالے میں بہہ گیا مقامی لوگوں نے ریسکیو ٹیم کے ساتھ مل کر نعش کو نکالا جس کو شناخت کے بعد ورثاء کے حوالے کردیا گیا

سانحہ9 مئی ، فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے3مقدمات کا فیصلہ سنادیاانسداد دہشت گردی عدالت نے 108 ملزمان کو سزائی...
31/07/2025

سانحہ9 مئی ، فیصل آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے3مقدمات کا فیصلہ سنادیا
انسداد دہشت گردی عدالت نے 108 ملزمان کو سزائیں سنادیں
عمرایوب،زرتاج گل، شبلی فراز ، حامد رضا کو 10،10 سال قید کی سزا
شیخ راشد شفیق،اشرف سوہنا،رائے حسن نواز کو 10،10 سال قید کی سزا
رائے مرتضیٰ اقبال،چودھر ی بلال اعجاز، احمد چھٹہ کو 10،10 سال قید کی سزا
چودھری آصف علی اورکنول شوزب کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی گئی
مہر جاوید، محمد انصر اقبال،محمد شبہاز، شاہد اقبال کو بھی 10،10 سال قید کی سزا
جنید افضل ساہی کو 3 سال قید کی سزا سنائی گئی

السلام علیکم!میں انجینئر خضر حیات، تعلق **ڈھری بھونجہ، تحصیل بالاکوٹ، ضلع مانسہرہ** سے ہے۔میں نے **19 فروری 2025** کو **...
31/07/2025

السلام علیکم!
میں انجینئر خضر حیات، تعلق **ڈھری بھونجہ، تحصیل بالاکوٹ، ضلع مانسہرہ** سے ہے۔

میں نے **19 فروری 2025** کو **نادرہ (NADRA)** میں **ڈپٹی اسسٹنٹ ڈائریکٹر** کے عہدے کے لیے ٹیسٹ دیا، جو **ریجنل ہیڈ آفس پشاور** میں منعقد ہوا۔ میں نے **60 میں سے 42 نمبر حاصل کیے**، جو کہ **پورے ضلع مانسہرہ اور تحصیل بالاکوٹ** میں سب سے زیادہ تھے۔ اس پوسٹ کا میرٹ **تحصیل لیول** پر تھا۔

اگلے دن **20 فروری** کو انٹرویو ہوا، جو صرف ایک رسمی سی بات چیت تھی۔
لیکن افسوس، **21 جون 2025** کو نادرا نے جو آرڈر جاری کیے وہ **مجھے نظرانداز کر کے** ایک ایسے امیدوار کو دے دیے گئے جس کے نمبر مجھ سے کم تھے۔

میں نے نادرا کے پبلک انفارمیشن آفیسر **سید شباط علی** کو ای میل کی کہ مجھے حتمی میرٹ لسٹ دکھائی جائے اور بتایا جائے کہ میرے ساتھ ناانصافی کیوں ہوئی، لیکن کوئی جواب نہ آیا۔

پھر میں نے **وفاقی محتسب سیکرٹریٹ** میں شکایت دائر کی۔ کئی بار سماعتیں ہوئیں، نادرا کا کوئی نمائندہ پیش نہ ہوا۔ ایک بار جب بلایا بھی گیا تو وہ کوئی تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔
آخرکار، نادرا نے یہ کہہ کر جان چھڑانے کی کوشش کی کہ میرے **ٹیسٹ میں 42 نمبر** ہیں لیکن **انٹرویو میں صفر (0) نمبر** دیے گئے، اور جس کو منتخب کیا گیا اس کو **انٹرویو میں پورے 40 نمبر** دے کر آگے نکال دیا گیا۔
اور حیرت کی بات یہ ہے کہ **میرے پاس BPS-17 کا ایک سالہ تجربہ** بھی ہے، جبکہ جس کو نوکری دی گئی، وہ **بغیر تجربے** کے تھا!

یہ سب کچھ میرٹ اور شفافیت کے کھلے قتل کے مترادف ہے۔
مجھے ہر فورم پر دھکے کھانے پڑ رہے ہیں لیکن انصاف نہیں مل رہا۔

**میں اس پوسٹ کے ذریعے عوام، میڈیا اور اعلیٰ حکام سے اپیل کرتا ہوں کہ میری آواز کو بلند کریں، تاکہ میرٹ کو دفن کرنے والے نظام کو بےنقاب کیا جا سکے۔**

**

30/07/2025

تحصیل بفہ پکھل میں بجلی وولٹیج کے مسائل کو حل کرنے کیلئے پکھل گریڈ اسٹیشن کا قیام وقت کی اشد ضرورت ہے

Address

Mansehra

Telephone

+923005632672

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Peace News Mansehra posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The Business

Send a message to Peace News Mansehra:

Share